عذرا ناز:خود سے ناراض ، زمانے سے خفا رہتے ہیں

بھلکڑ

لائبریرین
خود سے ناراض ، زمانے سے خفا رہتے ہیں​
جانے کیا سوچ کے ہم سب سے جدا رہتے ہیں​
کس طرح آ کے بسے کوئی تری بستی میں​
تیری بستی میں تو پتھر کے خدا رہتے ہیں​
عمر گذری ہو اندھیروں کے نگر میں جن کی​
وہ زمانے کے لیۓ بن کے دیا رہتے ہیں​
دور ہیں مجھ سے بظاہر گو مرے سب اپنے​
میرے دِل میں وہ مگر مثلِ دعا رہتے ہیں​
میں نے مانا کہ مرے ساتھ نہیں ہیں لیکن​
وہ مرے دل کی مگر بن کے صدا رہتے ہیں​
ہم نے مانا کہ سزاوار نہیں اہلِ وفا​
جانے کس جرم کی پاتے وہ سزا رہتے ہیں​
ملک و ملت پہ جو مٹتے ہیں ،شہیدانِ وطن​
جسم مٹنے پہ بھی زندہ وہ سدا رہتے ہیں​
جن کو بچپن سے ہی اپنوں کی محبت نہ ملے​
ان کے جیون میں ہمیشہ ہی خلا رہتے ہیں​
ایک وہ ہیں کہ جفا جن کا ہے شیوہ عذراؔ​
ایک ہم ہیں کہ جو پابندِ وفا رہتے ہیں​
(عذراناز)​
:)
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب انتخاب
اک اچھی غزل
خود سے ناراض ، زمانے سے خفا رہتے ہیں​
جانے کیا سوچ کے ہم سب سے جدا رہتے ہیں​
کس طرح آ کے بسے کوئی تری بستی میں​
تیری بستی میں تو پتھر کے خدا رہتے ہیں​
عمر گذری ہو اندھیروں کے نگر میں جن کی​
وہ زمانے کے لیۓ بن کے دیا رہتے ہیں​
دور ہیں مجھ سے بظاہر گو مرے سب اپنے​
میرے دِل میں وہ مگر مثلِ دعا رہتے ہیں​
میں نے مانا کہ مرے ساتھ نہیں ہیں لیکن​
وہ مرے دل کی مگر بن کے صدا رہتے ہیں​
ہم نے مانا کہ سزاوار نہیں اہلِ وفا​
جانے کس جرم کی پاتے وہ سزا رہتے ہیں​
ملک و ملت پہ جو مٹتے ہیں ،شہیدانِ وطن​
جسم مٹنے پہ بھی زندہ وہ سدا رہتے ہیں​
جن کو بچپن سے ہی اپنوں کی محبت نہ ملے​
ان کے جیون میں ہمیشہ ہی خلا رہتے ہیں​
ایک وہ ہیں کہ جفا جن کا ہے شیوہ عذراؔ​
ایک ہم ہیں کہ جو پابندِ وفا رہتے ہیں​
(عذراناز)​
:)
 

عمراعظم

محفلین
کس طرح آ کے بسے کوئی تری بستی میں
تیری بستی میں تو پتھر کے خدا رہتے ہیں
واہ ! بہت خوب بھلکڑ بھائی۔ لاجوب شراکت۔ ہمیشہ خوش رہیں۔ آمین
 

طارق شاہ

محفلین
خود سے ناراض ، زمانے سے خفا رہتے ہیں
جانے کیا سوچ کے ہم سب سے جُدا رہتے ہیں
کس طرح آ کے بسے کوئی تِری بستی میں
تیری بستی میں تو پتّھر کے خُدا رہتے ہیں
:good1:
تشکّر شیئر کرنے کا
بہت خوش رہیں :)
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت کلام ، لاجواب
ملک و ملت پہ جو مٹتے ہیں ،شہیدانِ وطن
جسم مٹنے پہ بھی زندہ وہ سدا رہتے ہیں
بھلکڑ بھائی محفل میں شراکت کا بہت بہت شکریہ،
 

بھلکڑ

لائبریرین
عمر سیف بھیا ، مہدی نقوی حجاز بھیا ، محمد اسامہ سَرسَری بھیا ، نایاب بھیا، طارق شاہ بھیا ، بڑے بھیا ، قبلہ شاہ صاحب اور بانی کوچہ ، غدیر زھرا
آپ سب احباب کا پسندیدگی پر مشکور ہوں!!!!!!
ویسے خاکسار کا ایک اندازہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔کسی کو اگر غزل میں ایک شعر خصوصی طور پر پسند آئے تو کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے!!!!!اگر احباب مرحمت فرما دیں تو!!!!!:)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
عمر سیف بھیا ، مہدی نقوی حجاز بھیا ، محمد اسامہ سَرسَری بھیا ، نایاب بھیا، طارق شاہ بھیا ، بڑے بھیا ، قبلہ شاہ صاحب اور بانی کوچہ ، غدیر زھرا
آپ سب احباب کا پسندیدگی پر مشکور ہوں!!!!!!
ویسے خاکسار کا ایک اندازہ ہے کہ ۔۔۔ ۔۔۔ کسی کو اگر غزل میں ایک شعر خصوصی طور پر پسند آئے تو کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے!!!!!اگر احباب مرحمت فرما دیں تو!!!!!:)
اگر آپ بھی اس شعر کی پسندیدگی کی وجہ مرحمت فرما دیں جو آپ کا سگنیچر بن گیا تو ------ :)
 

بھلکڑ

لائبریرین
واہ
کیا کوبسورت انتخاب ہے!
اس شعر کا تو جواب نہیں

کس طرح آ کے بسے کوئی تری بستی میں
تیری بستی میں تو پتھر کے خدا رہتے ہیں
شکریہ !!!!!بھائی انتخاب کی پسندید گی کے لئے!!!!!!
یہ ٹائپو تو ٹھیک کر لو!!!!! یا یہ کوئی لفظ ہے جو میری نظر سے ابھی تک نہیں گزرا!!!!!!!!!
 
Top