فراز غزل-کیوں طبیعت کہیں ٹھہرتی نہیں(احمد فراز

کیوں طبیعت کہیں ٹھہرتی نہیں
دوستی تو اداس کرتی نہیں

ہم ہمیشہ کے سیر چشم سہی
تجھ کو دیکھیں تو آنکھ بھرتی نہیں

شب ہجراں بھی روز بد کی طرح
کٹ تو جاتی ہے پر گزرتی نہیں

شعر بھی آیتوں سے کیا کم ہیں
ہم نے یہ مانا وحی اترتی نہیں

اس کی رحمت کا کیا حساب کریں
بس ہم ہی سے حساب کرتی نہیں

یہ محبت ہے، سن ! زمانے سن!
اتنی آسانیوں سے مرتی نہیں

جس طرح گزارتے ہو فراز
زندگی اس طرح گزرتی نہیں


احمد فراز
 
Top