فورم کے نئے ورژن پر خوش آمدید

محفلین کو کچھ اندازہ نہیں کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح ان دیکھی قوتوں سے چل رہا ہے میری رائے میں اس سلسلے کو بھی بحال کیا جاسکتا ہے تاکہ جو چاہے اپنی خواہش سے تعاون میں شریک ہو سکے ۔
کیا محفل کے لیے Patreon اکاؤنٹ بنایا جاسکتا ہے؟
 

علی وقار

محفلین
کچھ مزید تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اردو محفل کا یہ نیا رنگ روپ دل کو بھا گیا ہے۔ زبردست۔ تکنیکی ٹیم نہایت متحرک ہے۔ ماشاءاللہ!
 

شہزاد وحید

محفلین
بہت خوب
شاندار تبدیلی ہے ، میں کیونکہ شروع سے ہی اس فورم کا ممبر ہوں گو اب بہت کم ادھر آ پاتا ہوں ، مگر اس فورم سے دلی وابستگی ہے
زیک اور نبیل کا لگایا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے ۔ ماشااللہ!
یعنی آپ کا شمار خاموش قاریوں میں ہوتا ہے۔
 
کیا پرانے بک مارک محفوظ ہیں؟
بک مارک کلک کرنے پر لسٹ نہیں ظاہر ہوتی بلکہ میسج آتا ہے کہ:
You have not added any bookmarks yet
براہِ مہربانی confirm کر دیجیے کہ یہ temporary bug ہے یا سارے بک مارک مستقل طور پر ضائع ہو چکے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا پرانے بک مارک محفوظ ہیں؟
بک مارک کلک کرنے پر لسٹ نہیں ظاہر ہوتی بلکہ میسج آتا ہے کہ:
You have not added any bookmarks yet
براہِ مہربانی confirm کر دیجیے کہ یہ temporary bug ہے یا سارے بک مارک مستقل طور پر ضائع ہو چکے ہیں؟
فورم کے نئے ورژن میں بک مارک کی اپنی فیچر موجود ہے۔ پرانے بک مارک ڈیٹا بیس میں محفوظ ضرور ہیں لیکن ابھی ان کو نئے سسٹم میں امپورٹ کرنے کا طریقہ دریافت کرنا باقی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
تھوڑی اجنبیت سے فیل ہورہی ہے جو کچھ دنوں میں ختم ہوجائے گی۔
اور ہمیشہ کی طرح میری معصوم سی خواہش کہ محفل میں پورٹل شامل کردیا جائے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہر نئی تبدیلی کی طرح اول اول آنکھوں کو کچھ عجیب سا لگ رہا ہے لیکن ان شاء اللّٰہ جلد ہی عادت ہوجائے گی ۔ فورم کی تجدید شاید وقت کی ضروت بن چکا تھا ۔ امید ہے کہ اب یہ فورم ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رہے گا اور مستقبل میں اس قسم کے غیر ضروری مسائل پیش نہیں آئیں گے جن کی وجہ سے ماضی قریب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تکنیکی ماہرین و معاونین کو اس شاندار قلبِ ماہیت پر بہت مبارکباد! اس بے لوث خدمت اور مساعی کثیر پر آپ تمام صاحبان کا شکریہ واجب ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ لوگوں کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے اور اجرِ خیر عطا فرمائے ۔
 

موجو

لائبریرین
بہت اچھے ماشااللہ
پہلے تو ایک لحظہ کے لیے میں سمجھا کہ بھائی یہ میں نے کیا کھول لیا ہے پھر فورا ہی خیال آیا کہ مائگریشن
فونٹ شائد مہر نستعلیق استعمال کیا گیا ہے؟
اس تبدیلی کا کافی دیر سے انتظار تھا
تکنیکی ٹیم کو اس کامیاب مائگریشن پر مبارکباد
 

Ukashah

محفلین
بہت بہت مبارکباد ۔ اس تبدیلی کا انتظار تھا ۔ کیونکہ اس کی اببتداء ہمیشہ محفل سے ہی ہوتی ہے ۔
 
ابھی فورم کے اردو ترجمہ اور اردو تھیم کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کچھ عرصے بعد فورم پر استعمال ہونے والے اردو ایڈیٹر ایڈآن، اردو لینگویج فائل اور اردو تھیم کو افادہ عام کے لیے زین فورو کی سائٹ پر ریلیز بھی کر دیا جائے گا تاکہ اس سے دوسری اردو فورمز کو بھی نئے ورژن پر اپگریڈ کرنے میں آسانی ہو۔
جزاک اللہ نبیل بھائی۔
کب تک رلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
 

arshadmm

محفلین
مگر اب انگریزی نام والوں کا دخول مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ دخول کے وقت نام اور پاسورڈ کے لیے انگریزی کا آپشن نہیں آ رہا؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مگر اب انگریزی نام والوں کا دخول مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ دخول کے وقت نام اور پاسورڈ کے لیے انگریزی کا آپشن نہیں آ رہا؟؟
انگریزی ٹائپ کرنے کے لیے کنٹرول+سپیس کا استعمال کریں۔ انگریزی سے اردو میں سوئچ کرنے کے لیے بھی یہی شارٹ کٹ استعمال کریں۔
 
Top