مبارکباد فہد کیہر عرف ابوشامل صاحب کے گھر رحمت آئی ہے ۔

وجی

لائبریرین
فہد کیہر ابوشامل المعروف کرک نامہ کے روح رواں کے گھراللہ کے کرم سے رحمت یعنی بیٹی آئی ہے​
فہد بھائی کا ٹوئیٹر پر پیغام اور آپ سب سے دعاؤں اور ناموں تجویز کرنے کی درخواست​
Abu Shamil - ابوشامل@fkehar
رب غفور رحیم نے کل مجھے اپنی رحمت (بیٹی) سے نوازا ہے۔ اس کا لاکھ لاکھ شکر۔ آپ لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے اور ساتھ میں نام کی تجاویز بھی :)
اللہ سے دعا ہے کہ بنتِ فہد اور زوجہ فہد کو صحت و تندورستی عطا فرمائے​
اورپورے خاندان پر رحم وکرم عطافرماتا رہے آمین ثم آمین​
 

شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بٹیا کو آپ سب کے لیے باعث رحمت بنائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو فہد بھائی ! اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نچھاور کرے (آمین)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو فہد بھائی ۔ اللہ پاک بیٹی کو اسلام پر استقامت عطا فرمائے اور اپنے والدین کا فرمانبردار بنائے۔ آمین۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم ابو شامل بھائی
اللہ کی رحمت بٹیا رانی کی آمد پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ تعالی آپ اور آپ کے گلشن کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
 
Top