وہ قادیانی ہیں جنہیں ہمارے ہاں کافی حقارت سے دیکھا جاتا ہے اور ان پہ طنز و طعنوں کے تیر چلائے جاتے ہیں۔
پہلے تو ہم یہ سمجھ لیں بہت اچھی طرح کہ ہمارا مسلمان ہونا ہمارا کمال نہیں۔صرف اور صرف اللہ کا احسان ہے۔جو شخص جس خیال کے خاندان میں پیدا ہوتا ہے،وہی اختیار کرتا ہے اور شعوری یا لاشعوری طور پہ اس سے مخلص و وفادار بھی ہوتا ہے۔کسی کو اس کے عقیدے کی خامیاں طنز و طعنہ کی صورت میں بتانے سے نہ صرف یہ کہ وہ ہم سے متنفر ہوگا بلکہ ہمارے عقیدے سے بھی متنفر ہو گا کہ اس عقیدے کے ماننے والے کیسے نفرت سے بھرے لوگ ہیں۔
یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ پاکستان میں شاذ و نادر ہی قادیانی اسلام قبول کرتے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ مسلمانوں کی انکے ساتھ تلخ اور تعصب والا رویہ ہے۔ جبکہ دوسری طرف پیدائشی مسلمان قادیانیوں کے نیک رویوں کی وجہ سے مائل ہو کر احمدی بن جاتے ہیں۔ انسان کو انسان کی طرف اسکا اخلاق کھینچتاہے، اسکا دین ایمان نہیں۔
 
کیا سزا ہے؟ اور کتنے لوگوں کو دی جاچکی ہے؟
سزائے موت کو چھوڑ کر سخت ترین سزا عمر قید۔ بچوں کیساتھ جنسی جرائم پر یہ سزا مزید سخت ہو جاتی ہے۔ بعض مغربی ممالک میں بار بار یہ جرائم کرنے والوں کو جبراً انجکشن، ملک چھوڑنے کی پابندی اور دماغی امراض کے ہسپتال میں عمر بھر رہنے پڑتا ہے۔
 
جب تک ہم ان سے اچھے تعلقات نہیں رکھیں گے کیسے انہیں اسلام کا پیغام دے سکیں گے!
مجھے ان سے ہمدردی ہے۔مجھے کبھی ان کی تنہائی پہ ترس بھی آتا ہے۔
لیکن میں نے کچھ فاصلہ رکھا ہے۔
میرے خیال میں اسلام کا پیغام پہنچانے سے قبل اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بلند اخلاقیات کی بنیاد پر کافروں کو مسلمان کیا تھا۔ ایمان و عقائد تو مسلمان ہونے کے بعد بتائے گئے تھے۔ ہمارا بھی غیرمسلمین سے رویہ ایسا ہی ہونا ہے جیسا کہ آپؐ کی سیرت مبارکہ ہمیں سکھاتی ہے۔ خادم رضوی جیسے بد اخلاق لوگ قادیانیوں کو مسلمان کرنے سے تو رہے۔ اُلٹا اچھے بھلے مسلمانوں کو قادیانیوں کی طرف مائل کر رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
غیرمسلمین کی اگر تعریف کی جائے تو وہ اسلام کا مذاق اڑانا کیسے ہوا؟ نیز یہاں باتیں کفار سے نیک برتاؤ کی ہو رہی ہیں اور ساتھ میں تڑیاں بھی دی جا رہی ہیں کہ یہ جنت میں نہیں جائیں گے۔یہ کیسا نیک برتاؤ ہے؟ کفار بھی اپنے اپنے دین کے مطابق جنت میں جائیں گے۔
یہ اللہ کا واضح اعلان ہے کہ کون جنت میں جائے گا... اسے تڑیاں لگانا نہیں کہتے...
نہ آپ کے زور لگانے سے خدا کا قانون بدلے گا!!!
 
سید عمران

محفلین
میرے خیال میں اسلام کا پیغام پہنچانے سے قبل اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بلند اخلاقیات کی بنیاد پر کافروں کو مسلمان کیا تھا۔ ایمان و عقائد تو مسلمان ہونے کے بعد بتائے گئے تھے۔ ہمارا بھی غیرمسلمین سے رویہ ایسا ہی ہونا ہے جیسا کہ آپؐ کی سیرت مبارکہ ہمیں سکھاتی ہے۔ خادم رضوی جیسے بد اخلاق لوگ قادیانیوں کو مسلمان کرنے سے تو رہے۔ اُلٹا اچھے بھلے مسلمانوں کو قادیانیوں کی طرف مائل کر رہے ہیں۔
ان باتوں کے خلاف اس لڑی میں کسی نے کچھ کہا؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
مجھے آپ کا پتا نہیں لیکن کوئی غیرمسلم مجھے آکر کہے کا اسکا دین میرے دین اسلام پر غلبہ پائے گا تو میں اسے نیک برتاؤ شمار نہیں کروں گا۔ معاشرے میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔
یہ کسی شخص کا قول نہیں اللہ کا فرمان ہے...
ذرا غور سے پڑھیں!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
میرے خیال میں اسلام کا پیغام پہنچانے سے قبل اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بلند اخلاقیات کی بنیاد پر کافروں کو مسلمان کیا تھا۔ ایمان و عقائد تو مسلمان ہونے کے بعد بتائے گئے تھے۔ ہمارا بھی غیرمسلمین سے رویہ ایسا ہی ہونا ہے جیسا کہ آپؐ کی سیرت مبارکہ ہمیں سکھاتی ہے۔ خادم رضوی جیسے بد اخلاق لوگ قادیانیوں کو مسلمان کرنے سے تو رہے۔ اُلٹا اچھے بھلے مسلمانوں کو قادیانیوں کی طرف مائل کر رہے ہیں۔
مسلمانوں کو اچھے اخلاق کی تلقین کرتے ہو...
مگر خود آپ نے کن اعلی اخلاق کا مظاہرہ کیا...
آپ کا ایک ایک مراسلہ بتارہا ہے!!!
 
وی سی ایچ

محفلین
میری اسکول اور کالج کی تعلیم کیتھولک مشنری تعلیمی اداروں سے ہوئی ہے۔ میں نے مسیحی اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ بارہ سال زندگی کے گزارے ہیں اور میں نے ان کو اخلاق اور انسانی خدمت گزاری میں بے انتہا بہترین پایا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو آج چاہیں تو تعلیم کے نام پر کڑوڑوں کما سکتے ہیں مگر چونکہ ان کا تعلق مشنری سے ہے ان کے اسکول کی فیسیں ہمارے یہاں کراچی کے گلی کے بیکار اسکولوں سے تک کم ہیں۔ کیا یہ بڑی بات نہیں ہے کہ یہ لوگ اتنی کم اجرت پر بہترین تعلیم دیتے ہیں اور ہم کیا ان کو دے رہے ہیں؟؟؟
فی الحال میں ذرا جلدی میں ہوں۔ گھر واپس آوَں گی تو تفصیلی پوسٹ کروں گی۔
آخری بات برائے مہربانی اگر کوئی ڈھنگ کی بات ہو رہی ہو تو ضروری نہیں ہے کہ ہم اس میں منفی باتیں کر کے اس اچھے کام کو بھی برباد کر دیں۔ بات غیر مسلموں سے اچھے رویے کی ہو رہی تھی اس کے الٹ بات شروع کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اگر یہ باتیں کرنا ضروری ہیں تو مدیران کو چاہئے کہ اب ان باتوں کے الگ تھریڈ میں منتقل فرما دیں۔ محفل برباد ہو چکی ہے اس طرح کے روییے کی وجہ سے۔
مکمل متفق
 
وی سی ایچ

محفلین
جی ہاں۔یہ حقیقت ہے کہ عیسائی لوگ سماجی بہبود کے کام بے انتہا کرتے ہیں۔بغیر یہ دیکھے کہ ان کے سامنے کس عقیدہ کا فرد یا کمیونٹی ہے۔
کاش ہم بھی اپنے فضول کاموں سے نجات پاکر لوگوں کی فلاح و بہبود کے کاموں پہ اپنی توجہ مرکوز کرتے۔اللہ ہمیں ہدایت دے۔آمین!
وہ تو فلاح کے کام کرتے ہیں پرہم پاکستانی اکثر لوگ کرتے کرتے چھوڑ جاتے ہیں۔
 
یہ اللہ کا واضح اعلان ہے کہ کون جنت میں جائے گا... اسے تڑیاں لگانا نہیں کہتے...
نہ آپ کے زور لگانے سے خدا کا قانون بدلے گا!!!
بیشک البتہ یہ اعلان مسلمانوں کیلئے ہے۔ جو اسلام کو مانتا ہی نہیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ مسلمانوں کی جنت میں جائے گا یا نہیں۔
 
واقعی جنت ہے ہی صرف اللہ کو اور اس کے احکامات کو ماننے والوں کے لیے۔۔۔
غداروں کے لیے تو دنیا کے قواعد بھی کچھ اور ہیں!!!
آپ مسیحیت اور دیگر ادیان میں موجود جنت و دوزخ کے نظریات سے نابلد ہیں۔ پہلے انکا مطالع کریں۔ پھر تنقید۔
 
سید عمران

محفلین
آپ مسیحیت اور دیگر ادیان میں موجود جنت و دوزخ کے نظریات سے نابلد ہیں۔ پہلے انکا مطالع کریں۔ پھر تنقید۔
میں نے گیتا، بائبل قادیانیت وغیرہ سب کا مطالعہ کررکھا ہے۔۔۔
میرے مطالعے کی فکر چھوڑیں۔۔۔
اپنی خیر منائیں!!!
 
Top