علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

شمشاد

لائبریرین
مجھے صرف یہ بتا دیں کہ میرے حصے میں کیا ہے، ساتھ ساتھ منٹو پر بھی کام کرتا رہوں گا۔
 
نوید ملک

محفلین
ماوراء نے کہا:
:786:

میں ایک نئے جوش اور ولولہ سے یہ پوسٹ کرنے لگی ہوں۔ میں نے عزم کر لیا ہے کہ اس کتاب کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے لیے چاہے تو مجھے زبردستی کسی سے کام لینا ہو۔(سوری) جیسا کہ شمشاد بھائی بھی آجکل محفل میں واپس آ چکے ہیں۔ اور قیصرانی کے بھی گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔

ہم نے اس کام کو ٹیم ورک سے شروع کیا تھا۔ اور اب تک یہ ٹیم بکھر چکی ہے۔ اس ٹیم میں اب صرف چند ایک لوگ ہی لکھنے میں ایکٹو ہیں۔ میں نوید کی بہت مشکور ہوں کہ میرے صرف ایک بار کہنے پر انھوں نے میری بات مانی۔ اور بہت تیز رفتاری سے اپنے صفحات مکمل کر رہے ہیں۔ بلکہ یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے گا وہ ضرور لکھیں گے۔ (نوید نے ویسے تو شکریہ کہنے پر پابندی لگائی ہے۔لیکن وقفے وقفے سے یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔:D)
آجکل حجاب، شگفتہ (میرا خیال ہے)، محب، نوید اور میں لکھ رہے ہیں۔

میں خاص طور پر شمشاد بھائی، قیصرانی اور جاوید سے کہوں گی کہ پلیز کچھ مدد کروا دیں۔ کہ اب منزل زیادہ دور نہیں۔

ماوراء آپکے پرجوش اور پر عزم خطاب سے ثابت ہوا کہ واقعی آپ میں سیاسیانہ و قائدانہ صلاحتیں خاصی ہیں۔ اللہ کرے زورِ خطابت اور زیادہ :lol:
یہ ایک اچھا خاصا بڑا پراجیکٹ ہے جس کو آپ لوگ بڑی محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اپنے تئیں بھرپور کوشش رہے گی کہ جتنا زیادہ اسکو لکھ سکا ۔
اور ماوراء لگتا ہے آپکو وہ پنجابی مثال بھول گئی شاید :wink:

محب آپ کا بھی بہت ششششششششششششکریہ لیکن اتنا مکھن اکٹھا ہی لگا دیا:p
 
شمشاد

لائبریرین
مکھن لگ لگ کر ہی یہ پھسلتی جا رہی ہے۔

اور محب نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا، آج بکری کم ہوئی تو بچا ہوا سارے کا سارا ادھر لڑھکا دیا۔

پتہ بھی ہے لائبریری ٹیم کے 32 ارکان ہیں اور تعجب ہے کہ کتاب ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماشاءللہ ماورا خدا نظرِ بد سے بچائے تم تو پوری خطیب بنتی جارہی ہو۔

لگتا ہے الیکشن لڑ لڑ کر تمہیں تقریریں اور رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرنے کا سلیقہ آگیا ہے ( دعائیں مجھے دینا نہ بھولنا جس نے کڑی ریاضت کے بعد یہ فن سکھایا تمہیں )۔ بسم اللہ سے شروع کرکے تم نے منجھے ہوئے سیاست دانوں والا کام کیا ہے اور اس کے فورا بعد جوش اور ولولے کا ذکر کرکے جو عزم کا اظہار کیا ہے اس کے بعد بندے ایک طرف کتاب خود ختم ہونے کا اعلان کردے گی ۔

لوگوں سے کام لینے کا فن تو جانتی ہو جیسا کہ ہم گذشتہ کتابوں میں لوگوں کو بہلا پھسلا کر لاتے رہے ہیں اور ان سے یہ نیک کام کرواتے رہے ہیں تو اس دفعہ بھی لوگ آئیں گے اور ذوق و شوق سے کام کریں گے اور بغیر زبردستی کے۔ شمشاد ، قیصرانی ، جاوید تو اپنے ہی بندے ہیں ان کے علاوہ مجھے نوید میں ایک ابھرتا ہوا روشن ستارہ نظر آتا ہے جو لائبریری کے آسمان پر پوری آب و تاب سے چمکنے والا ہے۔ اس کے علاوہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ظفر احمد بہت چہچہاتے ہیں مگر کام کم کم ہی کرتے ہیں ، ان سے گذارش ہے کہ کچھ دھیان کام کی طرف بھی دیں اور بغیر کہے لکھنے کی ذمہ داری قبول کریں۔

ضبط نے بھی بہت ضبط سے کام لے لیا ، اب لکھنے کی باری ہے اور علی پور کا ایلی سے بہتر اور کیا کتاب ہوگی لکھنے کے لیے ، توجہ کریں۔
پاکستانی بھائی سے امیدیں ہیں مجھے کہ وہ ہاتھ ضرور بٹائیں گے ہمارا۔

اس کے علاوہ شمیل کہاں ہو تم ، لائبریری نے تمہیں پکارا ہے ۔

اور جو رہ گیا ہو وہ خود ہی آجائے مجھے کہنے کی ضرورت نہ پڑے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاں محب، مجھے لگا کہ شاید میں نے یہ کتاب شروع کرتے ہوئے اللہ کا نام نہیں لیا تھا اور شاید اسی لیے اس میں برکت نہیں ہوئی اور کام اتنا آہستہ ہو رہا ہے۔ ورنہ یقین کرو زاویہ کی بار ہماری ٹیم اتنی مستحکم تھی۔
تقریر کا فن سکھانے کا بہت شکریہ۔ ویسے آجکل میں کی “تقریر کا فن“ اور “سیاست نامہ“ پڑھ رہی ہوں۔ میں بھی کہوں کہ اتنی ذہین میں کیسے ہو گئی کہ کتاب سے اتنی جلدی سیکھنے لگی۔ یاد آیا کہ تمھاری ریاضت کا اثر ہے۔

ہاں بالکل تم نے صحیح نام یاد کروائے۔ ضبط، شمیل اور ظفر۔ تم ایسا کرو ظفر کو بہلاؤ (بہلاؤ کا مطلب صحیح لینا) مجھے ان سے ذرا ڈر لگتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
نوید ملک نے کہا:
ماوراء نے کہا:
:786:

میں ایک نئے جوش اور ولولہ سے یہ پوسٹ کرنے لگی ہوں۔ میں نے عزم کر لیا ہے کہ اس کتاب کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے لیے چاہے تو مجھے زبردستی کسی سے کام لینا ہو۔(سوری) جیسا کہ شمشاد بھائی بھی آجکل محفل میں واپس آ چکے ہیں۔ اور قیصرانی کے بھی گلے شکوے دور ہو گئے ہیں۔

ہم نے اس کام کو ٹیم ورک سے شروع کیا تھا۔ اور اب تک یہ ٹیم بکھر چکی ہے۔ اس ٹیم میں اب صرف چند ایک لوگ ہی لکھنے میں ایکٹو ہیں۔ میں نوید کی بہت مشکور ہوں کہ میرے صرف ایک بار کہنے پر انھوں نے میری بات مانی۔ اور بہت تیز رفتاری سے اپنے صفحات مکمل کر رہے ہیں۔ بلکہ یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے گا وہ ضرور لکھیں گے۔ (نوید نے ویسے تو شکریہ کہنے پر پابندی لگائی ہے۔لیکن وقفے وقفے سے یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔:D)
آجکل حجاب، شگفتہ (میرا خیال ہے)، محب، نوید اور میں لکھ رہے ہیں۔

میں خاص طور پر شمشاد بھائی، قیصرانی اور جاوید سے کہوں گی کہ پلیز کچھ مدد کروا دیں۔ کہ اب منزل زیادہ دور نہیں۔

ماوراء آپکے پرجوش اور پر عزم خطاب سے ثابت ہوا کہ واقعی آپ میں سیاسیانہ و قائدانہ صلاحتیں خاصی ہیں۔ اللہ کرے زورِ خطابت اور زیادہ :lol:
یہ ایک اچھا خاصا بڑا پراجیکٹ ہے جس کو آپ لوگ بڑی محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اپنے تئیں بھرپور کوشش رہے گی کہ جتنا زیادہ اسکو لکھ سکا ۔
اور ماوراء لگتا ہے آپکو وہ پنجابی مثال بھول گئی شاید :wink:

محب آپ کا بھی بہت ششششششششششششکریہ لیکن اتنا مکھن اکٹھا ہی لگا دیا:p

محفل میں الیکش اور سیاست سے اتنا واسطہ پڑا ہے کہ اب کچھ کچھ سیکھ گئی ہوں۔ اور جیسا کہ محب نے بھی کہا کہ یہ سب اسی کی نوازشات کا نتیجہ ہے۔ lol

نوید، مجھے پنجابی مثال ابھی تک یاد ہے۔ اور میں نے ڈرتے ہوئے ہی آپ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا تھا۔ لیکن اصل میں دوسروں کو بھی اس طرف متوجہ کروانا چاہتی تھی کہ آپ بھی اس ٹیم میں موجود ہیں۔ :)

ویسے آپ اپنی تعریف آنکھیں بند کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ :)
 
ماوراء

محفلین
جو صفحات لکھے جا رہے ہیں۔

66 - 95 شمشاد
126 - 155 محب علوی
186-215 نوید ملک
216-245 (216.......????) سیدہ شگفتہ ؟؟؟
1176 - 1205 ماوراء

جو صفحات باقی ہیں۔

606-635
666-695
696-725
726-755
876-905
936-965
966-995
996-1025
1116-1145
1206-1235
1244-1247
1264-1272​
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی بھی بہت ہیں۔ بہت تیز رفتاری کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کہ ماوراء کی قربانی کی تاریخ آ جائے یہ کام ختم ہونا چاہیے۔
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی کو بھی آخر ترس آ گیا۔۔۔اور مان گئے۔ (علی پور کا ایلی کے صفحات لکھنے کے لیے) شکریہ قیصرانی۔ :D

336 - 365 قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
کیا مطلب ترس آ گیا؟ ان کو تو اپنی غیرحاضری کے دنوں کے بھی لکھنے چاہیں، ویسے بھی لائبریری کے رکن ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں‌ماوراء۔ میں دراصل ابنِ صفی کی کتب کی وجہ سے بزی ہوں۔ لیکن ایک آدھ حصہ لکھنے کے لئے وقت نکال ہی لوں گا کہ کل چھٹی ہے
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
کیا مطلب ترس آ گیا؟ ان کو تو اپنی غیرحاضری کے دنوں کے بھی لکھنے چاہیں، ویسے بھی لائبریری کے رکن ہیں۔
نہیں شمشاد بھائی وہ ایک اور بہت لمبے پراجیکٹ میں مصروف ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انھوں نے یہاں بھی مدد کرنے کی حامی بھری ہے۔
 
Top