مبارکباد فیروز خان آفریدی صاحب محسن کے عہدے پر

تیشہ

محفلین
واہ ، بہت خوب غزل ۔ ۔ ۔




WowSmiley.gif
 

ساجد

محفلین
دِل کش ، آپ کو محسن بننے پر مبارک باد​
میرے "سرحدی پہاڑی" بھائی ، آپ تو چھپے رُستم نکلے۔ پشتو شاعری اتنی زبردست ہے کہ سننے والا جھوم اُٹھے ۔ اگرچہ مجھے پشتو نہیں آتی لیکن بہت سارے پختون دوست ہیں جو مجھے کبھی کبھی اس کا اردو ترجمہ بتاتے ہیں۔ کبھی آپ بھی محفل کے ساتھیوں پر ایسی عنایت کیجئیے نا!۔
ویسے آپ پختون روایات کی پاسداری میں ناکام ہو چکے ہیں۔ مجھے دعوت دی اپنے گھر آنے کی اور جب میں گیا تو پتہ چلا کہ آپ آج کل گھر میں نہیں ہوتے ہو۔ آپ کے ایک رازداں بتا رہے تھے کہ آپ اس لئیے بھی زیادہ مصروف ہو کہ رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی آپ کو ایک مہینے کے لئیے قید کر دیا جائے گا اس لئیے آپ اپنے "کام" جلد از جلد نپٹا رہے ہو۔
خیر اس سال حج پر آؤں گا تو آپ کے لئیے بہت خاص الخاص کنکریوں کا تحفہ لاؤں گا۔ جہاں دوسرے حجاج آپ کی "عزت افزائی" کر رہے ہوں گے وہیں ہم بھی آپ کو "نوازیں" گے۔:)
 

Dilkash

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔شکریہ ساجد بھائی۔
اللہ اپکو صحت کامل دیں کہ اسی میں بھائی بندوں کی خیر ھے۔

شمشاد بھائی اپ نے خوب اندازہ لگایا سوائے اخر الزکر کے۔

مجھے حیرت اس بات پر ھے کہ اسے مدینے میں چھوڑا کس نے ہے۔:)

بہر حال بھائی ساجد۔۔انتھائی خوشی ہوئی اپکی صحت یابی کے لئے۔
مجھے تو لگ رہا تھا کہیں نظر لگ گئی ہے، پھر کسی نے کہا نہیں بھائی اس مخلوق کو نظر نہیں لگتی۔۔۔۔;)
 

ساجد

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔۔شکریہ ساجد بھائی۔
اللہ اپکو صحت کامل دیں کہ اسی میں بھائی بندوں کی خیر ھے۔

شمشاد بھائی اپ نے خوب اندازہ لگایا سوائے اخر الزکر کے۔

مجھے حیرت اس بات پر ھے کہ اسے مدینے میں چھوڑا کس نے ہے۔:)

بہر حال بھائی ساجد۔۔انتھائی خوشی ہوئی اپکی صحت یابی کے لئے۔
مجھے تو لگ رہا تھا کہیں نظر لگ گئی ہے، پھر کسی نے کہا نہیں بھائی اس مخلوق کو نظر نہیں لگتی۔۔۔۔;)

دلکش بھائی ، آپ حیرت کے سمندر میں زیادہ غوطے مت کھائیے​
بس اس رحیم کی رحمت ہے کہ اپنے محبوب کی ہمسائیگی کا شرف بخشا ہے اس نا چیز کو ورنہ "کہاں میں کہاں یہ مقام ، اللہ اللہ"۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری غیر حاضری میں بھی مجھے یاد رکھا۔ آپ سب لوگوں کی دعائیں رنگ لائی ہیں کہ میں پھر سے یہاں بیٹھ کر آپ کا دماغ چاٹ رہا ہوں۔
ارے جناب اب کس کی نظر لگنی ہے ہم کو۔ بس وسوسہ سا ہو جاتا تھا کبھی ، اور سوتے میں کچھ عجیب ڈراؤنی سی چیزیں دکھائی دیتی تھیں ۔ اس کا علاج ایک محترم عالم دین نے بتایا کہ رات کو سونے سے پہلے چاروں قُل اور آیت الکرسی پڑھ لیا کرو۔ جس دن سے یہ کر رہا ہوں اللہ کا شکر ہے کہ سب ٹھیک ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔مطلب یہ کہ اب آپ کی صورت خواب میں دکھائی نہیں دیتی۔​
;)
 

فاتح

لائبریرین
ساجد بھائی! آپ کے لیے بہتر یہی ہے کہ آپ فی الوقت محفل سے کوچ فرمائیں اور آرام کیجیے۔

ارے بھائی ، کس بات کا؟؟؟​
یہ لیجیے شمشاد صاحب کے وساوس کا بالترتیب احوال:
یہ تو لگتا ہے ایک بھائی دوسرے بھائی کے راز کھول رہا ہے :confused:
پہلے شک سا تھا، اب یقین ہو گیا۔ ;)
 

Dilkash

محفلین
بس اس رحیم کی رحمت ہے کہ اپنے محبوب کی ہمسائیگی کا شرف بخشا ہے اس نا چیز کو ورنہ "کہاں میں کہاں یہ مقام ، اللہ اللہ"۔
۔ اس کا علاج ایک محترم عالم دین نے بتایا کہ رات کو سونے سے پہلے چاروں قُل اور آیت الکرسی پڑھ لیا کرو۔ جس دن سے یہ کر رہا ہوں اللہ کا شکر ہے کہ سب ٹھیک ہو گیا ہے۔

اچھی بات ہے ساجد بھائی لیکن میں نے بھی ایک امام دین سے سنا تھا کہ اپکے لئے وہ دروازہ بند ہوچکا ہے ۔اور تا قیامت پابندی ہے۔


۔۔۔۔۔۔مطلب یہ کہ اب آپ کی صورت خواب میں دکھائی نہیں دیتی۔

ارے بھائی ہم جیسے گناگاروں سے اپکا کیا کام؟
اردو محفل میں راسخ العقیدہ ہستیوں کی کمی ھے کیا؟
انہیں سے کام رکھے۔۔ایوارڈ برائے تبسم نوازی ملے گا۔
 
بہت مبارک ہو دلکش اور آپ کی اور ساجد بھائی کی گفتگو سے ہم سب بہت محظوظ ہوتے ہیں ، جاری رکھیں۔
 

Dilkash

محفلین
میرا خیال یہ ہے کہ جس کا تخلص صادق ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ جھوٹا اور جسکا صابر وہ انتھائی بے صبر لہذا یہی حال میرا ہے ۔۔۔۔۔بس دل کش کا متضاد ڈھونڈئیے ۔۔۔!!!:(
 

زینب

محفلین
رضوان کو شکریہ کہا سمجھ میں آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زینب کو کیوں کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سمجھ نہیں آیا:grin:
 
Top