سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

علی وقار

محفلین
بھائی بس ایک لنک پر کلک کرکے فارم میں اپنا نام لکھنا تھا ۔۔۔ کوئی لمبا چوڑا فارم بھی نہیں پر کرنے میں گھبراہٹ ہو۔ اس سے زیادہ کیا آسانی کی جائے؟
میری دانست میں اس فارم کے پُر کیے جانے کی خبر تو شاید اب تک محترم ظہیراحمدظہیر کو بھی نہ ہوئی ہو گی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
ایک مشورہ یہ ہے کہ جو مشاعرہ آخری دفعہ ہوا تھا، وہاں سے شعراء کے نام لے کر اور اس کے بعد آنے والے معلوم شعراء کو ذاتی مکالمہ بھیجا جائے دعوت نامہ کی صورت میں۔
بہت سے شعراء غیر فعال یا کم فعال ہیں، تو انھوں نے یہ لڑی ہو سکتا ہے کہ نہ دیکھی ہو۔
مکالمہ کی وجہ سے ان میں سے اکثر تک اطلاع پہنچ جائے گی۔

اپنا نام خود پیش کرتے لوگ شرماتے ہیں۔ آپ بلائیں گے تو انکار کرنے والے کم ہی ہوں گے۔ :)
 
چلیں، آپ کے کہنے پر یہ بھی کر دیکھ لیتے ہیں :)
یہ نسخہ بھی کارگر نہ گیا تو پھر ہماری طرف سے الوداع :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک ہو گئے آپ، ایک ہو گئے ظہیر بھائی، پھر تابش بھائی، اور خلیل بھائی تو ہیں ہی۔ چار تو آپ ہی ہو گئے۔ بس چھ اور شاعر ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس میں کیا مشکل ہے؟ ارے ہاں، ریحان قریشی صاحب اور شکیل صاحب بھی تو ہیں۔ داد دینے کے لیے تو ہم ہیں ہی۔

محمد احمد
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
السلام علیکم

اہل لڑی! کہوں یا اہلِ بزم!:ROFLMAO:

کس طرح کے فارم کو فل کرنے کی بات ہو رہی مجھے سمجھ نہیں آ رہا۔ برائے مہربانی کوئی سمجھائے مجھے:)
 
آج کل کے اصلاح سخن کے شعرا بھی تو فعال ہیں محفل میں
اشرف علی مقبول فاخر طالش طور
اس کے علاوہ جو نام یاد آ رہے ہیں
عظیم
عرفان علوی
رشید حسرت
امین شارق اگر وہ اصلاح کے بعد غزل پیش کر سکیں۔
تقریبا تمام ہی فعال شعرا کو دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے استاد محترم. تاہم ابھی تک معاملہ ڈانواں ڈول ہی دکھائی دے رہا ہے. جوں ہی کوئی حتمی ترتیب بنی، ان شاء اللہ آپ کو مسند صدارت سنبھالنے کی زحمت دی جائے گی. آپ کے سایہ شفقت کے بغیر یہ ممکن نہ ہوگا.
 
Top