جون ایلیا عیش ِ اُمید ہی سے خطرہ ہے۔ جون ایلیا

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 26, 2013

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    عیش ِ اُمید ہی سے خطرہ ہے
    دِل کو اب دِلدہی سے خطرہ ہے

    ہے کچھ ایسا کہ اُس کی جلوت میں
    ہمیں اپنی کمی سے خطرہ ہے

    جس کی آغوش کا ہوں دیوانہ
    اُس کی آغوش ہی سے خطرہ ہے

    یاد کی دُھوپ تو ہے روز کی بات
    ہاں مجھے چاندنی سے خطرہ ہے

    ہے عجب کچھ معاملہ درپیش
    عقل کو آگہی سے خطرہ ہے

    شہرِ ِ غدار !جان لے کہ تجھے
    ایک امروہوی سے خطرہ ہے

    میں کہوں کِس طرح یہ بات اُس سے
    تجھ کو جانم مُجھی سے خطرہ ہے

    آج بھی اے کنار ِ بان مجھے!
    تیری اِک سانولی سے خطرہ ہے

    اُن لبوں کا لہُو نہ پی جاؤں
    اپنی تِشنہ لبی سے خطرہ ہے

    جون ہی تو ہے جون کے درپے
    مِیر کو مِیر ہی سے خظرہ ہے

    اب نہیں کوئی بات خطرے کی
    اِن سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے



    جون ایلیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 4
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    شکریہ جی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب ۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    دلی شکریہ عمر سیف بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    عمدہ انتخاب جی! خوش رہیئے۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    خوش رہیئے
    دلی شکریہ کاشفی جی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. لالہ رخ

    لالہ رخ محفلین

    مراسلے:
    887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    اب نہیں کوئی بات خطرے کی
    اِن سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے


    خوب!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    شکریہ حوا کی بیٹی جی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    اب نہیں کوئی بات خطرے کی
    اِن سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے

    نائس۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    تشکر
    خوش رہیئے کاشفی جی
     
  12. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,231
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سر الف عین کیا جون ایلیا کے لیے ایطا عیب نہیں تھا؟
     
  13. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,847
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    جان لے تجھ کو اے دیار عروض
    ایک امروہوی سے خطرہ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. سرمدفاروق

    سرمدفاروق محفلین

    مراسلے:
    1
    کیا کوئی تصدیق کر سکتا ہے کہ اسی غزل کا ایک شعر یہ بھی ہے

    آسمانوں میں ہے خُدا تنہا
    اور ہر آدمی سے خطرہ ہے
     
  15. عائشہ صدیقہ

    عائشہ صدیقہ محفلین

    مراسلے:
    619
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Twisted
    میر و غالب کو ٹوکتا ہوں میں،
    سن رکھو جون ایلیا ہوں میں
     

اس صفحے کی تشہیر