فراڈیوں کے فراڈی طریقے

طالوت

محفلین
اس دھاگے میں ہم اپنے ، یا کسی عزیز رشتے دار کے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کریں گے ۔۔ تاکہ پتہ تو چلے کہ آکر یہ لوگ عوام الناس کو کیسے دھوکہ دے لیتے ہیں ۔۔ میرے ساتھ ایک واقعہ ہوا پیشے خدمت ہے ، اگرچہ میں اس سے براہ راست متاثر نہیں ہوا مگر ایک دوسرے صاحب کا نقصان ضرور ہوا تھا ۔۔

4/5 سال پہلے میرا شناختی کارڈ گم ہو گیا تھا ۔۔ کافلی تلاش کے بعد ایف آئی آر کٹوائی ، اور نیا بنوا لیا ۔۔ تقریبا 3 ماہ بعد ایک موصوف میرا کارڈ دے کر کچھ تعمیراتی سامان کرائے پر لے گئے اور وہ بھی میرے ہی علاقے سے ۔۔ ایک ماہ تک جب واپسی نہ ہوئی تو کرائے پر دینے والے صاحب پوچھتے پوچھتے میری گلی تک آ گئے ۔۔ گلی والوں نے کہلوا بھیجا کہ ابھی تو نہیں شام کو بھیج دیں گے ۔۔ شام میں ایک دوست کو "حفظ ما تقدم" کے طور پر ساتھ لیا اور جا پہنچا ۔۔ دیکھا تو میرے نام سے 12/13 سو کا بل بنا کر بیٹھے ہیں ۔۔ میں نے جب ساری صورتحال سے آگاہ کیا تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔۔

کہنے لگے آپ ہی تھے ، آپ ہی تھے ۔۔ پھر جب ایف آئی آر کا ذکر کیا اور شناختی کارڈ بننے کی تاریخ دکھائی تو ان کی سمجھ میں آیا (مگر کم از کم ایک گھنٹا سمجھانے پر( ۔۔ مگر پھر بھی اس چکر میں تھے کہ میں کچھ پیسے ادا کر کے اپنا پرانا شناختی کارڈ واپس لے لوں ۔۔ میں نے کہا رکھو جی اپنے پاس ، میں نے کیا اس کا اچار ڈالنا ہے
۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
فراڈ کرنے والے بھی کیا کیا گُل کھلاتے ہیں۔

لاہور میں بعض علاقوں میں صبح کے وقت مزدور اکٹھے ہوتے ہیں۔ وہیں پر ایک عمر رسیدہ بندہ بھی مزدوری کے لیے بیٹھا تھا کہ ایک صاحب آئے اور انہیں لے گئے۔ تھوڑی دور جا کر ایک سائیکلوں والی دکان پر بٹھا کر ایک سائیکل لے کر چلے گئے۔ جب کافی دیر تک واپس نہ آئے تو دکان والا اس بندے کو کہنے لگا۔ بابا جی کافی دیر ہو گئی ہے آپ کا بیٹا واپس نہیں آیا۔ تو وہ کہنے لگے کہ کون سا بیٹا؟ دوکاندار نے کہا وہی جو سائیکل لے کر گیا ہے۔

تب جا کے عقدہ کھلا کہ وہ بابا جی کو اپنا باپ بتا کر سائیکل لے کر رفوچکر ہو چکا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میری والدہ ایک دفعہ بنک سے پیسے لے کر نکلیں تو سواری کی تلاش میں تھیں کہ ایک ٹیکسی جس میں پہلے ہی دو عورتیں سوار تھیں، قریب آ کر رکھی۔ ڈرائیور کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ فلاں جگہ جانا ہے، تو وہ عورتیں کہنے لگیں آ جائیں ہم نے بھی ادھر ہی جانا ہے۔ وہ بیٹھ گئیں۔ تو ایک عورت نے پیچھے سے ہاتھ ڈال کر دروازے کو پکڑ لیا کہ دروازہ خراب ہے اور کھل جاتا ہے۔ آدھے راستے میں جا کر ڈرائیور کہنے لگا کہ آپ یہاں اتر جائیں، ہم نے فلاں جگہ جانا ہے، آپ بھلے ہی پیسے نہ دیں۔ بحث کرنے کا فائدہ نہیں تھا، وہ اتر گئیں۔ دوسری ٹیکسی میں بیٹھ کر گھر آ گئیں۔ جب پیسے دینے لگیں تو معلوم ہوا کہ پیسے غائب ہیں۔
 
طالوت

محفلین
فرصت ملتے ہی لکھتا ہوں ، ایک اخبار میں چھپے تھے تین ، دو یاد ہیں ایک تو ایسا ہی سائیکل والا مگر ایک ذرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلے انتطامیہ کو دکھانا پڑے گا ۔۔

کچھ آپ لوگ بھی سنائیں ، ۔

وسلام
 
تیشہ

محفلین
۔۔میں کیا سناؤں فراڈئیوں کے ہتھے چڑھتے چڑھتے خداُ مجھے بچا لیتا ہے ۔ :battingeyelashes:
کبھی کوئی بڑا فراڈ نہیں ہوا ۔۔ مگر میری اسلامآباد میں ایک ہمسائی تھیں ۔ دوست بنی ہوئی تھیں ۔ ان پے میں ٹرسٹ کرتی تھی ، آتے جاتے اپنا پرس انکو تھما دیا کرتی تھی ، انہوں نے مجھے بہت بہت لوٹاُ ہے میرے پرس میں سے ایک ، ایک ہزار کے نوٹ نکال لے جاتی رہی ہیں ۔۔ اور میں اسوقت احمق ہوا کرتی تھی :battingeyelashes: سوچتی شاید کہیں گرگئے شاید کہیں میں نے رکھ دئیے ہو ، پھر پھر ایسا ہوا کہ میں نے انکو دیکھ لیا پیسے نکالتے ہوئے مگر چپُ رہی ۔۔ یہ سوچکر کہ اب کیا کہوں کس منہ سے کہوں اور کیسے کہوں :idontknow: مگر انہوں نے بہت بار ایسے منی فراڈ کھیلے مجھ سے ۔ :chatterbox:
 
شمشاد

لائبریرین
یہاں چھوٹے موٹے ہی فراڈ لکھنے ہیں جو آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

یہاں پر اب تو زندہ مرغیوں کی دکانیں بند ہو گئی ہیں۔ جب کھلی تھیں تب کا واقعہ ہے۔ ایک سعودی آیا اور دکاندار سے پانچ سو کا کھلا مانگا۔ مرغی بیچنے والا کاؤنٹر کے پیچھے ہوتا ہے اور ہر وقت ایپرن اور لمبے ربڑ کے بوٹ پہنے رکھتا ہے۔ خیر اس نے پانچ سو کا کھلا دے دیا۔ وہ بندہ چلا گیا۔ چند ہی لمحے بعد وہ واپس آیا اور کہنے لگا کہ پانچ سو کا نوٹ دینا میں نے اس پر ایک فون نمبر لکھا تھا وہ لینا ہے۔ دوکاندار کے خواب و خیال میں بھی نہیں کہ کیا ہو گا۔ اس نے وہی نوٹ نکال کر دے دیا۔ اور وہ بندہ نوٹ لے کر بھاگا، گاڑی میں بیٹھا اور یہ جا اور وہ جا۔
 
arifkarim

معطل

ہاہاہا، سعودیوں کو بھی فراڈ کرنے کا فن معلوم ہے۔
 
عسکری

معطل
جیسے گاڑی مین پٹرول بھروا کر بھاگ جانا سعودی لڑکوں کا مشغلہ ہے حالانکہ پٹرول سستا ہے بہت

اور لوگوں کی گاڑیاں چرا کو ان کو کھٹارا بنا کر جنگل میں پھینک دینا۔:grin:
 
تیشہ

محفلین
یہاں چھوٹے موٹے ہی فراڈ لکھنے ہیں جو آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

یہاں پر اب تو زندہ مرغیوں کی دکانیں بند ہو گئی ہیں۔ جب کھلی تھیں تب کا واقعہ ہے۔ ایک سعودی آیا اور دکاندار سے پانچ سو کا کھلا مانگا۔ مرغی بیچنے والا کاؤنٹر کے پیچھے ہوتا ہے اور ہر وقت ایپرن اور لمبے ربڑ کے بوٹ پہنے رکھتا ہے۔ خیر اس نے پانچ سو کا کھلا دے دیا۔ وہ بندہ چلا گیا۔ چند ہی لمحے بعد وہ واپس آیا اور کہنے لگا کہ پانچ سو کا نوٹ دینا میں نے اس پر ایک فون نمبر لکھا تھا وہ لینا ہے۔ دوکاندار کے خواب و خیال میں بھی نہیں کہ کیا ہو گا۔ اس نے وہی نوٹ نکال کر دے دیا۔ اور وہ بندہ نوٹ لے کر بھاگا، گاڑی میں بیٹھا اور یہ جا اور وہ جا۔

کیا ہے :chatterbox: کوئی ایسا فراڈ سنائیے جس کو سنکے مزہ آئے جو پہلے نہ سنا ہو ۔ یہ پیسیوں کے خیر پھیر فراڈ پرانے ہوچکے ہیں ناں :happy:
 
تیشہ

محفلین
الحمدللہ، زندگی میں کبھی فراڈ نہیں کیا کسی نے میرے ساتھ، البتہ مابدولت نے خوب کئے ہیں، دوسروں کیساتھ ;)

اب آپ نے بتانے تو ہیں نہیں :chatterbox: جیسے میرے پہلے سوال کو ٹال مٹول کرگئے تھے :sad2: اسلئے پوچھنے کا فائدہ ہی نہیں کہ کیا کیا فراڈ کئے ہیں آپ نے ۔ مجھے مسٹر فراڈیا کا گانا یاد آرہا ہے (
chips.gif
 
Top