ابن انشا غزل ۔ شامِ غم کی سحر نہیں ہوتی ... ابنِ انشا

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 24, 2008

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل

    شامِ غم کی سحر نہیں ہوتی
    یا ہمیں کوخبر نہیں ہوتی

    ہم نے سب دکھ جہاں کے دیکھے ہیں
    بے کلی اس قدر نہیں ہوتی

    نالہ یوں نا رسا نہیں رہتا
    آہ یوں بے اثر نہیں ہوتی

    چاند ہے، کہکشاں ہے تارے ہیں
    کوئی شے نامہ بر نہیں ہوتی

    ایک جاں سوز و نامراد خلش
    اس طرف ہے اُدھر نہیں ہوتی

    دوستو، عشق ہے خطا لیکن
    کیا خطا درگزر نہیں ہوتی

    رات آکر گزر بھی جاتی ہے
    اک ہماری سحر نہیں ہوتی

    بے قراری سہی نہیں جاتی
    زندگی مختصر نہیں ہوتی

    ایک دن دیکھنے کو آجاتے
    یہ ہوس عمر بھر نہیں ہوتی

    حُسن سب کو خدا نہیں دیتا
    ہر کسی کی نظر نہیں ہوتی

    دل پیالہ نہیں گدائی کا
    عاشقی در بہ در نہیں ہوتی

    ابنِ انشا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے، کیا لا جواب شاعری ہے، کیا بات ہے انشا جی کی، اور بحر بھی میری پسندیدہ ترین بحروں میں سے ہے۔

    بہت شکریہ احمد صاحب یہ کلام شیئر کرنے کیلیئے، نوازش!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,857
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ کیا خوبصورت غزل پوسٹ کی ہے - بہت شکریہ احمد صاحب!‌
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ایم اے راجا

    ایم اے راجا محفلین

    مراسلے:
    3,230
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت کوب انتخاب ہے احمد بھائی، واہ واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ایم اے راجا, زرقا مفتی, محمد وارث

    بہت شکریہ آپ تمام دوستوں کا!
     
  6. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    زبردست ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عاشق چانگ

    عاشق چانگ محفلین

    مراسلے:
    88
    وا وا کیا بات انشاء سائیں کی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت شکریہ

    سارہ صاحبہ اور عاشق چانگ صاحب
     
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت عمدہ انتخاب۔۔۔ بہت شکریہ جناب
    جزاکم اللہ خیرا۔:)
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    شکریہ شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    بے حد پسندیدہ اشعار سے مرصع غزل

    ہم نے سب دکھ جہاں کے دیکھے ہیں
    بے کلی اس قدر نہیں ہوتی

    نالہ یوں نا رسا نہیں رہتا
    آہ یوں بے اثر نہیں ہوتی


    دوستو، عشق ہے خطا لیکن
    کیا خطا درگزر نہیں ہوتی

    دل پیالہ نہیں گدائی کا
    عاشقی در بہ در نہیں ہوتی
     
    • متفق متفق × 1
  12. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ۔۔۔!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,495
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب انتخاب
    سدابہار شاعر کا سدابہار کلام
    شاد و آباد رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت شکریہ۔۔۔! سید شہزاد ناصر صاحب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. نیاز حسین

    نیاز حسین محفلین

    مراسلے:
    8
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت عمدہ انتخاب واہ
     

اس صفحے کی تشہیر