جون ایلیا عجب حالت ہماری ہو گئی ہے

نیرنگ خیال نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 31, 2012

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    عجب حالت ہماری ہو گئی ہے​
    یہ دنیا اب تمہاری ہو گئی ہے​
    سخن میرا اداسی ہے سرِ شام​
    جو خاموشی پہ طاری ہو گئی ہے​
    بہت ہی خوش ہے دل اپنے کیے پر​
    زمانے بھر میں خواری ہو گئی ہے​
    وہ نازک لب ہے اب جانے ہی والا​
    مری آواز بھاری ہو گئی ہے​
    دل اب دنیا پہ لعنت کر کہ اس کی​
    بہت خدمت گزاری ہو گئی ہے​
    یقیں معزور ہے اب اور گماں بھی​
    بڑی بے روزگاری ہو گئی ہے​
    وہ اک بادِ شمالی رنگ جو تھی​
    شمیم اس کی سواری ہو گئی ہے​
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. نیلم

    نیلم محفلین

    مراسلے:
    11,419
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Lurking
    سخن میرا اداسی ہے سرِ شام
    جو خاموشی پہ طاری ہو گئی ہے

    بہت ہی خوش ہے دل اپنے کیے پر
    زمانے بھر میں خواری ہو گئی ہے
    ،،،،،،،بہت ہی عمدہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    انتخاب کو سراہنے اور اظہار خیال پر شکرگزار ہوں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    عمدہ شئیرنگ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    وہ نازک لب ہے اب جانے ہی والا
    مری آواز بھاری ہو گئی ہے
    عمدہ انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,811
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ ضبط بھائی :)

    انتخاب کی پذیرائی پر مشکور ہوں شیزان :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر