عروض ڈاٹ کام

سید ذیشان

محفلین
مبارکا بھیا جی مبارکا
واقعی بڑی محنت کی آپ نے
جزاکم اللہ
بہت ہی عمدہ و لاجواب۔۔
اللہ رب العزت عروض ڈاٹ کام میں موجود ہر لفظ کے بدلے ڈھیر سارا اجرِ عظیم عطا فرمائے۔۔آمین
مبارک ہو ذیشان بھائی :) خدا آپ کے انجن کو مزید بہتری اور کامیابی عطا فرمائے۔ :)

بہت شکریہ سب احباب کا۔ :)

حسان خان میرا انجن یا پھر عروض کا انجن؟ کیونکہ عروض کے انجن کی ترقی سے میرا اپنا انجن تنزلی کا شکار ہے۔ :LOL:
 
کاشفی

محفلین
بہت شکریہ سب احباب کا۔ :)

حسان خان میرا انجن یا پھر عروض کا انجن؟ کیونکہ عروض کے انجن کی ترقی سے میرا اپنا انجن تنزلی کا شکار ہے۔ :LOL:
جزاک اللہ۔
آپ اپنے انجن پر دھیان دیں۔۔اور صحت و تندرستی کا خیال رکھیں۔۔
اللہ رب العزت آپ کو صحت و تندرستی دے۔۔اور آپ کے انجن کو اور عروض کے انجن کو عروج عطا فرمائے۔۔آمین
 
hackerspk

محفلین
ذیشان بھائی بہترین کام ہے۔ میری رائے ہے کہ لازما اس موضوع پر ایک آدھ تحقیقی مقالہ اور ایک دو ریسرچ پیپر لکھنے شروع کر دیجیے ۔ تاکہ یہ کام بین الاقوامی سطح پر سراہا جائے۔ میری آپ سے گذارش ہے اس میں دیری نہ کیجیے۔ بہت سے لوگ اس کام سے ناواقف ہیں۔ مثلا چند دن پہلے میں اردو کے ایک پروفیسر صاحب سے ملاقات ہوئی۔ میرے اردو ایڈیٹر کے کام کو دیکھ کر فرمانے لگے کہ میاں عروض کا بھی ایک پروسیسر بنا دو۔ جب میں نے ان سے آپ کے کام کا ذکر کیا تو نہایت حیران ہوئے۔
 
سید ذیشان

محفلین
واہ واہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ مبارک ہو جناب
بہت شکریہ غزنوی بھائی :)

جی بالکل ایسا ارادہ ہے۔ وقت کی البتہ کافی کمی ہے۔
 
بہت شکریہ غزنوی بھائی :)

جی بالکل ایسا ارادہ ہے۔ وقت کی البتہ کافی کمی ہے۔
شاندار کام الفاظ نہیں سراہنے کے لئے
بقول محمد وارث ایک حج کا ثواب آپکی نظر
اس کام میں دیر نہ کریں کیوں کہ پاکستان میں کاپی رائٹ کا کیا حشر ہے آپ کو معلوم ہی ہو گا اگر آپ کی محنت سے کوئی اور فائدہ اُٹھا لے تو مجھے تا زندگی افسوس رہے گا
 
ایوب ناطق

محفلین
بےشک ۔۔۔ بلکہ میرا خیال یے کہ اس کا فری اسعمال ہی نہین ہونا چائیے' کچھ کچھ فیس رکھ دینی چائیے۔۔۔
 
السلام علیکم

عروض کے نئے ورژن پر کچھ عرصے سے کام جاری تھا۔ اب کافی حد تک سائٹ مکمل ہو گئی ہے۔ اس لئے اس کو پبلک کرنے میں مزید تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ابھی بھی کچھ کمیاں ہیں۔لیکن غالب کے دیوان کے کافی سارے ٹیسٹ کے بعد نتائج کافی اچھے ہیں۔

پچھلے ورژن میں صرف موزوں کلام کی تقطیع کی سہولت موجود تھی۔ اس نئے ورژن میں غیر موذوں کلام کی بھی اصلاح کی سہولت موجود ہے۔ جہاں جہاں پر آپ کا کلام بحر یا وزن سے خارج ہو تو یہ سافٹوئر اس کی نشاندہی کر دے گا اور آپ اس کو درست کر کے دوبارہ تقطیع کروا سکتے ہیں۔

مفرد الفاظ کی تقطیع معلوم کرنے کی بھی سہولت موجود ہے-

آزاد شاعری کی تقطیع کا کام تقریباً مکمل ہے۔ چند روز میں یہ فیچر بھی شامل کر دیا جائے گا۔

وقت کیساتھ ساتھ مزید بہتری آتی جائے گی۔ ویبسائٹ پر رپورٹنگ کا بھی انتظام ہے، تو جہاں کہیں بھی کوئی مسئلہ نظر آئے تو فوراً رپورٹ کر دیجئے۔

سائٹ کا لنک ہے: www.aruuz.com

اس سے متعلق پچھلے دھاگے:
1- عروض کا سافٹوئر
2-عروض کا نیا ورژن

محمد اسامہ سَرسَری بھائی، مہدی نقوی حجاز بھائی اور ایوب ناطق بھائی کا خصوصی شکریہ کہ جنہوں نے ٹیسٹنگ میں کافی مدد کی، مفید مشوروں سے نوازا اور مزید بھی کام کرتے رہیں گے۔ :)
جناب، کمال کر دیا آپ نے۔ مبتدی حضرات کی ساری مشکل حل کر دی آپ نے۔ مبارک باد کے مستحق ہیں آپ اور آپ کے تمام معاون افراد۔
ایک گذارش کرنا چاہوں گا کہ عروض کے سافٹ ویئر کی افادیت اپنی جگہ لیکن مبتدیوں میں سے اکثر کو ابھی تک عروض کا مطلب ہی نہیں معلوم۔ میں تو کہتا ہوں اسے اردو کے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ لیکن بدقسمتی۔ بہر حال اس ضمن میں اگر ایک مفصل اور جامع مراسلہ یا بلاگ بھی بنا دیا جائے تو مفید رہے گا
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
بےشک ۔۔۔ بلکہ میرا خیال یے کہ اس کا فری اسعمال ہی نہین ہونا چائیے' کچھ کچھ فیس رکھ دینی چائیے۔۔۔
ارے بھائی آئی ٹی کے اس جدید دور میں یہ فنِ سخن کی ترقی کے لیے ایک گراں قدر خدمت ہے جسے عمومی سطح پر پزیرائی حاصل ہوگی ۔ خدمت کو وقف کیا جا سکتا ہے چند ٹکوں کے عوض فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں اگر اس کے پیچھے تجارتی مقاصد ہیں تو پھر آپ کی رائے پر عمل پیرا ہونا عین راست قدم ہوگا
 
آخری تدوین:

ایوب ناطق

محفلین
آپ درست فرما رہے ہیں ۔۔۔ لیکن پتہ نہیں شاعری کی کتابیں اتنی مہنگی کیوں ہوتی ہیں' ؟؟ خیر اس طرح نہیں تو کم از کم کسی یونیورسٹی ہی کواس کے رائیٹس بیچ دیے جائے۔۔۔۔ اگر خالق کو ضرورت نہیں تو کم از کم اس سے حاصل ہونے والی رقم سے غریب شاعروں کی کتابیں ہی چھپوا دیے جائے یا اس فورم کے سالانہ فیس میں حصہ ڈالا جائے۔۔۔ مجھے علم ہے ذیشان صاحب کا اخلاص اس آپشن کو کبھی نہ چنے گا ۔۔۔ یہ ان کی عظمت لیکن اس عظمت کا ادراک بھی تو ہونا چائیے ۔۔۔ دنیا کو پتہ تو چلے کہ انہوں نے کیا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
شاندار کام الفاظ نہیں سراہنے کے لئے
بقول محمد وارث ایک حج کا ثواب آپکی نظر
اس کام میں دیر نہ کریں کیوں کہ پاکستان میں کاپی رائٹ کا کیا حشر ہے آپ کو معلوم ہی ہو گا اگر آپ کی محنت سے کوئی اور فائدہ اُٹھا لے تو مجھے تا زندگی افسوس رہے گا

بالکل درست فرمایا آپ نے۔ میں تو خیر کمپیٹیشن کا قائل ہوں۔ اگر کوئی اور اس جیسا یا اس بہتر سافٹوئر بنانا چاہے تو سو بسم اللہ۔ اور ویسے بھی یہ مشغلے کے طور پر لیتا ہوں ویسے تو میری فیلڈ اس سے کافی مختلف ہے۔ مقالہ تحریر کرنے کا بھی مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس کام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ :)
 
بہت شکریہ سب احباب کا۔ :)
حسان خان میرا انجن یا پھر عروض کا انجن؟ کیونکہ عروض کے انجن کی ترقی سے میرا اپنا انجن تنزلی کا شکار ہے۔ :LOL:
”تنزلی“ میرے خیال ”تنزل“ کا بھی تنزل ہے۔ ”ترقی“ کے مقابلے میں ”تنزلی“ کا استعمال ہونے لگا ہے۔ مجھے تو ”خوشی“ کی خوشی کے ساتھ ”غمی“ کا بھی یہی ”غم“ ہے۔ :)
 
نوشاب

محفلین
سید ذیشان بھائی
بہت بہت مبارک ہو
لیکن میری کم علمی ہےکہ میں اس کو سمجھ نہیں سکا ہوں کہ یہ ہے کیا چیز (اتنا سمجھ سکا ہوں کہ جیسے Equationکو بیلنس کرتے ہیں اس سے ہم شعر کو بیلنس کریں گے
مگر۔۔۔اسے کیسے استعمال کرنا ہےیہ سمجھ نہیں آئی
کیونکہ میں اس کا کوئی تعارف یا HELPوغیرہ نہیں ڈھونڈ سکا
برائے مہربانی اس کا کوئی تعارفی لنک جس سے اسے استعمال کرنے کی سمجھ آئے تو ضرور دیجیے گا
 
سید ذیشان بھائی
بہت بہت مبارک ہو
لیکن میری کم علمی ہےکہ میں اس کو سمجھ نہیں سکا ہوں کہ یہ ہے کیا چیز (اتنا سمجھ سکا ہوں کہ جیسے Equationکو بیلنس کرتے ہیں اس سے ہم شعر کو بیلنس کریں گے
مگر۔۔۔ اسے کیسے استعمال کرنا ہےیہ سمجھ نہیں آئی
کیونکہ میں اس کا کوئی تعارف یا HELPوغیرہ نہیں ڈھونڈ سکا
برائے مہربانی اس کا کوئی تعارفی لنک جس سے اسے استعمال کرنے کی سمجھ آئے تو ضرور دیجیے گا
یہاں دیکھیں۔
 
تعارف کے لئے پہلے صفحے پر جہاں بڑا بڑا عروض لکھا ہے اس پر کلک کریں۔
 
Top