مبارکباد فہد کیہر عرف ابوشامل صاحب کے گھر رحمت آئی ہے ۔

الف عین

لائبریرین
بٹیا رانی کی آمد بہت مبارک ہو فہد تم دونوں کو۔ خدا اس کو والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے، اور دونوں دنیاؤں کی نعمتوں سے نوازے۔
 

یوسف-2

محفلین
اللہ سے دعا ہے کہ بنتِ فہد اور زوجہ فہد کو صحت و تندورستی عطا فرمائے۔ اورپورے خاندان پر رحم وکرم عطافرماتا رہے آمین ثم آمین​
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو ابوشامل کو
Personalised-Newborn-Baby-Girl-Greeting-Card-Pink-Pram[2].jpg
 

ابوشامل

محفلین
تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے خوشی کے اس موقع کو اپنی مبارکبادوں سے مزید یادگار بنا دیا
 

ابن عادل

محفلین
مبارک ہو
حسن البناء شہید کی ڈائری میں ان کے ایک شیخ کی بیٹی کا نام بہت پسند آیا جو انہیں اپنی ”روح“ سے زیادہ عزیز تھی ہمیں اللہ نے ”رحمت“ سے نوازا نہیں سو بھتیجی کو یہ نام نصیب ہوا ۔ نام تھا
روحیہ
اللہ اسے آپ کے لیے جنت کا دروازہ بنائے۔ امین
 

ابوشامل

محفلین
دوستوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بیٹی کا نام ارفع رکھا ہے۔ آخری لمحات میں ہانیہ اور ارفع میں مقابلہ برابر چل رہا تھا، میری نانی نے ہانیہ کو ویٹو کر دیا اور یوں ارفع پر اتفاق رائے ٹھیرا :)
 
بہت بہت مبارک ہو ابو شامل اور بہت خوبصورت نام رکھا ہے۔

میں نے ایک دفعہ کمپنی بناتے وقت اس نام کو سوچا تھا :)
 

وجی

لائبریرین
دوستوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بیٹی کا نام ارفع رکھا ہے۔ آخری لمحات میں ہانیہ اور ارفع میں مقابلہ برابر چل رہا تھا، میری نانی نے ہانیہ کو ویٹو کر دیا اور یوں ارفع پر اتفاق رائے ٹھیرا :)
ابو شامل صاحب مبارک ہو اچھا نام رکھا ہے
ارفع نام کا مطلب بھی بیان کیا ہوتا ؟؟
 
Top