تعارف عبدالعزیز راقم

راقم

محفلین
السّلام علیکم و رحمۃ اللہ۔

نام: عبدالعزیز خان
تخلص: راقم
سنِ پیدائش:1958ء
تعلیم:گریجو ایشن (بحیثیت پرائیویٹ امید وار،پنجاب یونیورسٹی لاہور)
شوق/مشغلہ:مطالعہ، تُک بندی(شاعری)، انٹر نیٹ
شاعری میں پسندیدہ بحریں: بحر ہزج مثمن سالم اور بحر متقارب مثمن سالم
پسندیدہ صِنفِ شاعری:غزل
شاعری کے بارے میرا علم:سببِ خفیف،سببِ ثقیل،وتد مجموع،وتد مفروق،بحر ہزج مثمن سالم اور بحر متقارب مثمن سالم کا محدود سا علم(یہ اصطلاحات بی۔ اے کے نصاب میں شامل تھیں)۔یہ کسرِ نفسی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا علم:ٹائپنگ نہیں جانتا،کمپیوٹر چند سال پہلے سے اور انٹر نیٹ کا استعمال تقریباً ڈیڑھ سال پہلے اپنی مدد آپ سیکھا ہوا۔
خصوصی دلچسپی: اردو اور نستعلیق فانٹ۔
( اسی وجہ سے محترم محسن حجازی،محترم شاکرالقادری، اور محترم نبیل صاحب کا نام سے واقفیت ہے۔
(مقتدرہ قومی زبان ،اسلام آبادکے ماہنامے :اخبارِ اردو" کی وساطت سے)
کچھ میری شاعری کے بارے میں:
پیدائشی شاعر نہیں۔ ۷۰ء کی دہائی میں ایف ایس سی کرتے ہوئے شوق پالا۔ دو چار غزلیں لکھنا روز کا معمول بن گیا۔
(کبھی کبھی رات کو اندھیرے میں کمری کی کچی دیوار پر لکھ لیتاکہ بھول نہ جائے)۔
شاید ۱۹۷۹ء میں میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے جناب امین طارق قاسمی صاحب (مرحوم) کو اپنی لکھی ہوئی غزل بھیجی تو انھوں نے جواب دیا کہ اس میں کوئی بھی شعر وزن میں نہیں۔ آپ چھوٹی بحروں میں لکھنے کی مشق کریں۔ چھے سال تک لکھنے کا سلسلہ معطل رہا۔
اس دوران میں بڑی مشکل سے حبیب اللہ غضنفر صاحب کی کتاب" اردو عروض "منگوائی۔ پڑھنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔
(بغیر استاد کے حاصل کیا گیا علم کام کا نہیں ہوتا)
راولپنڈی کے ایک استاد شاعر" سید حسین فداؔ" کا عروض سے متعلق ایک کتابچہ بھی نظر سے گزرا لیکن استاد کے بغیر اس سے بھی خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکا۔
لیکن کوشش کرتا رہااور باآخر کوشش کر کے ۱۹۸۴ء میں جناب امین طارق قاسمی صاحب کو دوسری غزل بھیجی جس کا پہلا شعر یہ تھا:
چمن میں نہ گُل ہے، نہ حسنِ نظر ہے
نہ اب داغؔ ہے وہ ، نہ اب وہ جگرؔ ہے
اس غزل کے ایک شعر کے سوا سارے اشعار وزن میں پائے گئے۔ لیکن عروض کی پابندیوں کا لحاظ رکھ کر شاعری کرنا" جُوئے شِیر" لگنے لگا۔ کبھی کبھار تھوڑ بہت لکھ لیتا لیکن اس کے بعد کسی کو دکھانے کا موقع نہ مل سکا۔
(چونکہ امین طارق قاسمی صاحب نے پہلے ہی معذرت کر لی تھی)
اور "اردو محفل" میں شریک ہونے تک یہ سلسلہ برقرار ہے۔
"اردو محفل " میں وہی پرانی غزلیں بھیج رہا ہوں جو ۱۹۸۴ء کے بعد لکھی گئیں۔
کافی سال ہو گئے ہیں کچھ نہیں لکھ سکا۔ اگر "اردو محفل" والوں نے میری رہنمائی فرمائی تو شاید کچھ کہنے کے قابل ہو سکوں۔
پسندیدہ لوگ: سچ بولنے والے، اردو سے محبت کرنے والے
میری شاعری کا راز: "میں جو کچھ لکھتا ہوں، اسے ایک ہی لَے میں پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں، جہاں کہیں سوئی اٹک جاتی ہے وہاں تبدیلی کر کے دوبارہ گنگناتا ہوں۔ جب اس میں روانی آ جاتی ہے تو چھوڑ دیتا ہوں"۔
پسندیدہ شعرا:میر تقی میر، میر درد، علامہ اقبال، غالب،فیض احمد فیض،حبیب جالب، ساغر صدیقی، اور چند ایک دوسرے
 
میرے خدا! :eek: یہ ہمیں کس استاذ کی نعمت سے مالا مال کیا ہے تونے۔ کاش میں بھی استفادہ کر سکتا۔

بہر کیف محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفلین آپ سے کافی مستفید ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عبد العزیز صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

انشاء اللہ یہاں آپ کے شوق کو خاطر خواہ ہوا ملے گی۔
 

مغزل

محفلین
راقم عبد العزیز خاں صاحب،
آداب تسلیمات،
اردو محفل میں خوش آمدید ، ہمیں خوشی ہے کہ آپ ایسے اہلِ علم یہاں تشریف لاتے ہیں
آپ کی دو غزلیں پڑھنے کا شرف حاصل ہوا، بجلی کی عدم دستیابی نے جوابی مراسلت سے روکے
رکھا، تھا، انشا ء اللہ فرصت پاتے ہی عرض گزار ہوں گا، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف
حاصل رہے گا، والسلام
 

راقم

محفلین
خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔

میرے خدا! :eek: یہ ہمیں کس استاذ کی نعمت سے مالا مال کیا ہے تونے۔ کاش میں بھی استفادہ کر سکتا۔

بہر کیف محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ محفلین آپ سے کافی مستفید ہونگے۔

عبد العزیز صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

انشاء اللہ یہاں آپ کے شوق کو خاطر خواہ ہوا ملے گی۔

اردو محفل میں خوش آمدید عبدالعزیز راقم صاحب اور شکریہ آپ کا اس تعارف کیلیے!

راقم عبد العزیز خاں صاحب،
آداب تسلیمات،
اردو محفل میں خوش آمدید ، ہمیں خوشی ہے کہ آپ ایسے اہلِ علم یہاں تشریف لاتے ہیں
آپ کی دو غزلیں پڑھنے کا شرف حاصل ہوا، بجلی کی عدم دستیابی نے جوابی مراسلت سے روکے
رکھا، تھا، انشا ء اللہ فرصت پاتے ہی عرض گزار ہوں گا، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف
حاصل رہے گا، والسلام

السّلام علیکم و رحمۃ اللہ
میں آپ سب کا بے حد شکر گزار ہوں کہ آپ نے اردو محفل میں مجھے خوش آمدید کہا۔
اپنی کم علمی کا دکھ ضرور ہے لیکن اب مجھے امید ہے کہ یہاں سے مجھے اپنی پیاس بجھانے میں ضرور مدد ملے گی۔
میں کیا ہوں؟ اس کا مختصراحوال آپ کے سامنے ہے۔

محترم ابنِ سعید صاحب میں استاذ تو نہیں البتہ ایک مدرس ضرور ہوں۔
اردو میں لفظ "استاد" مستعمل ہے جب کہ عربی میں شاید اس کا مترادف لفظ "استاذ" ہے۔کیا استاد اردو میں استعمال کرنا ٹھیک ہے؟
میرے پاس اس کا ثبوت کوئی نہیں ہے لیکن میں خود لفظ "استاد" ہی استعمال کرتا ہوں۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
والسّلام
 
آپ واقعی درست فرماتے ہیں کہ اردو میں استاد ہی کہا جاتا ہے۔ اور جب جب میں اس لفظ پر آتا ہو تو کئی بار خود سے سوال کرتا ہوں کہ اردو والا لکھوں یا عربی والا؟ اور آخر کار عربی والا کچھ زیادہ اچھا اچھا سا لگتا ہے اور وہی لکھ دیتا ہوں۔ کئی بار میں نے اپنی اس عادت کا تجزیہ کرنے کی کوشش کی کہ ایسا ہر بار کیوں ہوتا ہے اس لفظ کے ساتھ تو پایا کہ "استاد" کچھ اتنے عمومی معنوں میں استعمال ہونے لگا ہے کہ اہمیت کم سی لگنے لگتی ہے۔ مثلاً:

- کشتی وغیرہ کھیلنے کھلانے والے گاؤں کے بوڑھوں کو استاد
- مافیا کے استاد
- معماروں کو استاد
- فراڈ کرنے میں ماہر وں تو بھی استاد
- جیب کترنے کی ٹریننگ دینے والوں کو بھی استاد
- حجامت بنانے والے کو بھی استاد

غرض کہ ہر خاص و عام شعبے میں کہیں نہ کہیں "استاد" کا استعمال مل جائے گا۔ لہٰذا ادیبوں اور کتابی علم والوں کے لئے نفسیاتی طور پر خود میں تحریک پاتا ہوں "استاذ" لکھنے کی۔ :)
 

مدرس

محفلین
جزاک خیرا
اتنے طویل تفصیلی تعارف پر لیکن بھائی جان مدرس میں پہلے ہی سے ہوں‌قبضہ جمانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہو گا
خوووووووووووووووووووووووووووووش آمدید
 

ابوشامل

محفلین
عبد العزیز راقم صاحب! آپ شعر و سخن کی پیاس بجھانے کے لیے بالکل درست جگہ پر آئے ہیں۔ انشاء اللہ آپ یہاں سے کافی کچھ سیکھیں گے اور انشاء اللہ سکھائیں گے بھی :) ۔ خوش آمدید
 

راقم

محفلین
مدرّس بھیّا آپ مطمٕن رہیے

جزاک خیرا
اتنے طویل تفصیلی تعارف پر لیکن بھائی جان مدرس میں پہلے ہی سے ہوں‌قبضہ جمانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہو گا
خوووووووووووووووووووووووووووووش آمدید

مدرس بھیّا، السّلام علیکم!
اللہ نہ کرےمیں آپ کے"مدرّس" پرقبضہ جماؤں۔
میں تو یہاں سیکھنے آیا ہوں اور بس۔
اللہ آپ کو مدرّس سے بھی ترقّی دے کر "پروفیسر" بنائے۔ میں طالب علم ہی رہنا پسند کروں گا۔( مجھے پتا ہےکہ آپ نے صرف مذاق میں لکھا ہے)
اپنا بہت خیال رکھیے گا۔
والسّلام
 

راقم

محفلین
بیٹی! میں استاذ نہیں ایک طالبَ علم ہوں

استاذِ مکرم محفل پر خوش آمدید

جیہ بیٹی، السّلام علیکم۔
میں یہاں سیکھنے کے لیے آیا ہوں، سکھانے کے لیے نہیں۔ اساتیذ تو یہاں ہیں جو مجھے بھی اور آپ کو بھی سکھا رہے ہیں۔
براہِ کرم لفظ "استاذ" آئندہ میرے لیے استعمال نہ کیجیے۔
والسّلام
 

حمنہ

محفلین
آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
ہم جیسوں کو آپ جیسے لوگوں کی رہنمائی کی بہت ضرورت ھے
 
Top