غالب کے اڑیں گے پُرزے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اس کو بھی ایک نظر دیکھ لیں، پھر میں اس کی نقل کر لوں۔
جاتی عمرہ شاید کسی جگہ کا نام ہے
ٹھیک سے وضاحت تو خود صاحبِ کلام ہی کر سکیں گے
اگر یہ اندازہ بھی درست نہیں تو
شاید جاتی عمر لکھنا چاہتے ہوں
مگر مجھے لگتا ہے میں جاتی عمرہ کسی جگہ کا نام سنا ہوا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
شمشاد بھائی شعر تو درست ہے، آپ کو کیا گڑ بڑ لگ رہی ہے۔ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں جگہ کا نام ہے، گنجِ وزارت کا محل وہیں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ وارث بھائی، یہ میرے علم میں نہیں تھا کہ "جاتی عمرہ" جگہ کا نام ہے۔
 
12۔غالب کے کلام کی پیروڈی
ایک موبائل غزل
محمد خلیل الرحمٰن
بھرم ایسا کیا کرے کوئی
لے کے ہاتف پھرا کرے کوئی
فون آتا نہ فون جاتا ہے
اسکی میوزک/موبی ٹیونیں سنا کرے کوئی
میرا موبائل لے اُڑا ظالم
ایسے ڈاکو کا کیا کرے کوئی
دوسموں والا فون بند ہوا
تین ہاتف رکھا کرے کوئی
فون اب ہاتھ آگیا اُن کے
‘وہ کہیں اور سنا کرے کوئی’
سن بھی لو گر بُرا کہے کوئی
کہہ بھی دو گر بُرا کرے کوئی
دیکھ لو گر غلط چلے کوئی
پیٹ /پھینٹ دو گر خطا کرے کوئی
بک رہا ہوں بہت زمانے سے
اب تو سن لے خدا کرے کوئی
ہر کوئی فون پر ہے اب موجود
اب کسے مِس کیا کرے کوئی
کیسا نکلا یہ اپنا زرداری
‘اب کسے رہنما کرے کوئی’
کال آئی نہیں کسی کی جب
‘ کیوں کسی کا گلا کرے کوئی’
ڈسپلے رنگدار ایسا ہے
دِل میں ہراِک کے جاکرے کوئی
 

الف عین

لائبریرین
خلیل میاں، یہ تو مکمل دیوان غالب کا منصوبہ لگ رہا ہے!! ایک نئی برقی کتاب کا ڈول ڈال رہے ہو؟ بہت خوب
ویسے موبائل والی بہت سی چیزیں میرے خیال میں پاکستان کے لئے مخصوص ہیں، اس لئے سمجھ میں نہیں آئیں۔ ہاں، کیا دو سِم والا فون ممنوع ہے وہاں؟
 
خلیل میاں، یہ تو مکمل دیوان غالب کا منصوبہ لگ رہا ہے!! ایک نئی برقی کتاب کا ڈول ڈال رہے ہو؟ بہت خوب
ویسے موبائل والی بہت سی چیزیں میرے خیال میں پاکستان کے لئے مخصوص ہیں، اس لئے سمجھ میں نہیں آئیں۔ ہاں، کیا دو سِم والا فون ممنوع ہے وہاں؟
جزاک اللہ جناب۔پسندیدگی کا شکریہ قبول فرمائیے۔
نہیں منع تو نہیں ہے بلکہ ایک صورتحال پیدا کی ہے کہ اگر دوسموں والا بھی کام چھوڑدے تو کیا تیسرا فون رکھیں گے؟ علیٰ ھٰذا القیاس
 

شمشاد

لائبریرین
خلیل میاں، یہ تو مکمل دیوان غالب کا منصوبہ لگ رہا ہے!! ایک نئی برقی کتاب کا ڈول ڈال رہے ہو؟ بہت خوب
ویسے موبائل والی بہت سی چیزیں میرے خیال میں پاکستان کے لئے مخصوص ہیں، اس لئے سمجھ میں نہیں آئیں۔ ہاں، کیا دو سِم والا فون ممنوع ہے وہاں؟

دو والا کیا اعجاز بھائی لوگ تین تین سموں والا لیے پھرتے ہیں۔
 
13۔غالب کے کلام کی پیروڈی
حکومت اور فرینڈلی اپوزیشن کے نام ایک غزل
محمد خلیل الرحمٰن
انہی کو ووٹ دے کے پھر نوا سنجِ فغاں کیوں ہو
‘نہ ہو جب دِ ل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو’
کسر کوئی نہ چھوڑیں گے وہ اب برباد کرنے میں
عوام اب اُن سے کیوں پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو
وفا کیسی، کہاں کی شرم، جب سب لوٹنا ٹھہرا
مرے بھولے ، بچا ہو جو وہ تیرا آستاں کیوں ہو
بنے فرینڈلی اپوزیشن تو غارت کردیا اُن کو
‘ہوئے تم دوست جن کے دشمن اُن کا آسماں کیوں ہو’
یہی گر ہے اپوزیشن تو حامی کِس کو کہتے ہیں
الیکشن سر پر آپہنچے تو یہ آہ و فغاں کیوں ہو
الیکشن جیت کر حزبِ مخالف پھر بھی کہلائیں؟
یہاں کرسی کے اور اپنے کوئی اب درمیاں کیوں ہو
وہ جب کچھ بھی نہ مانیں گے، ہم اپنی سیٹ کیوں چھوڑیں
اسمبلی سے الگ ہوکر ہمارا امتحاں کیوں ہو
عدالت کو پچھاڑا تھا خود اپنی ہی حکومت میں
کوئی اِس واقعے کا اب یہاں پر رازداں کیوں ہو
ملے ہیں جن کو کمپیئوٹر وہ پکے ووٹ ہیں اپنے
جسے کچھ بھی ملا نہ ہو وہ ہم پر مہرباں کیوں ہو
کہا تم نے کہ کیوں ہو لوُٹنے والوں پہ پابندی
‘بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو کہ ہاں کیوں ہو’
نکالا چاہتا ہے کام کیا نعروں سے تو غالب
ترے نعرہ لگانے سے وہ تجھ پر مہرباں کیوں ہو
 

یوسف-2

محفلین
ما شاء اللہ بہت خوب خلیل بھائی۔ اللہ کرے رنگ ظرافت اور زیادہ ۔ میری ناقص رائے میں (جو اب اتنی بھی ناقص نہیں ہے :D ) قوم کو آج کل سنجیدہ شاعری سے زیادہ مزاحیہ شاعری کی ”ضرورت “ہے۔ اور اگر یہ مزاحیہ شاعری اساتذہ کے کلام کی پیروڈی پر مبنی ہو تو کیا کہنے۔ ایک پنتھ دو کاج والا معاملہ ہوجاتا ہے۔لوگ پیروڈی سے محظوظ بھی ہوتے ہیں اور کلاسیکی شاعری کی یاد بھی تازہ ہوجاتی ہے۔
(سنجیدہ شاعری کرنے والوں سے معذرت کے ساتھ:D )
 
ما شاء اللہ بہت خوب خلیل بھائی۔ اللہ کرے رنگ ظرافت اور زیادہ ۔ میری ناقص رائے میں (جو اب اتنی بھی ناقص نہیں ہے :D ) قوم کو آج کل سنجیدہ شاعری سے زیادہ مزاحیہ شاعری کی ”ضرورت “ہے۔ اور اگر یہ مزاحیہ شاعری اساتذہ کے کلام کی پیروڈی پر مبنی ہو تو کیا کہنے۔ ایک پنتھ دو کاج والا معاملہ ہوجاتا ہے۔لوگ پیروڈی سے محظوظ بھی ہوتے ہیں اور کلاسیکی شاعری کی یاد بھی تازہ ہوجاتی ہے۔
(سنجیدہ شاعری کرنے والوں سے معذرت کے ساتھ:D )
کچھ فی البدیہہ اشعار آپ کی نذر​
شاعری کی ، جب کہ مطلب کچھ نہ تھا​
ہم ہیں پیروڈی کے عاشق نام کے​
آپ نے محفل میں یوں تعریف کی​
ورنہ ہم تھے تشنہ لب پیغام کے​
ہم کو چھوٹے نے پھنسایا تھا مگر​
یہ بھی دھاگے ہیں بہت ہی کام کے​
شاعری نے تو نکماکردیا​
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے​
 
14۔غالب کے کلام کی پیروڈی
جلا وطنی میں ایک غزل
محمد خلیل الرحمٰن
اب لانگ مارچ بہرِ خرابات چاہیے
آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے
ظالم ہمیں جو قید کیا ہے تو یاد رکھ
اب ہم کو بھی تلافی ء مافات چاہیے
بس پائے چاہیئں ہمیں اب بھاٹی گیٹ کے
اپنے ہی گھر میں رفع ء حاجات چاہیے
ہم کو بچایا شاہ نے دیں گے اُسے دُعا
پر بد دعا مری تجھے دن رات چاہیے
یوں اِس میں آج تیرا نہ ہرگز کمال ہے
کچھ دوست یار عارفِ حالات چاہیے
ظالم ہمیں نہ چھیڑ ، ہمیں تو شریف ہیں
‘‘اِک گونہ بے خودی ہمیں دِن رات چاہیے’’
اسٹیل مِل بنائیں سعودی عرب میں ایک
کعبے ’’کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے‘‘
مجبور تھے کہ ثبت کریں دستخط ضرور
اور دس برس کی دوری ء حالات چاہیے
اِک وقت تھا کہ گنجِ وزارت بھی پاس تھا
اب’’ سوئے قبلہ وقتِ مناجات چاہیے‘‘
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست اور مقطع میں تو نچوڑ کر ہی رکھ دیا آپ نے شریفوں کو۔

ای بُک کا سامان ہوا چاہتا ہے۔
 
15۔غالب کے کلام کی پیروڈی
ایک بے سرو پا غزل
محمد خلیل الرحمٰن
جناب احمد مختار کی بے سر و پا تقریر سن کر آج کی غزل بھی بے سرو پا ہوچلی ہے اور ان کی بے وزن باتوں کی طرح ہمارے کئی مصرعے بھی بے وزنی کے شکار ہیں۔ معذرت چاہتے ہیں۔
کیوں ڈرگیا نہ! طاقتِ گفتار دیکھ کر
شعلہ بیان احمدِ مختار دیکھ کر
سر پھوڑنا عوام کا دیوارسے یہاں
یاد آگیا ہمیں تری گفتار دیکھ کر
کہتے ہیں ’وہ‘ معافی نہیں مانگنا ہمیں
شوریدہ حال پیادہء زنگار دیکھ کر
ہم نے نہیں کہا انھیں مستعفی ہوچلیں
دامن بچائیں، راہ کو پُر خار دیکھ کر
گھوڑا نہیں نواز کہ یوں بے لگام ہوں
بلکہ چلے ہیں راہ کو ہموار دیکھ کر
وائس آف امیریکہ کہے سارا جہاں انھیں
پابندیوں کے خواب پھر اِک بار دیکھ کر
نیٹو کی راہ روکنا اِک پاپ ہے یہاں
سوچا، وزیر کو یونہی تیار دیکھ کر
حیرت ہوئی وزیرِ دفاعی کے باب میں
بھارت سے آج امن پہ تیار دیکھ کر
سچ پوچھیے تو ڈر گیا، گھبرا گیا تھا میں
ایسا وزیر، صاحبِ گفتار دیکھ کر
 

یوسف-2

محفلین
واہ سر جی کیا بات ہے۔ ماشا ء اللہ
@محمدخلیل الرحمٰن بھائی! کیا آپ کی مزاحیہ منظوم تخلیقات اخبارات و جرائد میں بھی شائع ہوتی ہیں؟ آپ سے تو تفصیلی ملاقات کو دل چاہتا ہے۔ محفل میں آپ کا تعارف نامہ کدھر ہے؟
 
Top