غاروں اور زیر زمین شہروں کی دنیا: کاپادوکیا

زیک

مسافر
اسے کاپادوکیا (Kapadokya ترکی میں) کہیں یا کاپادوشیا (Cappadocia انگریزی میں) کہیں؟ خیر نام جو بھی ہو یہ وسطی ترکی کا زبردست علاقہ ہے۔

پچھلے سال کے آخر میں جب ہم نے ترکی جانے کا پلان بنایا تو گھر میں مشورے شروع ہوئے کہ کہاں کہاں جایا جائے۔ بیٹی نے گائیڈبکس دیکھنے کے بعد کاپادوکیا کے حق مین ووٹ دیا۔ اس کی دو وجوہات تھیں: ایک تو غار والے کمرے میں ہوٹل میں ٹھہرنا اور دوسرا ہاٹ ائر بیلون کا سفر۔

استنبول کا سفر جہاں سے ختم ہوا وہاں سے آغاز کرتے ہیں۔

صبح اندھیرے اتاترک ائرپورٹ سے ہم نے قیصری کی راہ لی۔ قیصری ائرپورٹ پر گاڑی رینٹ پر لی اور گوریمے (Göreme) روانہ ہوئے۔ وہاں دیوان کیو ہاؤس ہوٹل میں ہمارا قیام تھا۔ ہوٹل کے کچھ کمرے غاروں میں ہیں اور ہم نے بھی ایک غار کمرہ بک کیا ہوا تھا۔
 

زیک

مسافر
آغاز کرتے ہیں ہوٹل سے گوریمے کے منظر سے:
10314669_10152024667181082_420822678227043089_n.jpg
 
Top