سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

علی وقار

محفلین
جنابِ خمارؔ فرما گئے ہیں ۔۔۔
نہ ہارا ہے عشق، اور نہ دنیا تھکی ہے
دیا جل رہا ہے، ہوا چل رہی ہے

بس کچھ ایسی ہی صورتحال ہے ۔۔۔ دل تو بہت کر رہا تھا کہ آج صبح اس لڑی میں اعلان دستبرداری کر دیتا
دو بندے بھاگ رہے تھے۔ پولیس والے نے روکا اور اس بھاگم دوڑ کی بابت استفسار کیا۔ ایک صاحب فرمانے لگے، ہم دونوں شاعر ہیں، یہ اپنی پچاس غزلیں سنا گیا، میری ایک نہیں سُن رہا۔ تو صاحب، ایسے شاعر اُردو محفل میں نہیں، محض لطیفوں کی دنیا یا روایتی مشاعروں میں پائے جاتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیں بھلا شاعر لوگ ہی ہتھیار ڈال دیں گے ۔، اعلان دستبرداری پر مصر ہوں گے تو کیسے چلے گا۔

بس ہم نے ارادہ کر لیا آج اور ابھی سے کہ قافیہ ، ردیف، فاعلن، مفعولن، فاعلین جو جو بھی ہے نا سب سیکھیں گے ۔ اور اگلی بار آپ سے بھی پہلے فارم فل کریں گے۔ ان شاء اللہ

اگلی بار۔۔۔ مطلب کہ ضروری تو نہیں کہ سالگرہ کے موقعہ پر ہی ہو۔ بس ہمارے حق میں دعا کیجئیے گا کہ سیکھ جائیں کیونکہ بقول شعراء
شاعر یا تو شاعر ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ بنا نہیں جاتا۔ لیکن اب ہم نے ٹھان لی ہے تو کچھ کر کے ہی دکھائیں گے۔
 
علی وقار

محفلین
سنجیدہ نوٹ پر عرض ہے کہ بات یوں ہے کہ ایسی پوسٹ کو سر ورق پر ہونا چاہیے یا اس کا واضح اعلان ہونا چاہیے۔ ننانوے فیصد شاعروں کو اب تک اس متوقع مشاعرے کی بابت علم ہی نہیں ہے تو وہ فارم پُر کیسے کریں گے؟
 
نور وجدان

لائبریرین
لیں بھلا شاعر لوگ ہی ہتھیار ڈال دیں گے ۔، اعلان دستبرداری پر مصر ہوں گے تو کیسے چلے گا۔

بس ہم نے ارادہ کر لیا آج اور ابھی سے کہ قافیہ ، ردیف، فاعلن، مفعولن، فاعلین جو جو بھی ہے نا سب سیکھیں گے ۔ اور اگلی بار آپ سے بھی پہلے فارم فل کریں گے۔ ان شاء اللہ

اگلی بار۔۔۔ مطلب کہ ضراری تو نہیں کہ سالگرہ کے موقعہ پر ہی ہو۔ بس ہمارے حق میں دعا کیجئیے گا کہ سیکھ جائیں کیونکہ بقول شعراء
شاعر یا تو شاعر ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ بنا نہیں جاتا۔ لیکن اب ہم نے ٹھان لی ہے تو کچھ کر کے ہی دکھائیں گے۔
نثم سنا دیجیے گا
راحل بھائی قبول ہے؟
مجبورا مت کہیے گا: قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنجیدہ نوٹ پر عرض ہے کہ بات یوں ہے کہ ایسی پوسٹ کو سر ورق پر ہونا چاہیے یا اس کا واضح اعلان ہونا چاہیے۔ ننانوے فیصد شاعروں کو اب تک اس متوقع مشاعرے کی بابت علم ہی نہیں ہے تو وہ فارم پُر کیسے کریں گے؟
اس کے علاوہ انھیں میسج بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب تک علم نہیں ہو گا ، کیسے آئیں گے۔
راحل بھائی سب شعراء کو دعوت نامہ بھیجئیے۔ اور فارم فل کرنے کا بولئیے
 
علی وقار

محفلین
اس کے علاوہ انھیں میسج بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب تک علم نہیں ہو گا ، کیسے آئیں گے۔
راحل بھائی سب شعراء کو دعوت نامہ بھیجئیے۔ اور فارم فل کرنے کا بولئیے
بالکل۔ وہ بے چارے تو شاید سہ غزلے اور دیوان لیے بیٹھے ہوں۔ کوئی ان تک پیغام پہنچائے تو سہی۔
 
اس کے علاوہ انھیں میسج بھی کیا جا سکتا ہے۔ جب تک علم نہیں ہو گا ، کیسے آئیں گے۔
راحل بھائی سب شعراء کو دعوت نامہ بھیجئیے۔ اور فارم فل کرنے کا بولئیے
یہ جبر بھی گزشتہ برس کر کے دیکھ چکے ۔۔۔ تھوک کے حساب سے لوگوں کو پیغام بھیجے ۔۔۔ کل ملا کر آٹھ دس نے جواب دیا، ان میں سے بھی کچھ نے معذرت کر لی ۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
یہ جبر بھی گزشتہ برس کر کے دیکھ چکے ۔۔۔ تھوک کے حساب سے لوگوں کو پیغام بھیجے ۔۔۔ کل ملا کر آٹھ دس نے جواب دیا، ان میں سے بھی کچھ نے معذرت کر لی ۔۔۔
اگر پانچ سات نے حامی بھر لی تھی تو یہ بھی بہت تھے محترمی۔ ان پر اکتفا کیجیے کہ قحط الرجال کا عالم ہے۔
 
علی وقار

محفلین
یہ جبر بھی گزشتہ برس کر کے دیکھ چکے ۔۔۔ تھوک کے حساب سے لوگوں کو پیغام بھیجے ۔۔۔ کل ملا کر آٹھ دس نے جواب دیا، ان میں سے بھی کچھ نے معذرت کر لی ۔۔۔
ایک ہو گئے آپ، ایک ہو گئے ظہیر بھائی، پھر تابش بھائی، اور خلیل بھائی تو ہیں ہی۔ چار تو آپ ہی ہو گئے۔ بس چھ اور شاعر ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس میں کیا مشکل ہے؟ ارے ہاں، ریحان قریشی صاحب اور شکیل صاحب بھی تو ہیں۔ داد دینے کے لیے تو ہم ہیں ہی۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اگر پانچ سات نے حامی بھر لی تھی تو یہ بھی بہت تھے محترمی۔ ان پر اکتفا کیجیے کہ قحط الرجال کا عالم ہے۔
محمد تابش صدیقی بھائی
سید عاطف علی محترمی
محمل ابراہیم
@گل یاسمین
محمد عدنان اکبر نقیبی
عمران شناور
فلسفی
محمد شکیل
ظہیر احمد ظہیر محترمی
La Alma
مریم افتخار
عاطف احمد
عرفان سعید
محمد خلیل الرحمٰن محترمی

مزید جس کے ذہن میں جو محفلین ہیں ٹیگ کر دیجیے
 
علی وقار

محفلین
میری ایک درخواست ہے کہ جو شاعر مشاعرے میں شرکت سے انکار کر دے، اُن کی منت نہ کی جائے۔ شاید ان کی کوئی مجبوری ہو۔ ذرا سی کوشش سے دس سے پندرہ شعراء حامی بھر لیں گے تاہم اس حوالے سے مشاعرے کی انتظامیہ میں شامل افراد کو اس ہفتے تک شعراء کی فہرست مرتب کر لینی چاہیے۔
 
بھائی بس ایک لنک پر کلک کرکے فارم میں اپنا نام لکھنا تھا ۔۔۔ کوئی لمبا چوڑا فارم بھی نہیں پر کرنے میں گھبراہٹ ہو۔ اس سے زیادہ کیا آسانی کی جائے؟
 
علی وقار

محفلین
میرے جیسے پانچ ساتھ کے ساتھ مشاعرہ تو نہیں، مشاعری ہو سکتی ہے بس :)
آپ ایک عمدہ شاعر ہیں۔ ظہیر صاحب، خلیل صاحب، تابش صاحب اور دیگر احباب بھی میری نظر میں بہترین شعری تخلیقات کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ ایک روایتی مشاعرے میں بھی دس سے پندرہ شاعر ہی ہوا کرتے ہیں۔ خالی جگہ سامعین بھر دیں گے، بے فکر رہیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے جیسے پانچ ساتھ کے ساتھ مشاعرہ تو نہیں، مشاعری ہو سکتی ہے بس :)
غنیمت تھے یہ بھی۔۔۔
جیسے کہتے ہیں نا کہ ذرا سی خوشی کو بھی بڑی سمجھ کر خوش ہو جانا چاہئیے۔ کیا پتہ کل کو وہ بھی نہ ہو۔
تو تھوڑے ہی سہی ۔۔ کم سے کم مشاعری تو ہو جاتی۔
ویسے کوئی سن نہ رہا ہو تو ایک مشورہ بھی ہے۔۔
ان میں سے دو چار آواز بدل کر بھی پڑھ لیتے اپنی غزلیں ، تو بھی ہم میں سے کسی کو تھوڑی معلوم ہونا تھا کہ ایک شاعر نے اپنی تین چار پڑھ لیں۔
 
Top