عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

عظیم

محفلین
ذرا وضاحت فرمادیتے تو آسانی ہوجاتی۔ آپ کو یہ کیونکر علم ہوتا ہے کہ کوئی غلطی اگلے چند روز میں آپ کو معلوم ہونے والی ہے۔ نیز اس سے آپ کا وقت کیسے بچتا ہے؟ پھر ہمارے اس غلطی کی قبل از وقت نشاندھی کرنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟

تفصیلی جواب لکھ کر عند اللہ ماجور ہوں۔


بہت شکریہ خلیل بهائی آپ میری غلطیوں کی نشاندہی فرماتے رہئے اصلاح بابا سے مل جاتی ہے صلاح آپ دیتے رہئے - اور جیسا آپ کو مناسب لگے اگر پچهلی غزلوں میں سے کوئی مصرع اٹها کر لانا ہے لائیے - جو آپ بہتر سمجهیں - مجهے اس بحث سے دور رہنے کی اجازت دیجئے -
آپ کا بہت بہت شکریہ خلیل بهائی اور کہا سنا معاف کر دیجئے گا .
 

عظیم

محفلین

کون ہوں میں کوئی بتائے گا
مجھ پہ اتنا سا رحم کھائے گا

کیا یونہی بیٹھ کر یہ بیچارہ
رات دن اشک ہی بہائے گا

دیکھ لیجے گا میرے نغموں کو
اب تو سارا جہان گائے گا

دور بیٹھا ہوں آپ سے اپنے
کیا زمانہ قریب آئے گا

پوچھتا ہوں میں آپ لوگوں سے
کون ہے جو مجھے ستائے گا

میں نہ کہتا تھا عشق لاحق ہے
آپ اپنا علاج آئے گا

ان سمجھدار صاحبوں میں بیٹھ
مُجھ سا پگلا سمجھ ہی جائے گا


 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین

صبر بھی آ ہی جائے گا مجھ کو
کم تلک غم ستائے گا مجھ کو

اپنی غزلوں کی اِس خماری بعد
ہوش کب تک نہ آئے گا مجھ کو

 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین



عشق ہے یا کوئی بلا سی ہے
مُجھ سے ہستی مری خفا سی ہے

کیا ہوا ہے مجھے خدا جانے
دل پہ چھائی ہوئی اداسی ہے

میں نہیں کر رہا کوئی شکوہ
مُجھ سے دنیا مگر خفا سی ہے

زندگی کیا کہ میری نظروں میں
ایک لمحے کی خود شناسی ہے

جانے کیا رہ گئی ہے خواہش اب
لب پہ میرے جو اک دعا سی ہے

چاہتا ہوں تجھے اے بت کیونکہ
تجھ میں خوبی مرے خدا سی ہے

کرتا پھرتا ہوں عیب پر بھی مان
مُجھ میں باقی ابھی انا سی ہے



 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
آپ بہتر لکھ سکتے ہیں اور آپ نے بہتر لکھا ہے، لیکن وہ اس انبار میں کہیں کھوگیا ہے۔

اس انبار میں سے بہتر کو ڈهونڈ نکالنا آسان ہے خلیل بهائی لیکن اس بہتر کی پہچان مشکل ہے - میں اسی بہتر کو پہچان جانے کے قابل ہونا چاہتا ہوں - شاید ایسا ہو جائے -
 

عظیم

محفلین

صبر بھی آ ہی جائے گا مجھ کو
کب تلک غم ستائے گا مجھ کو

اپنی غزلوں کے اس خمار کے بعد
ہوش کب تک نہ آئے گا مجھ کو
 
Top