عظیم قائد عظیم لیڈر - پرویز مشرف سید

گرائیں

محفلین
بڑے بھائی ، میر انیس صاحب۔

میں نے یہ سب آپ کے چینی کی قیمت کے حوالے سے مشرف دور کو اچھا کہنے پر کہا تھا۔ دوبارہ پڑھنا۔

اور ہاں یہ ضیا دور کے کوڑوں اور نواز شریف کا ذکر کہاں سے آ گیا؟ کھمبا نوچنے کی تیاری تو نہیں کر رہے ؟

ضیا دور کے کوڑے تو یاد ہیں، 2003 سے امریکی قید میں تکلیفیں برداشت کرتی عافی صدیقی یاد نہیں، اور وہ سارے لاپتہ پاکستانی بھی یاد نہیں جو مشرف دور میں امریکہ کو بیچ دیئے گئے، جن کا اعتراف اس انسانی تاجر نے خود اپنی کتاب میں کیا ہے۔

انصاف اور غیر جانبداری ہو تو ایسی۔

اور ہاں نواز شریف کو جو کہنا ہے کہیں، مگر پہلے مراسلہ غور سے پڑھ لیں،
:laughing::laughing::laughing::laughing:
 
dxbgraphics

محفلین
وعلیکم سلام وعلیکم سلام
۔
بھائی میں نے کیا آپکو کوئی معیار بتایا یا پرویز مشرف کی شان میں کوئی قصیدہ پڑھا جسکی جو اچھی بات ہے وہ تو کہی جائے گی نا ۔ میں نے ایوب کا زمانہ تو نہیں دیکھا پر ضیاالحق کا ضرور دیکھا ہے جنکی یاد میں آج تک میان نواز شریف صاحب روتے ہیں اگر ضیا الحق صاحب کا زمانہ اچھا اور معیاری ہوسکتا ہے باوجود اپنے مخالفوں پر اندھا دھند کوڑے برسانے کے اسلام کے نام پر دھوکا دینے کے تو پھر مشرف تو ان سے کئی گناہ اچھا لیڈر تھا نا کم ازکم اسلام کے نام پر تو کسی کو دھوکا نہیں دیامگر چونکہ میاں صاحب انکا ہی تحفہ ہیں اسلئے آپکو انکا احترام کرنا واجب ہے ویسے انکے کئی اور بھی تحفہ اب پورا ملک بھگت رہا ہے۔

جی ہاں مشرف (۔۔۔۔۔۔۔( نے ایمان بیچ دیا پورا۔ ضیاء کی طرح اسلام کا نام استعمال نہیں‌کیا
کیا حقیقت بیان کی ہے
 
گرائیں

محفلین
وعلیکم سلام وعلیکم سلام
۔
بھائی میں نے کیا آپکو کوئی معیار بتایا یا پرویز مشرف کی شان میں کوئی قصیدہ پڑھا جسکی جو اچھی بات ہے وہ تو کہی جائے گی نا ۔ میں نے ایوب کا زمانہ تو نہیں دیکھا پر ضیاالحق کا ضرور دیکھا ہے جنکی یاد میں آج تک میان نواز شریف صاحب روتے ہیں اگر ضیا الحق صاحب کا زمانہ اچھا اور معیاری ہوسکتا ہے باوجود اپنے مخالفوں پر اندھا دھند کوڑے برسانے کے اسلام کے نام پر دھوکا دینے کے تو پھر مشرف تو ان سے کئی گناہ اچھا لیڈر تھا نا کم ازکم اسلام کے نام پر تو کسی کو دھوکا نہیں دیامگر چونکہ میاں صاحب انکا ہی تحفہ ہیں اسلئے آپکو انکا احترام کرنا واجب ہے ویسے انکے کئی اور بھی تحفہ اب پورا ملک بھگت رہا ہے۔

جی ہاں جیسے جنرل پرویز مشرف اور اس کے اعمال۔ اس کے لئے بھی نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہئے۔ :grin:
 
میر انیس

لائبریرین
پھر آپ ایک غلط بات کر رہے ہیں بھائی مجھکو آپکی طرح ہر بات میں بحث کرنے کی عادت نہیں نہ ہی میں آپکی طرح کے کوئی ایسے الفاظ استعمال کرنا چاہتا ہوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔یہ کھمبا نوچنے کا محاورہ ااگر آپ اپنے والد یا کسی بزرگ کیلئے استعمال کریں تو شاید آپکو احساس ہو ۔ بہر حال کیا آپ نے میرے دل کے اندر جھانک کر دیکھ لیا ہے کہ مجھے عافیہ صدیقی کا درد نہیں یا آپکے پاس ایسا کوئی آلٰہ ہے جس سے آپ یہ ناپ سکیں کہ اسکا آپکو زیادہ درد ہے اور مجھکو کم میں نے تو ایسی کوئی بات ہی نہیں کی نہ ہی مشرف کو اپنا آئیڈئیل ظاہر کیا۔ میرے نزدیک تو اب تک جتنے بھی آئے لیاقت علی خان کے بعد سب نے اپنی جیبیں ہی بھری ہیں۔
مشرف کا موازنہ ضیا سے صرف اسلئے کیا کہ وہ لوگ جو ضیا کہ شانہ بشانہ چل رہے تھے وہ مشرف کو کس منہ سے برا کہ سکتے ہیں اگر مشرف ایک آمر تھا تو ضیا اس سے بڑا آمر تھا نا یہ آج جو ہم بھگت رہے ہیں وہ ضیا کا ہی تو کیا دھرا ہے اگر وہ اسوقت امریکہ کا ساتھ دے کر روس کے ٹکڑے نہ کراتا تو آج اس دور کی طرح امریکہ جو چاہتا ہے وہ نہ کرتا پھر رہا ہوتا کمزور ہم اس کے ہی دور سے ہونا شروع ہوئے ورنہ بھٹو اگر رہتا تو وہ تیسری دنیا کو کہاں سے کہاں لے جاتا اسلامی کرنسی ایک ہوتی عالمی بینک کی طرح کا ایک اسلامی بینک ہوتا اور نیل کے ساحل سے لے کر کاشغر کے ساحل تک ایک سرحد ہوتی ورنہ کم از کم یورپین یونین کی طرح ایک ویزہ سب جگہ کام آتا(ہوسکتا ہے یہ بھی میرا ایک خواب ہی ہو) پر ضیا نے آکر بھٹو کے سب کیئے کرائے پر پانی پھیر دیا ۔
اور نواز شریف کا نام میں نے اسلئے استعمال کیا تھا کہ انکا منہ مشرف کو آمر کہ کہ کر نہیں دکھتا تھا مگر وہ اگر ذرا اپنے آپ پر نظر ڈالیں تو وہ خود ایک آمر ہی کی دریافت ہیں۔ اگر وہ اتنے نیک اور سچے آدمی ہیں جیسا وہ اپنے آپ کو کہتے ہیں تو انہوں نے ضیا سے کچھ لینے کے بجائے ایک مردِ مومن کی طرح اسکے منہ پر کہا ہوتا کہ تم ایک آمر ہو مجھے تم سے کوئی عہدہ قبول نہیں ہے اور میں تمہارا مواخذہ کروائونگا۔اگر نواز شریف صاحب ایک منتخب وزیر اعظم تھے اور مشرف نے انکو ہٹا کر گناہ عظیم کیا تو بھٹو صاحب کون تھے۔ یہ کیا بات ہوئی کے جب اپنے آپ پر بات آئی تو آمر آمر کی رٹ لگائی اور جب خود اقتدار میں آنے کا موقع ہاتھ آیا تھا تو وہ آمر نظر نہیں آیا۔
مشرف کی کئی باتوں سے مجھے اختلافات ہیں اور اس میں سے تکلیف دہ بات امریکہ نوازی ہی ہے۔ پر یہ ساری باتیں ضیا میں بھی تھیں بس اس دور میں جو کام امریکہ کو ضیا سے لینا تھا اس سے لیا اور جو کام مشرف کے دور میں اس سے لینا تھا وہ اس سے لیا اور جو کام اسوقت کے حکمرانوں سے لینا ہے وہ لے گا ۔ اور یاد رکھیں جب تک کوئی انقلاب نا آئے ایسا ہی ہوتا رہے گا چاہے پیپلز پارٹی آئے چاہے نواز شریف چاہے عمران خان حکومت سے باہر بیٹھ کر تو ہر کوئی مجاہد بن جاتا ہے مگر جب حکومت ملتی ہے تو وہ اللہ کی نہیں امریکہ کی غلامی میں ہی ہوتی ہے ورنہ پتہ صاف۔ ممکن ہے اب آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے ۔ اور بھائی یاد رکھیں ہر کسی سے ایک ہی اسٹائل میں بات نہیں کی جاتی اگر آپ اپنے چھوٹے بھائی سے بات کریں گے تو بات کرنے کا طریقہ کچھ اور ہوگا اور بڑے بھائی یا کسی بزرگ سے بات کریں گے تو کچھ اور ہوگا کسی مرد سے بات کریں گے تو کچھ اور عورت سے بات کریں گے تو کچھ اور
 
میر انیس

لائبریرین
ایک بات کی وضاحت کرنا بھول گیا تھا ۔ چینی کی بات کرنے کا مقصد صرف میرا یہ تھا کہ میرے جیسا ایک عام اور غریب پاکستانیوں کو کوئی بھی حکمران آئے کوئی فرق نہیں پڑتا اسکو تو جو شخص اسکی بنیادی ضروریات زیادہ سے زیادہ پوری کرے گا وہ اچھا لگے گا ۔آٹا ملے چینی ملے بجلی ملے گیس ملے اور اسی طرح کی ساری دوسری ضروریات ملیں باقی خارجہ پالیسی کیا ہے اور دنیا میں کیا ہورہا ہے اسکی فرصت تو جب ملے گی نا جب پیٹ بھرا ہوگا۔ بچے رو کر نہیں سورہے ہونگے۔ اور آپ اس بات سے اگر انکار کریں گے تو یہ پھر ایک تعصب ہی ہوگو کہ مشرف کے دور میں نا چینی اتنی منہگی تھی نا ہی آتا ۔ ڈالر کو ایک جگہ ہی روکا ہوا تھا اب اسکے لئے اسنے چاہے کچھ ہی کیا ہو۔ آپ یقین کریں یا نہیں پر 80٪ وہ لوگ جو مشرف کو اسکے دور میں برا کہتے تھے اس دور میں کہتے ہیں کہ وہ ہی اچھا تھا بےکار میں اسکے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کم از کم ہم کو کھانا تو مل رہا تھا دس دس گھنٹے بجلی تو نہیں جارہی تھی۔ اور یہ بات میں قسم کھا کر کہ سکتا ہوں کیوں کے میری جاب ایسی ہے کے میں ہر طرح کے لوگوں کے درمیان رہتا ہوں۔ باقی میری مشرف سے کوئی رشتہ داری نہیں نا ہی ضیایا نواز نے میری کوئی بھینس چرالی ہے
 
گرائیں

محفلین
یہ تو بات کہیں اور جاتی ہوئی نظر آتی ہے۔
میں نے تو اتنا کہا تھا کہ اگر چینی کی قیمت کو کسی حکمران کے اچھا ہونے کا معیار مقرر کیا جائے تو پھر اس سے ہلے والے حکمران زیادہ اچھے تھے۔
 
dxbgraphics

محفلین
ایک بات کی وضاحت کرنا بھول گیا تھا ۔ چینی کی بات کرنے کا مقصد صرف میرا یہ تھا کہ میرے جیسا ایک عام اور غریب پاکستانیوں کو کوئی بھی حکمران آئے کوئی فرق نہیں پڑتا اسکو تو جو شخص اسکی بنیادی ضروریات زیادہ سے زیادہ پوری کرے گا وہ اچھا لگے گا ۔آٹا ملے چینی ملے بجلی ملے گیس ملے اور اسی طرح کی ساری دوسری ضروریات ملیں باقی خارجہ پالیسی کیا ہے اور دنیا میں کیا ہورہا ہے اسکی فرصت تو جب ملے گی نا جب پیٹ بھرا ہوگا۔ بچے رو کر نہیں سورہے ہونگے۔ اور آپ اس بات سے اگر انکار کریں گے تو یہ پھر ایک تعصب ہی ہوگو کہ مشرف کے دور میں نا چینی اتنی منہگی تھی نا ہی آتا ۔ ڈالر کو ایک جگہ ہی روکا ہوا تھا اب اسکے لئے اسنے چاہے کچھ ہی کیا ہو۔ آپ یقین کریں یا نہیں پر 80٪ وہ لوگ جو مشرف کو اسکے دور میں برا کہتے تھے اس دور میں کہتے ہیں کہ وہ ہی اچھا تھا بےکار میں اسکے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کم از کم ہم کو کھانا تو مل رہا تھا دس دس گھنٹے بجلی تو نہیں جارہی تھی۔ اور یہ بات میں قسم کھا کر کہ سکتا ہوں کیوں کے میری جاب ایسی ہے کے میں ہر طرح کے لوگوں کے درمیان رہتا ہوں۔ باقی میری مشرف سے کوئی رشتہ داری نہیں نا ہی ضیایا نواز نے میری کوئی بھینس چرالی ہے

ہر آمر کی کارکردگی کے اثرات آنے والے دور میں نمایاں ہوتے ہیں۔ مشرف کے دور کے کارناموں کو آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
 
گرائیں

محفلین
سرکار میر انیس، میں نے بھی یہی کہا تھا کہ اگر مشرف کے دور میں چینی سستی تھی تو ضیا کے دور میں اس سے زیادہ سستی تھی اور ایوب خان کے دور میں اس سے بھی سستی۔ کم از کم 70 روپے کلو خریدنے کا مسئلہ تو نہیں تھا نا ان دنوں؟

اور کاش میری ان سب میں سے کسی سے بھی رشتہ داری ہوتی۔ !!!!
 
میر انیس

لائبریرین
ارے صاحب ان دونوں حضرات کے دور میں تو راشن ڈپو تھے ۔ اور میرے والد بتاتے تھے کہ ایوب خان کے دور میں چینی صرف چھ آنے منہگی ہوئی تھی تو لوگ روڈ پر نکل آئے تھے آج لوگ 70 روپے بھی آرام سے خرید رہے ہیں ۔ اور بات تھی تناسب کی ایوب خان اور ضیا الحق کے دور گزرے ایک زمانہ ہوگیا مگر مشرف کا دور تو کل کی بات ہے کہاں 28 روپے کہاں 70 روپے۔ اور چینی کی تو ایک مثال تھی اب ہر ایک چیز کا موازنہ 2007 سے کر کے دیکھ لیں۔ 2007 کا موازنہ 2000 سے کر کے دیکھ لیں آپ جب تناسب نکالیں گے منہگائی کا تو خود میری بات مانیں گے۔ جب نواز شریف صاحب گئے تھے اسواقت ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں کتنی تھی جب مشرف صاحب گئے تو کتنی تھی اور اب صرف ڈیڑھ سال بعد کتنی ہے۔ مجھکو اچھی طرح یاد ہے میں جب 1998 میں جاپان گیا تھا تو ایک روپے میں 3 ین آتے تھے اب صرف 2 پیسے کا فرق ہے۔ میں مانتا ہوں منہگائی رونا ہر دور میں رہا اور چیزیں ایک تناسب کے لحاظ سے ہمیشہ مہنگی ہی ہوتی رہی ہیں مگر مشرف کے جانے کے بعد تو جیسے طوفان ہی آگیا ہے۔
 
جی ہاں مشرف صاحب کے کارناموں کے اثرات اب تیزی سے ظاہر ہورہے ہیں
 
تو بھائی اسکا مطلب ہے وہ دور ہی رہنا چاہئے تھا کم از کم اسکے بد اثرات سے تو ہم محفوظ تھے نا اب جب گیا تو شاید ہمارے اوپر نحوست کا راج ہوگیا
 
مہوش علی

انیس بھائی،
میرے خیال میں آپ ان ناعاقبت اندیش لوگوں کے سامنے قوم کر رونا رو رہے ہیں کہ جنہوں نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔
یہ قوم اسی قابل ہے کہ یہ زرداری اور نواز جیسے کرپٹ جمہوری سیاستدانوں کے جوتے کھائے۔

مشرف صاحب کے دور میں جو ترقی ہوئی، اسکے لیے ان کا اپنا انٹرویو کافی ہے۔
مگر کچھ ناعاقبت اندیش لوگ تھے جنہیں پاکستان کی یہ ترقی اور استحکام منظور نہیں تھا۔ انہوں نے پہلے لال مسجد کے غنڈے دہشتگرد مولویوں کی حمایت کر کے ملک کو تماشا بنا دیا۔ اور پھر طالبانی فتنے کو دودھ پلا کر دوسری طرف سنپولیے سے اژدر بناتے رہے۔ اور اسکا آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ آج ملک میں یہ برے حالات ہیں کہ ملک دوبارہ بنک کرپسی کی طرف جا رہا ہے۔

باقی تمام چیزیں اونچی نیچی ہو سکتی ہیں، مگر اصل چیز ہے "ڈالر کی ویلیو"۔ افسوس کہ یہ لوگ مشرف صاحب کی مخالفت میں آٹے کے بحران کو پاکستانی اکانومی کا سب سے بڑا کرائم بنا کر پیش کرتے رہے اور یہ انکی سب سے بڑی دلیل تھی کہ پاکستان کی اکانومی نیچے کی طرف گئی ہے۔ افسوس کہ یہ اپنی عقل کے بند دروازے کھولتے تو انہیں نظر آتا کہ ڈالر مستقل طور پر پورے آٹھ سال تقریبا ایک ہی قیمت کا حامل رہا۔ مگر آج صرف ایک سال کے بعد ڈالر 83 روپے کا ہو چکا ہے۔ مگر اس پر آپ کو کوئی ہلا گلہ اور دہائیاں نظر نہیں آئیں گی۔ نواز شریف کے دور میں ڈالر کتنا گرا مگر وہ سب ان لوگوں کے لبوں کو نہیں کھول سکتا۔ انکے لب کھلتے ہیں تو فقط مشرف صاحب پر تنقید کرنے کے لیے۔
اس لیے میرے بھائی، آپ کس ناعاقب اندیش لوگوں کے سامنے بین بجا رہے ہیں۔ چھوڑ دیں انہیں انکی گمراہی میں اور انکی نفرتوں میں۔ یہ اسی قابل ہیں کہ فی الحال زرداری کے اگلے چار سال حکومت پر انہیں مبارکباد دی جائے۔
 
مانتا ہوں میں آپ کو مہوش ۔ اپنی ویب سائٹ کی مشہوری کا بہت اچھا طریقہ نکالا ہے۔ کوئی اعتراض بھی نہیں کر سکتا۔

اور کبھی کسی چور ڈاکو نے کہا کہ اس نے کبرا کام کیا ہے جو مشرف بھی کہے گا؟
 
dxbgraphics

محفلین
انیس بھائی،
میرے خیال میں آپ ان ناعاقبت اندیش لوگوں کے سامنے قوم کر رونا رو رہے ہیں کہ جنہوں نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔
یہ قوم اسی قابل ہے کہ یہ زرداری اور نواز جیسے کرپٹ جمہوری سیاستدانوں کے جوتے کھائے۔

مشرف صاحب کے دور میں جو ترقی ہوئی، اسکے لیے ان کا اپنا انٹرویو کافی ہے۔
مگر کچھ ناعاقبت اندیش لوگ تھے جنہیں پاکستان کی یہ ترقی اور استحکام منظور نہیں تھا۔ انہوں نے پہلے لال مسجد کے غنڈے دہشتگرد مولویوں کی حمایت کر کے ملک کو تماشا بنا دیا۔ اور پھر طالبانی فتنے کو دودھ پلا کر دوسری طرف سنپولیے سے اژدر بناتے رہے۔ اور اسکا آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ آج ملک میں یہ برے حالات ہیں کہ ملک دوبارہ بنک کرپسی کی طرف جا رہا ہے۔

باقی تمام چیزیں اونچی نیچی ہو سکتی ہیں، مگر اصل چیز ہے "ڈالر کی ویلیو"۔ افسوس کہ یہ لوگ مشرف صاحب کی مخالفت میں آٹے کے بحران کو پاکستانی اکانومی کا سب سے بڑا کرائم بنا کر پیش کرتے رہے اور یہ انکی سب سے بڑی دلیل تھی کہ پاکستان کی اکانومی نیچے کی طرف گئی ہے۔ افسوس کہ یہ اپنی عقل کے بند دروازے کھولتے تو انہیں نظر آتا کہ ڈالر مستقل طور پر پورے آٹھ سال تقریبا ایک ہی قیمت کا حامل رہا۔ مگر آج صرف ایک سال کے بعد ڈالر 83 روپے کا ہو چکا ہے۔ مگر اس پر آپ کو کوئی ہلا گلہ اور دہائیاں نظر نہیں آئیں گی۔ نواز شریف کے دور میں ڈالر کتنا گرا مگر وہ سب ان لوگوں کے لبوں کو نہیں کھول سکتا۔ انکے لب کھلتے ہیں تو فقط مشرف صاحب پر تنقید کرنے کے لیے۔
اس لیے میرے بھائی، آپ کس ناعاقب اندیش لوگوں کے سامنے بین بجا رہے ہیں۔ چھوڑ دیں انہیں انکی گمراہی میں اور انکی نفرتوں میں۔ یہ اسی قابل ہیں کہ فی الحال زرداری کے اگلے چار سال حکومت پر انہیں مبارکباد دی جائے۔

لمبائی زیادہ گہرائی کم

آپ نے ٹھیک کہا کہ ناعاقبت اندیش
لیکن
ناعاعبت اندیشی کا یہ عالم کے کعبۃ اللہ پر قبضے کے ناپاک عزائم کرنے والے دہشت گرد نظر انداز کر کے اسلام آباد میں فحاشی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دہشت گردکہا جارہا ہے۔
حالانکہ نہ تو انہوں نے کسی پر ڈرون حملے کئے۔ نہ دہشت گردی کی نہ کسی جنگی جرائم میں ملوث ہوئے ۔ نہ ہی ساواک کی طرح بلوچستان میں وقتا فوقتا گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا۔
 
dxbgraphics

محفلین
تو بھائی اسکا مطلب ہے وہ دور ہی رہنا چاہئے تھا کم از کم اسکے بد اثرات سے تو ہم محفوظ تھے نا اب جب گیا تو شاید ہمارے اوپر نحوست کا راج ہوگیا

جی ہاں اسی لئے آپ اس دور کو اچھا کہتے ہونگے کہ مشرف "جس کے لئے میں جو الفاظ استعمال کرنا چاہ رہا ہوں لیکن محفل کے آداب اس کی اجازت نہیں دیتے"نے ماوں بہنوں کو برقعے اور جوانوں کو داڑھی پر اپنے ناپاک دیوتاوں کو خوش کرنے کے لئے اعتراض کیا۔ لیکن لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ دوسرے کی ماں بہن کو بغیر پردے دیکھنے کے خواہشمند اپنے اہل و عیال کو بغیر پردے گوارہ کیا کہ سوچنا بھی گوارہ نہیں کر سکتے

اللہ امت مسلمہ کی تمام بہنوں اور ماوں بیٹیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ اور روشن خیالی کے نام پر فحاشی عام کرنے والوں کودنیا ہی میں عبرتناک عذاب سے دوچار کرے۔ آمین
 
آفت

محفلین
آمین ۔۔ ۔۔

آپ نے شاید اکانومی کے بارے میں غیر ملکی اور اور ملکی مبصرین کے تبصرے نہیں پڑھے ۔ ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا گیا جس کا انجام بالآخر یہی نکلنا تھا ۔ آپ کو ایک بات اور بھی یاد دلا دوں کہ مشرف نے ملک پر قبضہ کیا تو اس وقت ڈالر اٹھائیس روپے کا تھا ۔ اور جب موصوف گئے تو ستتر روپے کا تھا ۔ آٹا دو وپے کلو سے بڑھ کر بتیس روپے کا ہو چکا تھا ۔ اس حساب سے نواز شریف بہتر ثابت ہوئے ۔ نواز شریف کے دور میں جب ایٹمی دھماکے کیے گئے اور غیر ملکی پابندیاں لگیں تو ڈالر ایک دم مہنگا ضرور ہوا لیکن پھر کچھ وقت کے بعد واپس نیچے آ گیا تھا ۔ اب اپنی عاقبت نا اندیشی پر ماتم کیجئے یا عقل کو رویے ۔ :grin:

باقی تمام چیزیں اونچی نیچی ہو سکتی ہیں، مگر اصل چیز ہے "ڈالر کی ویلیو"۔ افسوس کہ یہ لوگ مشرف صاحب کی مخالفت میں آٹے کے بحران کو پاکستانی اکانومی کا سب سے بڑا کرائم بنا کر پیش کرتے رہے اور یہ انکی سب سے بڑی دلیل تھی کہ پاکستان کی اکانومی نیچے کی طرف گئی ہے۔ افسوس کہ یہ اپنی عقل کے بند دروازے کھولتے تو انہیں نظر آتا کہ ڈالر مستقل طور پر پورے آٹھ سال تقریبا ایک ہی قیمت کا حامل رہا۔ مگر آج صرف ایک سال کے بعد ڈالر 83 روپے کا ہو چکا ہے۔ مگر اس پر آپ کو کوئی ہلا گلہ اور دہائیاں نظر نہیں آئیں گی۔ نواز شریف کے دور میں ڈالر کتنا گرا مگر وہ سب ان لوگوں کے لبوں کو نہیں کھول سکتا۔ انکے لب کھلتے ہیں تو فقط مشرف صاحب پر تنقید کرنے کے لیے۔
اس لیے میرے بھائی، آپ کس ناعاقب اندیش لوگوں کے سامنے بین بجا رہے ہیں۔ چھوڑ دیں انہیں انکی گمراہی میں اور انکی نفرتوں میں۔ یہ اسی قابل ہیں کہ فی الحال زرداری کے اگلے چار سال حکومت پر انہیں مبارکباد دی جائے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
لمبائی زیادہ گہرائی کم

آپ نے ٹھیک کہا کہ ناعاقبت اندیش
لیکن
ناعاعبت اندیشی کا یہ عالم کے کعبۃ اللہ پر قبضے کے ناپاک عزائم کرنے والے دہشت گرد نظر انداز کر کے اسلام آباد میں فحاشی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دہشت گردکہا جارہا ہے۔
حالانکہ نہ تو انہوں نے کسی پر ڈرون حملے کئے۔ نہ دہشت گردی کی نہ کسی جنگی جرائم میں ملوث ہوئے ۔ نہ ہی ساواک کی طرح بلوچستان میں وقتا فوقتا گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا۔

گرافک بھیا، کعبہ اللہ پر جو ناپاک جھوٹ آپ نے اور آپکے چہیتے سعودیہ نے بولے ہیں اس پر تو "الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے" والی بات ہے، ان پر یہاں پر پہلے گفتگو ہو چکی ہے اور اسکے بعد ایڈمنز نے اس گفتگو پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اس لیے میں جواب نہیں دے رہی۔ لیکن میرے پاس مضمون تیار پڑا ہے جس میں سعودی کذب بیانیوں کے ثبوت اکھٹے کیے گئے ہیں اور اگر کسی کو چاہیے ہیں تو آپ لوگ پی ایم کے ذریعے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اور باقی آپ کی آنکھیں لال مسجد کے فتنہ گروں کے جرائم پر جیسے نابینا ہو جاتی ہیں، تو اسے تو اللہ ہی بینائی دے تو دے کہ ہم تو خدا کے عاجز بندے ہیں۔ نہ انہیں یہ نظر آیا کہ سالہا سال سے اسلام کے یہ نام لیوا غیر قانونی جگہ کو غصب کیے بیٹھے تھے اور غصپ شدہ زمین پر نماز نہیں ہوتی بلکہ ایسی جگہ فتنہ و فساد کا ہی سبب بن سکتی ہے۔ پھر یہ فتنے گر جس طرح غیر قانونی اسلحے مسجد میں بھرتے تھے، وہ بھی انہیں نظر نہیں آتے، پھر یہ فتنہ گر معصوموں کو جس طرح خود کش حملوں کی ترغیب دیتے تھے، وہ بھی انہیں نظر نہیں آتے، پھر یہ فتنہ گر جس طرح حکومت کو بلیک میل کر رہے تھے کہ انکے مطالبات مانیں جائیں ورنہ انکے سینکڑوں خود کش حملہ آور تیار ہیں، وہ بھی انہیں نظر نہیں آتے، اور انکے فتنے کے بعد جس طرح پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کار بھاگے اور انکے فتنے کی وجہ سے ملکی معیشیت جیسے گری وہ بھی انہیں نظر نہیں آتا، اور یہ سب خود کش حملہ آور یکایک آسمان سے نازل نہیں ہو گئے بلکہ یہ انہیں لال مسجد والوں کی وہ روحانی اولادیں ہیں جو یہاں وہاں خود کش حملے کر رہی ہیں۔ مگر نہیں، یہ سب کچھ انہیں بھلا کیسے نظر آ سکتا ہے۔
 
یہ سب حالات مظلوم مولانا پرویز مشرف سید *حمت اللہ علیہ کے پیدا کردہ ہیں۔
2002 سے پہلے کوئی مستند خبر ہی کا حوالہ دے دیجئے مولوی حضرات نے کوئی دہشت گردی کی ہو
نیز کہوٹہ کے قریب افغانی لباس میں چار امریکیوں کے بارے میں کیا کہیں گی۔ جن کا ریکارڈ بھی ایمبیسی میں نہیں؟
 
فرخ

محفلین
یہ عظیم لیڈر وہی نہیں جس نے پاکستان کا قانون بھی توڑا اور ایک جمہوری طور پر منتخب شُدہ حکومت کا تختہ بھی اُلٹ دیا
اور جو 12 مئی کے قتل و غارت کے دوران اسلام آباد میں میلہ لگا کر ناچتا رہا اور یہ کہتا رہا کہ "دیکھ لیا پھر آپ نے قوت کا مظاہرہ"
یہ وہی عظیم لیڈر ہے جس نے اپنے ذاتی مقصد کے لئے بے گناہ لوگوں‌کا خون بہایا،
اور جس نے امریکہ، اور اسرائیل جیسے فتنوں سے ایسے تعلقات بڑھائے کہ ہمارے ملک ہی انتشار کی زد میں‌آگیا۔
اور جس دن سے اس نے حکومت پر قبضہ کیا، اس دن سے پاکستان مصیبتوں میں پھنس گیا، اور یہ عیاشیاں کرتا رہا۔
اوراسی عظیم لیڈر نے ملک کے چیف جسٹس کے ساتھ بھی بدمعاشی کرنے کی کوشش کی اور اسکا ساتھ ایم قیو ایم نے بھی بھرپور دیا۔
اور یہ عظیم لیڈر بجلی چوری کے معاملے میں بھی ملوث رہا۔

ماشاءاللہ کاشفی، آپکے عظیم لیڈر کی خصوصیات سے آپ کی اور آپکی جماعت کی ذھنیت بہت اچھی طرح عیاں ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
Top