تعارف عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں

آدم

محفلین
عروجِ آدمِ خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں، کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے

میں تمام اہلِ محفل کو سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اِس بات کی اُمید اور خواہش رکھتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی اِس محفل میں دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔
میرا نام آدم ہے۔ جی ہاں! صرف آدم;) اور میں پاکستان کا ایک مفید اور کارآمد شہری بننے کیلئے کوشاں ہوں۔میری دِلی خواہش ہے کہ میں اقبال کا شاہین بن کر اس ملک میں موجود دھاندلی اور بددیانتی کی شکل میں موجود سانپوں اور چوہوں کا شکار کروں لیکن ابھی میری حیثیت اُس طفلِ مکتب کی سی ہے جو اپنے استاد کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور جلد سے جلد اس کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہے۔
مجھے امید ہے کہ اردو محفل میرے لیے ایک مفید درسگاہ کا کام سرانجام دے گی اور اس میں کافی سارے شفیق استاد اور مخلص دوست میرے منتظر ہوں گے۔ یہ بات بھی درست ہے کہ اِس محفل میں کافی سارے لوگ موجود ہیں جو اردو کے آسمان پر ستاروں کی طرح چمک رہے ہیں، اُن سب حضرات سے میری استدعا ہے کہ اِس خاکی آدم کے عروج سے سہمنے کی بجائے اِس کے عروج میں اِس کی مدد کریں۔
اور ایک اور بات کہ یہ میری کسی بھی فورم میں پہلی شمولیت ہے اور یہ پہلی تحریر۔ اِس لیے جو غلطیاں ہوں انھیں درگزر کریں لیکن اُن کی طرف توجہ ضرور دلائیں تا کہ میں اپنی تصحیح کر سکوں اور اگلی بار وہ غلطی نہ دہراؤں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید ۔۔۔۔!

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ آپ کے مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے اور ہمیں اور آپ کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی ہدایت عطا فرمائے ۔ (آمین)
 

دانش حسین

محفلین
دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے تو محفل کے پرانے گدی نشین ہی آپکو خوش آمدید کہینگے!
بہر کیف ہماری جانب سے بھی جناب کو خوش آمدید!!

 

ساقی۔

محفلین
نہیں ہے تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر شیخوں کے گھرانوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(میں عربی شیخوں کی بات کر رہا ہوں کوئی پاکستانی شیخ خوامخواہ خود پر بات نہ لے)

خوش آمدید آدم جی۔ میرا "لڑ "پکڑ لیں استاد بنا دوں گا آپ کو



















لوگ آپ کے ترلے کریں گے "استاد جی "شاہدرہ اسٹاپ پر گاڑی روکیے گا۔مجھے اترنا ہے۔:laugh:
 

آدم

محفلین
نہیں ہے تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر شیخوں کے گھرانوں میں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔(میں عربی شیخوں کی بات کر رہا ہوں کوئی پاکستانی شیخ خوامخواہ خود پر بات نہ لے)

خوش آمدید آدم جی۔ میرا "لڑ "پکڑ لیں استاد بنا دوں گا آپ کو







لوگ آپ کے ترلے کریں گے "استاد جی "شاہدرہ اسٹاپ پر گاڑی روکیے گا۔مجھے اترنا ہے۔:laugh:

نہیں ہے تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
ساقی آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ اگر میں آپکی شاگردی اختیار کرتا ہوں تو یقینا آپ مجھے بالکل اپنی طرح "استادجی" بنا دیں گے اور پھر اُسکے بعد نہ میرے پاس تن چھپانے کیلئے کپڑے ہوں گے اور نہ ہی سر چھپانے کیلئے بال :jokingly:
 
KwULv.png
 
Top