مبارکباد عید مبارک

جیہ

لائبریرین
اور مزے کے بات یہ ہے کہ یہ لوغ صرف شوال اور رمضان میں ایسے فیصلے دیتے ہیں، باقی دس مہینوں میں یہ لوگ سوئے ہوتے ہیں۔ حتی کہ عید قربان بھی مرکز کے ساتھ مناتے ہیں،
ایں چہ بوالعجمی است۔

بقول غالب

ناطقہ سر بہ گریباں ہے، اسے کیا کہیے
 

دوست

محفلین
ہر سال یہی بکھیڑا ہوتا ہے۔
ہر سال مولوی دہشت زدہ کرتے ہیں۔
ہر سال حکومت بےبس ہوتی ہے۔
ہر سال کئی کئی عیدیں منائی جاتی ہیں۔
اور ہر سال یہ لوگ روزے اور عید کھاکر مبارک ساعتیں ضائع کردیتے ہیں۔
 

F@rzana

محفلین
بابا جانی

[rainbow:75050893ee]محترم اعجاز اختر(بابا جانی)
آپ کا بہت پیارا سا میل ملا سوچا میں یہاں پر جواب دے دوں،
عید مبارک
[/rainbow:75050893ee]

Diya3s.gif
EidCard5s.gif
 

F@rzana

محفلین
محب

عید مبارک ‘‘محب‘‘
میرے پاس جس جس کا نمبر تھا ان کو کال کرکے یا ایس ایم ایس کے ذریعے مبارکباد بھیجی جاچکی ہے،آپ کا فون نمبر ہوتا تو آپ کو بھی آواز لگادیتے،آخر ہو کہاں ہو؟؟؟

EidCard9s.gif
 

F@rzana

محفلین
ماورا

ماورا بیگم کو کال کیا محترمہ اس وقت بھی خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی تھیں، بہانہ یہ کہ سردی لگ گئی ہے(مذاق بابا مذاق)لیجیئے آپ باجو کی جانب سے مٹھائی کھالیجئے، اب کیسی طبیعت ہے؟

CoconutDelight.jpg
 

F@rzana

محفلین
شمشاد بھائی

بھائی ہم برطانیہ والوں میں سے کچھ نے آپ کے ساتھ عید منالی ہے،کافی لوگ آج بھی عید منارہے ہیں۔
آپ نے بھابھی سے بات نہیں کروائی، کہیئے ‘‘سرپرائز‘‘ کیسا تھا؟؟؟

Firework1s.gif
 

F@rzana

محفلین
منصور قیصرانی(بے بی ہاتھی)

منصور قیصرانی‘‘عید مبارک‘‘ کیا آپ چاند رات کو مہندی لگا رہے تھے؟

EidCard7s.gif
 

F@rzana

محفلین
شگفتہ سی شگفتہ

میں نے کال کیا اورمحترمہ غائب، بعد میں پریشان سا پیغام آیا کہ میں تو اپنا فون ایک منٹ کے لیئے نظروں سے اوجھل نہیں کرتی ، نجانے آپ کی کال کیسے رہ گئی؟؟؟مجھے بھے بتائیے جب سمجھ آجائے تو!
EidCard1s.gif
 

F@rzana

محفلین
زکریا

زکریا۔۔۔آپ کو دلی عید مبارک قبول ہو، آپ نے عید کب کی؟

یہ جو بحث یہاں چھڑتی لگتی ہے، اس پر ہمارے ریڈیو پر مولویوں کی باقاعدہ آن ایئر لڑائیاں تک ہو چکی ہیں،
لہذا اب ہم کون صحیح کون غلط کے بجائے جب روزے پورے ہوجائیں تو عید منالیتے ہیں کہ اسی میں عافیت ہے

1067-002-34-1074.gif
 

F@rzana

محفلین
جیہ(بابا کی جوجو)

چاند کے حوالے سےآپ کی فرسٹریشن نظر آرہی ہے، ہم سمیت تمام مسلمانوں کا یہی حال ہے، لہذا چھوڑیں اسے، عید منائیں :lol:
یہ بتائیے عید کے دن کس رنگ کا ملبوس اور کیا تیاری کی؟


1067-002-37-1060.gif
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی

F@rzana نے کہا:
بھائی ہم برطانیہ والوں میں سے کچھ نے آپ کے ساتھ عید منالی ہے،کافی لوگ آج بھی عید منارہے ہیں۔
آپ نے بھابھی سے بات نہیں کروائی، کہیئے ‘‘سرپرائز‘‘ کیسا تھا؟؟؟

Firework1s.gif

ذرہ نوازی ہے آپ کی۔ آپ نے زیربار کر لیا۔ بہت بہت شکریہ۔ پھر کب دے رہی ہیں سرپرائز؟
آپ کی بھابھی سے آپ کا غائبانہ تعارف تو خاصا ہے، بات اس لیئے نہ ہو سکی کہ وہ مہمانوں میں مشغول تھیں۔
اور ہاں خان صاحب سے بات کر کے بہت اچھا لگا۔
 

F@rzana

محفلین
نبیل

نبیل۔۔۔آپ کو اور اہل خانہ کو مبارکباد ،آپ بھی اپنی عید کے دن کی تفصیل ضرور لکھیئے گا، انتظار رہے گا، اس دن کے حوالے سے آپ کا مرغوب پکوان کون سا ہے؟

EidCard16.gif
 

الف عین

لائبریرین
بابا جانی

F@rzana نے کہا:
[rainbow:63316b3aa4]محترم اعجاز اختر(بابا جانی)

آپ کا بہت پیارا سا میل ملا سوچا میں یہاں پر جواب دے دوں،

عید مبارک
[/rainbow:63316b3aa4]
Diya3s.gif

EidCard5s.gif
جزاک اللہ خیراً نیناں۔ ویسے تمھارا ای میل والا جواب بھی مل گیا ہے۔
ہم تو محض احمد مرسل کے امتی ہیں اعجاز اختر عرف اعجاز عبید۔۔۔
 

زیک

مسافر
شکریہ فرزانہ۔ ہم نے کل عید منائی تھی۔ چاند دیکھنے کا مذاق نہیں کیا بلکہ کیلنڈر فالو کیا۔
 
Top