غم

عمر سیف

محفلین
ہنستے ہوئے چہروں کو نہ سمجھو غم سے آزاد ہیں
ہزاروں دکھ چھپے ہوتے ہیں ایک ہلکی سی مسکان میں
 

شمشاد

لائبریرین
مختلف اپنی کہانی ہے زمانے بھر سے
منفرد ہم غم حالات لیئے پھرتے ہیں
(اعتبار ساجد)
 

شمشاد

لائبریرین
ذہن پے چھائی ہوئی غم کی گھٹا ہو جیسے
درد میں ڈوبی ہوئی ساری فضا ہو جیسے
(کرشن ادیب)
 

شمشاد

لائبریرین
جان کی پروا پھر کس کو ہو جب قاتل ہو یاروں سا
باتیں ہو دلداروں جیسی، لہجہ ہو غم خواروں سا
 

نوید صادق

محفلین
پھر آنکھ کو بس اک ہی چہرہ ، اور ایک ہی نام نظر آیا
اس عشق کے بعد بہت دن تک ہر غم آرام نظر آیا

شاعر: اسعد بدایونی
 

شمشاد

لائبریرین
غم کے اندھیارے میں تجھ کو اپنا ساتھی کیوں سمجھو
ُتو پرُتو ہے، میرا تو سایہ بھی میرے ساتھ نہیں
(قتیل شفائی)
 

عیشل

محفلین
گھنی چھاؤں تلے سستا رہا ہوں
تمازت کا مجھے کچھ غم نہیں ہے
مرے پیشِ نظر ہے ماں کا چہرہ
جو حجِ اکبری سے کم نہیں ہے۔
 

بلال

محفلین
جینے کا مطلب پہلے محبت میں‌پا لیا
جس کا بھی غم ہوا اسے اپنا لیا
آپ رو کر بھی غم کو ہلکا نہ کر سکے
میں نے ہنسی کی آڑ میں‌ہر غم کو چھپا لیا
 
Top