عباس ٹاؤن میں دھماکے، ۴۵ افراد جاں بحق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
لوگ دہشتگردی کا نشانہ بنتے رہے ، اور بنتے رہینگے (خدانہ خواستہ) جب تک ہماری باری نہیں آجاتی ہم بھی خاموش رہینگے
کیا پتا ایک دن ہماری بھی کلپ چل رہی ہو میڈیا پر ۔۔۔
ہم صرف مذمت ہی کرسکتے ہیں ، زیادہ سے زیادہ احتجاج ہڑتال اور اپنے ہی املاک کو نقصان پہنچائینگے بس !!!
دن گزرے گا ، ہفتہ بھی نہیں ہوگا کہ پھر کوئی اور دہشتگردی ۔۔۔۔
جلی بھنی لاشیں ، کٹے جسم ، ماں بیٹے کو ڈھونڈ رہی ہے تو شوہر اپنی بیوی کو،
ایک دن کی بات ہے تو شائد مشکل سے صبر بھی کرلے ، یہ تو روز روز کی کہانی ہورہی ہے
ابھی کچھ ہی دن پہلے کوئٹہ میں دہشتگردی ہوئی ، انہوں نے بھی شائد ٹی وی میں انکو دیکھا ہوگا جو کل خود اس دہشتگردی کا
نشانہ بن چکے ہیں
ملک میں اس وقت خون آشام بلاؤں نے حملہ کردیا ہے، یہ ڈریکولا دہشتگرد سر شام روز کسی نہ کسی کا خون پیتے ہیں وہ بھی ایک کا نہیں بیسیوں کا

اس کا کیا حل ہے ؟
اجتماعی توبہ ، صرف اجتماعی توبہ اور وہ بھی ایسا کہ پلٹ کہ سابقہ گناہ کی طرف دل ہی نہ جائے ۔۔۔۔
اعمال درست کرے ،ان شاء اللہ صفوں میں اتحاد ہوگا ، بے حیائی اور بے ایمانی کو ترک کرے ان شاء اللہ برکت ہوگی
وقت پر نماز ، ذکوۃ صدقات و خیرات کریں ان شاء اللہ ، اللہ آنے والی بلا کو ٹال دے گا ۔۔
حقوق العباد کا خیال کریں ،ان شاء اللہ غیب سے مدد ہوگی ۔۔۔ملک امن کا گہوارہ بن سکتا ہے

کسی کی طرف نہ دیکھے ، حکمران کو انکے حال پر چھوڑ دے ، اعمال درست ہوگئے تو ان شاء اللہ اچھے لوگ حکمران ہونگے
یہ چہرے بدلنا ، یہ ووٹ ڈال کر دوسروں کو آزمانہ سب بیکار ہے
 
کل کراچی کا ایک حصہ جل رہا تھا مگر پولیس و رینجرز نادارد بلکہ کسی کے کانوں میں جو تک نہ رینگی
کیونکہ پولیس و رینجر پی پی پی کی سرگرم کارکن مشیر وزیراعلیٰ "شرمیلا فاروقی" کی منگنی میں اپنا قومی فریضہ انجام دے رہے تھی وہ زیادہ ضروری تھی آدھی سے زیادہ فورس اس پروٹوکول میں تھی مہمان خصوصی میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ، وزرائ، مشیر، اعلیٰ بیورو کریٹ اور اہم شخصیات موجود تھیں جس کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری عام شہریوں کو تحفظ اور سکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر رہی اور وی وی آئی پی ڈیوٹی انجام دیتی رہی۔ شرمیلا فاروقی کے منگیتر حشام ریاض شیخ اہم سیاسی شخصیت اور بلاول بھٹو زرداری کے سیکرٹری بھی ہیں۔

یہ ہے وہ لوگ جنہیں خود ہم نے اپنے آپ پر مسلط کیا ہے ، باخدا اگر آپ انکو ووٹ نہ بھی دے تب بھی یہی لوگ آئینگے ایسے ہی لوگ آئینگے کیونکہ یہ ووٹ سے نہیں آتے یہ ہم پر مسلط کیے گئے ہیں ہماری اعمال کی وجہ سے
 
کاشفی

محفلین
کاشفی صاحب ، یہی ہے آپ کا وہ رویہ جس کی وجہ سے آپ ہر دھاگے کا ستیاناس کر دیتے ہیں۔ اب آپ چاہیں تو مجھے بھی سپاہِ صحابہ کا ہمدرد کہہ کر اپنی بھڑاس نکال سکتے ہیں کیوں کہ آپ یہی کچھ کرتے چلے آئے ہیں، جبکہ بحث اور تنقید کا بنیادی اصول برداشت اور صبر سے بات سننا اور اس کا مہذب انداز میں جواب دینا ہوتا ہے۔ یہ تو محض ایک مثال ہے آپ نے بہت سے دھاگوں میں ان سے بھی زیادہ سنگین الفاظ کا ستعمال کیا ہے جو منافرت انگیزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ کسی فرد ، گروہ ملک یا تنظیم کا نام بگاڑ کر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
آپ کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس روئیے کو تبدیل کریں۔
ایسی حرکت دوسرے بھی کرتے ہیں ۔۔۔ادھر بھی نظرِ کرم کر لیا کریں۔۔۔
منافرت انگیزی دوسروں کی بھی نظر کیوں نہیں آتی ہیں۔۔دو نینوں سے۔۔
ایم کیو ایم کو جو کچھ کہا جاتا رہا ہے اس کے بارے میں بھی غور سے دیکھیں۔۔پھر انتباہ کریں گے تو ضرور اس کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔۔عمل نہ کرنے پر جو سب کے لیئے سزا وہی میرے لیئے بھی۔۔
اور ان تمام لوگوں کو بھی نام لے کر ایسے ہی تنبیہ دی جائے جس طرح مجھے اکثر کہا جاتا ہے۔۔۔
نشاندہی کرنا میرا کام نہیں۔۔لیکن پھر بھی مثال کے طور پر بتا رہا ہوں۔۔
شمشاد بھائی نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت کہا۔۔نام بگڑنا درست نہیں تو پھر یہ کہاں کا انصاف ہے۔
ز سے ایک نام کی لڑکی نے ۔۔الطاف حسین کو بہت کچھ کہا۔۔۔لڑکی ہے اس لیئے نام نہیں لکھ رہا۔۔۔
عباسی نام کے بندے نے۔۔کہا کہ مہاجروں کو بوریوں میں بند کرکے نالوں میں پھیکنا درست ہے۔۔ادھر کدھر ہے انصاف ۔۔میرے خیال میں انتظامی اُمور خوش اسلوبی سے ادا کردیئے گئے ہیں۔۔
عاطف بٹ نے حکمرانوں کو اُلّو کے پٹھے کہا۔۔۔انسان کو جانور کہاں سے بنادیا۔۔۔یہ کیا ہے؟
طالوت نے شیدے اور بونگے شجاعت کہا۔۔یہ کیا ہے؟
اس طرح کی بے شمار مثالیں ہیں۔۔۔ انظامیہ ان جگہوں پر کچھ کیوں نہیں کہتی۔۔۔؟ کیا میں مہاجر ہوں اور یہ غیرمہاجر اس لیئے ایسا ہے۔۔۔؟
 
کاشفی

محفلین
13208_10151282113191373_1832185614_n_zpsc905db00.jpg
Hur Haider (Son of Zeshan Shani), distant nephew of MQM leader Syed Haider Abbas Rizvi, who received Shahadat in today's Abbas Town Blasts
(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا بیان

امریکہ کراچی کے ایک رہائشی علاقے میں 3 مارچ کو ہونے والے بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتا ہے۔ عدم برداشت اور معصوم شہریوں کے خلاف بلاامتیاز تشدد پاکستانی عوام کی اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے خوشحال مستقبل کے لئے ایک خطرہ ہے۔ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

صرف علی

محفلین
السلام علیکم
ھمم یہ تو چلتا رہے گا جب تک وہابی حضرات اپنے علاوہ سب کو کافر بولئے گئے تو سب کا خون بھی حلال ہوگا ایسی دھماکہ میں صرف شیعہ شہید نہیں ہوئے بلکہ اہل سنت کے بھی افراد شامل ہیں ۔مگر کسی مذہبی جماعت جو طالبان سے مذاکرات کی بات کررہی ہے ان کو توفیق نہیں ہوئی کے اس کی مذمت کریں کیوں کہ یہ ساری جماعت خود وہابی مکتب سے ان کا تعلق ہے ۔
والسلام
 
ساجد

محفلین
ایسی حرکت دوسرے بھی کرتے ہیں ۔۔۔ ادھر بھی نظرِ کرم کر لیا کریں۔۔۔
منافرت انگیزی دوسروں کی بھی نظر کیوں نہیں آتی ہیں۔۔دو نینوں سے۔۔
ایم کیو ایم کو جو کچھ کہا جاتا رہا ہے اس کے بارے میں بھی غور سے دیکھیں۔۔پھر انتباہ کریں گے تو ضرور اس کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔۔عمل نہ کرنے پر جو سب کے لیئے سزا وہی میرے لیئے بھی۔۔
اور ان تمام لوگوں کو بھی نام لے کر ایسے ہی تنبیہ دی جائے جس طرح مجھے اکثر کہا جاتا ہے۔۔۔
نشاندہی کرنا میرا کام نہیں۔۔لیکن پھر بھی مثال کے طور پر بتا رہا ہوں۔۔
شمشاد بھائی نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت کہا۔۔نام بگڑنا درست نہیں تو پھر یہ کہاں کا انصاف ہے۔
ز سے ایک نام کی لڑکی نے ۔۔الطاف حسین کو بہت کچھ کہا۔۔۔ لڑکی ہے اس لیئے نام نہیں لکھ رہا۔۔۔
عباسی نام کے بندے نے۔۔کہا کہ مہاجروں کو بوریوں میں بند کرکے نالوں میں پھیکنا درست ہے۔۔ادھر کدھر ہے انصاف ۔۔میرے خیال میں انتظامی اُمور خوش اسلوبی سے ادا کردیئے گئے ہیں۔۔
عاطف بٹ نے حکمرانوں کو اُلّو کے پٹھے کہا۔۔۔ انسان کو جانور کہاں سے بنادیا۔۔۔ یہ کیا ہے؟
طالوت نے شیدے اور بونگے شجاعت کہا۔۔یہ کیا ہے؟
اس طرح کی بے شمار مثالیں ہیں۔۔۔ انظامیہ ان جگہوں پر کچھ کیوں نہیں کہتی۔۔۔ ؟ کیا میں مہاجر ہوں اور یہ غیرمہاجر اس لیئے ایسا ہے۔۔۔ ؟
کاشفی صاحب ، ایسا ہرگز نہیں ہے کہ یہاں کوئی بھی بات صرف آپ پر لاگو کرنے کے لئے کہی جا رہی ہے لہذا آپ سب سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ ہمیں آپ کے ساتھ ذاتی پر خاش نہیں ہے۔ آپ کا فرمانا درست کہ اراکین اپنے غصے کے اظہار کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں لیکن جو الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ان پر بھی ہماری نظر ہوتی ہے۔ بہت سارے ایسے الفاظ کی تدوین یا پھر مراسلہ جات کی تحذیف بھی کر دی جاتی ہے اور ایسا کرنے والے اراکین کو استفسار کرنے پر اس کارروائی کی وضاحت بھی کر دی جاتی ہے اور محفل کے جملہ اراکین داد کے مستحق ہیں کہ ہمہ وقت تعاون کرتے ہوئے خود کو بہتر سے بہتر کرتے جاتے ہیں۔
جو مثالیں آپ نے دی ہیں ان میں سے اکثر مراسلے آپ کی طرف سے شروع کردہ طعن و تشنیع کے رد عمل میں لکھے گئے ہیں۔ یہاں ہر کوئی کسی نہ کسی جماعت کا ہمدرد ہے لیکن اپنے لیڈر پر ہونے والی تنقید پر کوئی بھی اس قدر نہیں بلبلاتا جس قدر آپ دوسروں کے لتے لینا شروع کر دیتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ غزل اور جواب آں غزل کو سلسلہ چل نکلتا ہے۔
تنقید نواز شریف پر کی جائے یا الطاف حسین پر اس پر پابندی نہیں اور اگر آپ کسی بھی رکن کے لکھے الفاظ پر معترض ہوں تو ترکی بہ ترکی جواب دینے کی بجائے براہِ کرم متعلقہ مراسلے کو رپورٹ کر دیا کیجئے ، انتظامیہ اس رپورٹ کا جائزہ لے کر کارروائی کرتی ہے۔
 
میر انیس

لائبریرین
کاشفی صاحب ، یہی ہے آپ کا وہ رویہ جس کی وجہ سے آپ ہر دھاگے کا ستیاناس کر دیتے ہیں۔ اب آپ چاہیں تو مجھے بھی سپاہِ صحابہ کا ہمدرد کہہ کر اپنی بھڑاس نکال سکتے ہیں کیوں کہ آپ یہی کچھ کرتے چلے آئے ہیں، جبکہ بحث اور تنقید کا بنیادی اصول برداشت اور صبر سے بات سننا اور اس کا مہذب انداز میں جواب دینا ہوتا ہے۔ یہ تو محض ایک مثال ہے آپ نے بہت سے دھاگوں میں ان سے بھی زیادہ سنگین الفاظ کا ستعمال کیا ہے جو منافرت انگیزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ کسی فرد ، گروہ ملک یا تنظیم کا نام بگاڑ کر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
آپ کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ اس روئیے کو تبدیل کریں۔
آپ کو کیا سپاہ صحابہ کا نام بگاڑ کر سپاہ یزید رکھنا بُرا لگ رہا ہے؟۔ تو معاف کیجئے گا پہلی بار میں بھی آپ پر تنقید کرتا ہوں بے شک آپ مجب کو معطل ہی کیوں نہ کردیں۔ یہ جماعت صحابہ کی سپاہ ہرگز ہوہی نہیں سکتی صحابہ کا کیا یہ کام تھا جو یہ اور اسکی ذیلی جماعت لشکرِ جھنگوی کر رہی ہے۔ ذرا واقعہ کربلا کی طرف تھوڑی دیر کو جائیں اولادِ رسول (ص) کو شہید کیا گیا ۔انکےخیمےجلائے گئے اور پھر انکا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ یہاں عباس ٹاؤن میں کیا ہوا۔دھماکہ کرکے اولاِ رسول (ص) کے چاہنے والوں کو شہید کیا گیا۔ انکے گھر تباہ کردئے گئے جلادئے گئے اور بعد میں انکا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ یہ کیا صحابہ کا کام تھا یا یزیدیوں کا؟۔اس ہولناک حادثے میں میرے تین رشتہ دار شہید ہوئے اور میرا ایک ایسا کزن شہید ہوا جو مجھ کو جان سے پیارا تھا۔ جس نے اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھائے ہوں ان سے آپ اب بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ قاتلوں کے بارے میں مہذب زبان استعمال کرے انکے بارے میں جسکو قانونی طور پر بھی کالعدم قرار دیا چاچکا ہو۔ جس تنظیم نے منافرت انگیزی پھیلا کر پورے کراچی کا ہی حلیہ بگاڑ دیا ہو اسکا صرف نام بگاڑنا آپ کو برا لگ رہا ہے۔ مجھ کو معلوم ہے اب کیا ہوگا آپ اردو محفل کے اصول یاد دلائیں گے تو بھائی یہ سارے اصول آپ اپنے پاس رکھیں ہم اپنے شہدا کی لاشوں پر اس محفل کو مقدم نہیں کرسکتے۔ اس واقعہ پر تو ہر انسان جس کے سینے میں دل ہے رورہا ہے پورا کراچی حسرت و یاس کی تصویر بنا ہوا ہے تو جسکے خاندان پر یہ قیامت گذری ہو اسکا کیا حال ہوگا۔ کاش آپ اسوقت ہوتے جب ماں بہنیں ننگے پیر اپنے بھائی اور بیٹوں کو دیوانہ وار ڈھونڈتی پھر رہی تھیں۔ جب ایک سات سال کے بچے باقر کی لاش ملی تو اسکی بڑی بہن کا کیا حال ہوا تھا۔ اور خود ہم رات کے تین بجے تک اپنے بھائی فرحت کو ہر اسپتال میں زخمیوں اور میتوں میں ڈھونڈتے پھر رہے تھے یہ سب سننا آسان ہے پر جس پر بیتتی ہے وہی اسکو سمجھ سکتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
آپ کو کیا سپاہ صحابہ کا نام بگاڑ کر سپاہ یزید رکھنا بُرا لگ رہا ہے؟۔
جناب آپ شاید کاشفی صاحب سے میری مخاطبت کے پس منظر سے لا علم ہیں اس لئے میرے لکھے کو درست تناظر میں نہیں سمجھ سکے۔ بہر حال میرے سمیت سبھی محفلین آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ کریم ، آپ کو صبر اور جزا سے نوازے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
 
میر انیس

لائبریرین
السلام علیکم
ھمم یہ تو چلتا رہے گا جب تک وہابی حضرات اپنے علاوہ سب کو کافر بولئے گئے تو سب کا خون بھی حلال ہوگا ایسی دھماکہ میں صرف شیعہ شہید نہیں ہوئے بلکہ اہل سنت کے بھی افراد شامل ہیں ۔مگر کسی مذہبی جماعت جو طالبان سے مذاکرات کی بات کررہی ہے ان کو توفیق نہیں ہوئی کے اس کی مذمت کریں کیوں کہ یہ ساری جماعت خود وہابی مکتب سے ان کا تعلق ہے ۔
والسلام
یہ بات درست ہے کہ اس میں ہمارے سنی بھائی بھی شہید ہوئے ہیں پر ان ظالموں کا اصل ھدف وہ نہیں تھے وہ تو لپیٹے میں آگئے تھے۔ دوسرے وہابیوں سے ہمارا نظریاتی جتنا بھی اختلاف صحیح پر کبھی بھی کوئی پوری کی پوری قوم پورا کا پورا مسلک خراب نہیں ہوتا ان میں سے چند لوگ ہوتے ہیں جو پوری قوم پورے مسلک کو بدنام کرتے ہیں۔ مجھ سے خود میرے وہابی دوستوں نے تعزیت کی ہے اور وہ بالکل بھی ایسے نہیں ہیں کہ کسی مسلمان کا خون جائز قرار دیں سب یہی کہ رہے تھے کہ یہ ایک بہت ہی بڑا ظلم ڈھایا گیا ہے انکی آنکھوں میں آنسو تھے۔ یہ گروہ ایک سب سے الگ تھلگ گروہ ہے جسکے سربراہ وہی ہیں جو کبھی ایسے واقعات پرنا تو کبھی تعزیت کرتے ہیں نا ہی اسکی مزمت کرتے ہیں ہاں اگر اسکی وجہ سے گورنر راج لگ جائے تو احتجاج ضرور کرتے ہیں ۔
 
میر انیس

لائبریرین
جناب آپ شاید کاشفی صاحب سے میری مخاطبت کے پس منظر سے لا علم ہیں اس لئے میرے لکھے کو درست تناظر میں نہیں سمجھ سکے۔ بہر حال میرے سمیت سبھی محفلین آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ کریم ، آپ کو صبر اور جزا سے نوازے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
بہت بہت شکریہ۔ پر کیا آپ کو کاشفی میں ایک تبدیلی نظر نہیں آئی کہ جو ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے دن رات گُن گاتے تھے آج تھوڑا ہی صحیح انکو اختلاف تو ہوا۔ اور اسکی وجہ وہی دکھ ہے جو اس وقت بالخصوص سارے کراچی والوں اور بالعموم سارے پاکستان کے دل میں ہے یعنی وہ اسوقت اپنی سیاسی پسند اور نا پسند کو بالائے طاق رکھ کر حق بات کہنے پر مجبور ہوگئے اوریہی ایک دردِ دل رکنے والے کا شیوا ہوتا ہے۔ ناکہ لاشوں پر سیاست کی جائے چند نام نہاد سیاسی لیڈروں کی طرح
 
شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی اس حادثے میں جتنے بھی افراد جان سے گئے، وہ شیعہ تھے، سُنی تھے، وہابی تھے، ممکن ہے ان میں کئی ایک غیر مسلم بھی ہوں، لیکن ایک بات طے ہے کہ وہ انسان تھے۔ مجھے اس بات سے غرض نہیں کہ وہ کس مسلک، کس فرقے یا کس مذہب سے تعلق رکھتے تھے، مجھے افسوس اور صدمہ اس بات کا ہے کہ وہ انسان تھے اور بے گناہ اپنی جان سے گئے۔
 
میر انیس

لائبریرین
عباس ٹاون میں ایک مارننگ شو کی ہوسٹ نے ایک لڑکے سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ کل آپ نے کیا دیکھا۔ تو اس نے جواب دیا :
دھماکے کے بعد میں زخمیوں کو لے کر آغا خان ہسپتال پہنچا۔ اتنے میں میں نے دیکھا کہ ایک ماں اپنا چھوٹا سا بچہ گود میں لے کر بھاگتی ہوئی آرہی ہے اور کہ رہی ہے اس کو بچا لو۔ اس نے وہ بچہ مجھے دیا تو میں نے دیکھا کہ وہ بچہ مرا ہوا تھا اور اس کا پاوں بھی نہیں تھا۔ اس ماں کی بے چینی اور بے بسی میں نہیں بیان کر سکتا۔
لڑکے کا جواب سن کر ہوسٹ سمیت سب زور زور سے رونے لگے۔
اے خدا اس ماں کو صبر دے۔ نہ جانے وہ واپس گھر کیسے آئی ہوگی۔ اور کونسا گھر؟ گھر تو تباہ ہوگیا۔ خدا جانے وہ کہاں گئی ہوگی۔ شاید دھماکے کی جگہ آکر بچے کا پاؤں تلاش کر رہی ہوگی۔ اور اگر پاؤں ملا بھی ہوگا تو یہ نہیں پہچان پارہی ہوگی کہ اس کے بچے کا ہے یا کسی اور بچے کا کیونکہ دھماکے میں تو بہت سارے بچے شہید ہوئے تھے۔
 
میر انیس

لائبریرین
537526_498031876900122_699456180_n.jpg
313862_10151304719937555_1797264786_n.jpg

کیا پھول سا بچہ ہے۔
ہنس ہنس کے موت سب کو لگاتی رہی گلے،
اصغر (ع) ہنسے تو موت کا چہرہ اتر گیا
 
arifkarim

معطل
جب پہلی بار پاکستان میں یہ سب کچھ ہوا تھا اور اسکو روکا نہیں گیا تو اب رونے دھونے کا کیا فائدہ؟ دھرتی اسی طرح اپنے بوجھ کو کم کرتی ہے خاص کر کے جب اقتدار والے منگنی کی تقریب میں مصروف ہوں۔
 
arifkarim

معطل
انا للہ و انا الیہ راجعون
رحمان ملک سے کوئی پوچھے اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ ہم بھارت اسرائیل یا امریکہ کا نام کیوں نہیں لیتے؟ ہزاروں امریکی ایجنٹ پاکستان میں کن کاروائیوں میں مصروف ہیں؟
شعیہ ہلاکتیں پاک ایران گیس پائپ لائن کے مخالفین کی طرف اشارہ کر رہی ہیں
بھارت، اسرائیل اور امریکہ میں کیا خود کش دھماکے نہیں ہوتے؟ کیا وہاں پاکستانی ملوث ہوتے ہیں؟
 
۔۔۔آگے آگے دیکھو اور ہوتا کیا ہے ۔
اس پر بھی قانون نافذ کرنے والے متحرک نہیں ہوئے
ملطب ہونا ہی نہیں چاہتے ، کس کی ایما پر ۔۔واللہ اعلم
کراچی والے ہوشیار رہے ، راستے میں معلوم نہیں کتنے عباس ٹاؤن ہیں
 
صرف علی

محفلین
یہ بات درست ہے کہ اس میں ہمارے سنی بھائی بھی شہید ہوئے ہیں پر ان ظالموں کا اصل ھدف وہ نہیں تھے وہ تو لپیٹے میں آگئے تھے۔ دوسرے وہابیوں سے ہمارا نظریاتی جتنا بھی اختلاف صحیح پر کبھی بھی کوئی پوری کی پوری قوم پورا کا پورا مسلک خراب نہیں ہوتا ان میں سے چند لوگ ہوتے ہیں جو پوری قوم پورے مسلک کو بدنام کرتے ہیں۔ مجھ سے خود میرے وہابی دوستوں نے تعزیت کی ہے اور وہ بالکل بھی ایسے نہیں ہیں کہ کسی مسلمان کا خون جائز قرار دیں سب یہی کہ رہے تھے کہ یہ ایک بہت ہی بڑا ظلم ڈھایا گیا ہے انکی آنکھوں میں آنسو تھے۔ یہ گروہ ایک سب سے الگ تھلگ گروہ ہے جسکے سربراہ وہی ہیں جو کبھی ایسے واقعات پرنا تو کبھی تعزیت کرتے ہیں نا ہی اسکی مزمت کرتے ہیں ہاں اگر اسکی وجہ سے گورنر راج لگ جائے تو احتجاج ضرور کرتے ہیں ۔
السلام علیکم
ہمارا اعتراض ان لوگوں پر ہے جو پاک فوج کے جوانوں کے جب گلے کٹتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں کرتا مگر جب طالبان مر جائے تو ان کو بڑی تکلیف ہوتی ہے کیوں کہ وہ ان کے مکتب سے تعلق رکھتے ہیں ہوسکتا ہے سب وہابی ایسے نہ ہو مگر سارے وہابی علمائ ایسے ہی ہیں اگر ان کی نظر میں یہ غلط ہوتا تو وہ بولتے ضرور مگر وہ خاموش ہیں کیوں کہ سکوت علامت رضا ہوتی ہے ۔سوات کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ان کی نظر میں خود کے علاوہ باقی سب کافر ہیں ایسی لئے مفتی سرفراز نعیمی وغیرہ کو شہید کیا اگر یہ غلط ہوتا تو یہ بولتے مگر نہیں بولے کیوں کہ یہ لوگ خود ہی ان کے کفر کے فتوی دیتے ہیں ویسے بھی آج کل جنت مفت میں مل رہی ہے بس ایک شیعہ کو مارو آپ کی ساتھ نسل کو فری میں جنت کی انٹری مل جائے گی اس کے لئے چاہئے ان کو رسول اللہ صلی اللہ الیہ وآلہ وسلم کی طرف کتنی چھوٹی احادیث بنانا پڑے وہ بنائے گئے کیوں کہ ان کو اپنے نجدی آقاوں کو جو خوش کرنا ہے ۔
 
صرف علی

محفلین
سانحہ عباس ٹاﺅن پر اہل تشیع علماءکا ردعمل قابل تحسین ہے،مفتی منیب
headlinebullet.gif

shim.gif

dot.jpg

shim.gif

کراچی (آئی این پی) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین و اہل سنّت کے مرکزی رہنما مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاﺅن و دیگر سانحات پر اہل تشیع علماءکے ردعمل کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتاہوں، واقعہ کو مسلکی بنیادوں پر نہ دیکھا جائے، دھماکے میں دونوں مسالک کے لوگ جاںبحق ہوئے ہیں، ہمیں مل کر پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ وہ پیر کو سانحہ عباس ٹاﺅن میں دھماکہ کی جگہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو بدامنی اور انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اہل تشیع علماءنے موقع کی نزاکت اور سنگینی کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی عمارت کے باہر دھماکہ قابل افسوس و مذمت ہے۔ مفتی منیب الرحمن نے زور دیا کہ تمام دینی قوتوں کو مل کر پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top