عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نہیں تھکیں گے جب تک آپ اپنی ڈھائی ہزار سے زیادہ غزلوں کو ہماری صلاح اور اساتذہ کی اصلاح کے بعد دوبارہ پیش نہیں کردیتے۔ :)
بے تکی تو آپ کو لگے گی اس لیے کہ آپ کے شعر پر اعتراض ہے۔ اگر غلط ہے تو بتلائیے!
ویسے خلیل بھائی اس سرگوشی والے نئے چٹکلے کا بھی ایک عجیب مزہ ہے ۔
 
خلیل بھائی آپ تھک جاؤ گے ۔ ان شاء اللہ میں خود ہی ان سب کاوشوں کو دیکھ لوں گا ۔ آپ اصلاح سخن کے دوسرے دھاگوں کا رُخ کیجئے میرا نہیں کسی اور کا تو بھلا ہو جائے آپ کے اس قیمتی وقت سے ۔
بہت سی دعائیں اور آداب ۔
عظیم صاحب۔ خود دیکھنے میں پھر بھی غلطی رہ جانے کا امکان رہتا ہے۔ بہت سی چیزیں نظر سے اوجھل رہتی ہیں۔ دوسرے جتنی بھی تنقید کریں وہ فائدہ مںد ہی ہوتی ہے۔ ٹی ایس ایلیٹ نے اپنی طویل نظم " ویسٹ لینڈ " جب ایزرا پاوءنڈ کو اصلاح کے لئے بھیجی تھی تو اُس نے کاٹ پیٹ کرکے نظم کو آدھا کر دیاتھا۔ مگر اُس سے یہ ہوا کی نظم کا جھول ختم ہو گیا۔ ٹی ایس ایلیٹ نے بالکل برا نہیں مانا اور ایزرا پاونڈ کی اصلاح کے مطابق ہی نظم کو شائع کروایا۔ آج ٹی ایس ایلیٹ کی " ویسٹ لینڈ " کا دنیا ییں شہرہ ہے۔ میں نے حال ہی میں ایک غزل لگائی تھی " صورتِ حالات جب یوں ہو تو کیا مالی کریں" ۔ اُس میں میں نے لفظ " مرض " کو عوام الناس کے تلفظ کے مطابق استعمال کر لیا تھا اور مجھے اس کا احساس تک نہ ہوا۔ خلیل صاحب کے توجہ دلانےپر ہی احساس ہوا اور میں نے مصرع میں ترمیم کی۔ ذیلی فائدہ یہ ہوا کی مصرع بھی بہتر ہو گیا۔ اصل میں تخلیق اور تخلیق کار کو نکھارنے اور سنوارنے کا کام تو اساتذہ اور نقاد ہی کرتے ہیں۔ اور یہ زحمت نہیں بلکہ رحمت ہوتے ہیں۔
 
عظیم

محفلین
ہم نہیں تھکیں گے جب تک آپ اپنی ڈھائی ہزار سے زیادہ غزلوں کو ہماری صلاح اور اساتذہ کی اصلاح کے بعد دوبارہ پیش نہیں کردیتے۔ :)

بے تکی تو آپ کو لگے گی اس لیے کہ آپ کے شعر پر اعتراض ہے۔ اگر غلط ہے تو بتلائیے!

جی خلیل بھائی ان شاء اللہ ضرور دیکھ لوں گا ۔ آپ سے درخوست ہے کہ آپ پچھلی غزلوں کے بارے میں صلاح مت دیجئے ۔ جو نئی غزلیں یہاں ارسال کروں گا ان پر اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا ۔ مجھے آپ سب صاحبان سے ہی سیکھنے کا موقع ملا اور امید کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں بھی ایسا ہی ہو گا ۔ ( ان شاء اللہ )
آپ کی صلاح غلط نہیں تھی خلیل بھائی غلط تو میرا مصرع ہے اور پچھلی کئی غزلیں جنہیں میں وقفے وقفے سے دیکھتا رہتا ہوں ۔ بعد میں یہاں بھی ارسال کر دوں گا تاکہ آپ سب احباب اُن پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں ۔

بہت بہت شکریہ خلیل بھائی ۔
 
عظیم

محفلین

دوانا ہوں دوانے کو ستا کر کچھ نہیں ملتا
سنو اے نکتہ چیں یُوں بکبکا کر کچھ نہیں ملتا

ہم اپنے آپ سے لڑتے ہیں شب بهر بیٹھ کر غافل
ہمیں آ آ کے یوں آنکهیں دکها کر کچھ نہیں ملتا

سنو غم کی ہمارے داستان اے نغمہ گر دَم ہے
کہ ساری زندگی نغمے سنا کر کچھ نہیں ملتا

خود اپنے حال پر بھی مسکرا اے دیکهنے والے
کسی کے حال پر یُوں ہنس ہنسا کر کچھ نہیں ملتا

اگر ہمت ہے آ جانا ہنر اپنا دکها جانا
کہ پچھلی بات کو اگلا بتا کر کچھ نہیں ملتا

زمانے سے پرے گهر ہے ہمارا اے جہاں والو
ہماری کهوج میں عمریں گنوا کر کچھ نہیں ملتا

عظیم اس شخص سے کہنا اتارے کالے چشمے کو
پروفائل پہ تصویریں لگا کر کچھ نہیں ملتا

نوٹ : مقطع ایک فیس بک فرینڈ کے لئے کہا گیا ہے -​
 
آخری تدوین:
دوانا ہوں دوانے کو ستا کر کچھ نہیں ملتا
سنو اے نکتہ چیں یُوں بکبکا کر کچھ نہیں ملتا​
دوانہ، دوانے۔ انیس ویں صدی میں مستعمل تھے۔

بکبکانا سے کیا مراد ہے؟

سنو غم کی ہمارے داستان اے نغمہ گر دَم ہے
کہ ساری زندگی نغمے سنا کر کچھ نہیں ملتا

پہلے مصرع کا مطلب؟
 
در اصل اس غزل کو بہت جلدی میں لکها گیا ہے اسے بهی باقی غزلوں میں شامل رکهئے جنہیں میں نے دیکهنا ہے -
یعنی جس غزل کو آپ جلدی میں لکھتے ہیں اور اسے باقی غزلوں میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہیں اس پر تبصرہ ممنوع ہے؟
 
عظیم

محفلین
یعنی جس غزل کو آپ جلدی میں لکھتے ہیں اور اسے باقی غزلوں میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہیں اس پر تبصرہ ممنوع ہے؟

جی نہیں خلیل بهائی در اصل میں اپنا وقت بچانا چاہتا ہوں - آپ اس غلطی کی نشاندہی فرما دیتے ہیں جو اگلے چند روز میں مجهے معلوم ہونے والی ہو اس لئے - ایک بار پهر سے شکریہ اور دعائیں -
 
جی نہیں خلیل بهائی در اصل میں اپنا وقت بچانا چاہتا ہوں - آپ اس غلطی کی نشاندہی فرما دیتے ہیں جو اگلے چند روز میں مجهے معلوم ہونے والی ہو اس لئے - ایک بار پهر سے شکریہ اور دعائیں -
یعنی آپ کے صاحبِ کشف ہونے میں ہمارے رنگ میں بھنگ ڈال دینے کی وجہ سے کسر رہ جاتی ہے؟
 
عظیم

محفلین
یعنی آپ کے صاحبِ کشف ہونے میں ہمارے رنگ میں بھنگ ڈال دینے کی وجہ سے کسر رہ جاتی ہے؟

سمجها نہیں خلیل بهائی معذرت - طفل مکتب ہوں اتنی گاڑهی اردو مت بولا کیجئے برائے مہربانی - ابهی اجازت چاہوں گا کهانے کا وقت ہوا چاہتا ہے -
اللہ نگہبان -
 
عظیم

محفلین
اور شاید اسی لیے آپ نے ہماری صلاح کو بے تکی گردانا؟

وہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تها خلیل بهائی بریکٹس میں معاف کیجئے گا اس لئے لکها تها کہ مجهے طفل مکتب ہونے کی وجہ سے کوئی اور لفظ یاد نہیں آ رہا تها جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں جس پر آپ متفق بهی ہیں کہ مجهے ابهی اردو نہیں آئی -
دعا کیجئے گا اپنے اس بهائی کی خاطر -
 
خوش رہیے
 
عظیم

محفلین
ہم سے کیسی یہ کج ادائی ہے
سب نے ہم سے نظر چرائی ہے

جان بھی جا کے دیکھئے مجھ میں
بارہا اب تو لوٹ آئی ہے

حالِ دل کہہ سکوں تو آئے چین
ورنہ ہر روز کی دہائی ہے

میں نے کھویا ہے اپنے دل کو یا
اپنے من کی مراد پائی ہے

عشق کرنا نہ تُم مرے یارو
عشق میں صرف جگ ہنسائی ہے

کس کو جا کر کہوں حبیب اپنا
اب مری آپ سے لڑائی ہے

آخری تدوین:
جی نہیں خلیل بهائی در اصل میں اپنا وقت بچانا چاہتا ہوں - آپ اس غلطی کی نشاندہی فرما دیتے ہیں جو اگلے چند روز میں مجهے معلوم ہونے والی ہو اس لئے - ایک بار پهر سے شکریہ اور دعائیں -
ذرا وضاحت فرمادیتے تو آسانی ہوجاتی۔ آپ کو یہ کیونکر علم ہوتا ہے کہ کوئی غلطی اگلے چند روز میں آپ کو معلوم ہونے والی ہے۔ نیز اس سے آپ کا وقت کیسے بچتا ہے؟ پھر ہمارے اس غلطی کی قبل از وقت نشاندھی کرنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟

تفصیلی جواب لکھ کر عند اللہ ماجور ہوں۔
 
آخری تدوین:
Top