مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل کی ہر دل عزیز شخصیت,
زبان و ادب، نظم و نثر کے رمز شناس زبان دان۔
صاحبِ کتاب۔
بہترین شاعر بلکہ شاعری ان کا طُرَّۂ امتیاز ہے۔
نثر لکھنے لگیں تو محفلین مخمصے میں پڑ جاتے ہیں کہ انھیں اعلیٰ پائے کا شاعر مانیں یا اعلیٰ نثر نگار۔ بالآخر دونوں کو متوازی اور سارے ووٹ دینے پہ بات ٹھہرتی ہے۔
ان کی سنجیدہ تحریریں اپنی نظیر آپ ہیں لیکن جب ان کے مزاحیہ مضامین پڑھتے ہیں تو محفلین حیران ہو جاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہنے پہ مجبور بھی کہ ظہیر ادب کے سب میدانوں کے شہسوار ہیں۔
یہی نہیں ، وہ ایک انتہائی قابل استاد بھی ہیں۔ منکسر مزاج، اعلیٰ روایتوں کے امین، شائستہ و شگفتہ لب و لہجے کے مالک، دلوں میں گھر کر لینے والے @ظہیراحمدظہیر
پانچ ہزار ی ہو چکے ہیں۔
IMG-20230628-081611.jpg

اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، کامل صحت، دونوں جہانوں کی بے شمار کامیابیاں،خوشیاں, عزت، مرتبے، آسانیاں ، نعمتیں، برکتیں، خیر، فضل، کرم، رحمتیں اور اپنی خوشنودی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
ظہیراحمدظہیر
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین

عام طور پر کسی کی تعریف زیادہ کر دی جائے تو مبالغہ معلوم ہوتا ہے۔ ظہیر بھائی کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آنجناب کی تعریف میں جس قدر الفاظ لکھے جائیں گے، شاید کم پڑ جائیں سو میں یہ مشقت کیوں کروں؟ ظہیر بھائی، مبارک باد قبول فرمائیے۔
 
جاسمن صاحبہ اور پھر وقاربھائی آپ نے ظہیرصاحب کے تعارف اور تعریف میں جو کچھ کہا عین واقعی اور برحق ہے ۔اور ابھی تو یہ خبر عام نہیں ہوئی جب خیر سےدیگر محفلین کو علم ہوگا کہ ہمارے پیارے ،چاندستارے ظہیربھائی منصبِ پنج ہزاری پر فائز ہوگئےہیں تو دیکھیے گارُشحاتِ قلم سے کیا کیا حواہرات نموپذیر ہوں گے ۔ میں جس زمانے میں اِس محفل میں بالکل نیا نیا تھا اور اپنی کج مج ، ہیچ پیچ تحریریں اصلاح کے لیے پیش کرتا تھا تو جس محبت اور شفقت سےمحترم ظہیر صاحب اُن بے وقعت اور بے مایہ تحریروں کو لیتے تھے اور میری رہنمائی فرماتے تھے ۔۔۔۔۔ میں آسمانوں میں اُڑنے لگتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے وقت ٹھہر جا کہ ذرا اور بھی سُن لیں
لمحے۔ یہ ۔بار۔ بار ۔میسر ۔نہیں ۔ہوتے
رب ِ کریم ظہیر بھائی ایسی محترم اور شفیق ہستی کو ہمیشہ سلامت رکھےاور دن دونی رات چوگنی ترقی سے نوازے،آمین ثم آمین۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

آمین الہی آمین
بہت بہت مبارکباد ہمارے پیارے ظہیر بھائی کو ۔۔
سچ ہے کہ ہمارے پاس وہ الفاظ کا چناؤ نہیں جو ظہیر بھائی کے شایانِ شان ہو ۔البتہ ڈھیروں دعائیں ہیں اُنکی درازی عمر و صحت کے لئے ۔پروردگار کے حضور دعا ہے کہ وہ آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپکے قلم کو ہمیشہ ایسا ہی پُر اثر رکھے ۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ۔آمین
 
محمداحمد

لائبریرین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، کامل صحت، دونوں جہانوں کی بے شمار کامیابیاں،خوشیاں, عزت، مرتبے، آسانیاں ، نعمتیں، برکتیں، خیر، فضل، کرم، رحمتیں اور اپنی خوشنودی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!

آمین ثم آمین!
 
محمداحمد

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کے پانچ ہزار مراسلات ہمارے جیسے سیکھنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

مبارکباد قبول کیجے۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
اردو محفل کی ہر دل عزیز شخصیت,
زبان و ادب، نظم و نثر کے رمز شناس زبان دان۔
صاحبِ کتاب۔
بہترین شاعر بلکہ شاعری ان کا طُرَّۂ امتیاز ہے۔
نثر لکھنے لگیں تو محفلین مخمصے میں پڑ جاتے ہیں کہ انھیں اعلیٰ پائے کا شاعر مانیں یا اعلیٰ نثر نگار۔ بالآخر دونوں کو متوازی اور سارے ووٹ دینے پہ بات ٹھہرتی ہے۔
ان کی سنجیدہ تحریریں اپنی نظیر آپ ہیں لیکن جب ان کے مزاحیہ مضامین پڑھتے ہیں تو محفلین حیران ہو جاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہنے پہ مجبور بھی کہ ظہیر ادب کے سب میدانوں کے شہسوار ہیں۔
یہی نہیں ، وہ ایک انتہائی قابل استاد بھی ہیں۔ منکسر مزاج، اعلیٰ روایتوں کے امین، شائستہ و شگفتہ لب و لہجے کے مالک، دلوں میں گھر کر لینے والے @ظہیراحمدظہیر
پانچ ہزار ی ہو چکے ہیں۔
IMG-20230628-081611.jpg

اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، کامل صحت، دونوں جہانوں کی بے شمار کامیابیاں،خوشیاں, عزت، مرتبے، آسانیاں ، نعمتیں، برکتیں، خیر، فضل، کرم، رحمتیں اور اپنی خوشنودی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
ظہیراحمدظہیر
آمین ثم آمین ۔۔ آپ کی تحریر خوبصورت اور کئی لوگوں کے دلوں کی آواز ہے۔ کیا بات ہے آپ کی جاسمن ۔۔۔:applause::applause:
 
صابرہ امین

لائبریرین
آپ کو بہت مبارک ہو یا استاذی ۔۔ اللہ آپ کو ہمیں شاعری کے تمام اسلوب ، عیوب و محاسن سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین😆😆😆

یعنی شاعری کے ٹوٹکے، راز اور جگاڑیں وغیرہ وغیرہ 😁😁😁!!!!
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اردو محفل کی ہر دل عزیز شخصیت,
زبان و ادب، نظم و نثر کے رمز شناس زبان دان۔
صاحبِ کتاب۔
بہترین شاعر بلکہ شاعری ان کا طُرَّۂ امتیاز ہے۔
نثر لکھنے لگیں تو محفلین مخمصے میں پڑ جاتے ہیں کہ انھیں اعلیٰ پائے کا شاعر مانیں یا اعلیٰ نثر نگار۔ بالآخر دونوں کو متوازی اور سارے ووٹ دینے پہ بات ٹھہرتی ہے۔
ان کی سنجیدہ تحریریں اپنی نظیر آپ ہیں لیکن جب ان کے مزاحیہ مضامین پڑھتے ہیں تو محفلین حیران ہو جاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہنے پہ مجبور بھی کہ ظہیر ادب کے سب میدانوں کے شہسوار ہیں۔
یہی نہیں ، وہ ایک انتہائی قابل استاد بھی ہیں۔ منکسر مزاج، اعلیٰ روایتوں کے امین، شائستہ و شگفتہ لب و لہجے کے مالک، دلوں میں گھر کر لینے والے @ظہیراحمدظہیر
پانچ ہزار ی ہو چکے ہیں۔
IMG-20230628-081611.jpg

اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے جڑے ان کے سب پیاروں کو کامل ایمان، کامل صحت، دونوں جہانوں کی بے شمار کامیابیاں،خوشیاں, عزت، مرتبے، آسانیاں ، نعمتیں، برکتیں، خیر، فضل، کرم، رحمتیں اور اپنی خوشنودی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
ظہیراحمدظہیر
خواہرم ، بہت بہت شکریہ ! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ خواہرم جاسمن ، اگرچہ میں اس طرح کی رسومات اور تکلفات کا دل سے قائل نہیں ہوں لیکن سمجھتا ہوں کہ یہ بھی اظہارِ مؤدت و عقیدت کا ایک ذریعہ ہوتی ہیں ۔ سو میں انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے اتنے اچھے الفاظ سے یاد کیا ۔ میرے لیے شرف کی بات ہے۔ اللہ کریم آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ، آپ سلامت رہیں ۔ جو باتیں آپ نے مراسلے کی ابتدا میں لکھیں آپ کے حسنِ ظن، وسعتِ قلب اور فیاضیِ طبع کی عکاس ہیں ۔ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔:):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عام طور پر کسی کی تعریف زیادہ کر دی جائے تو مبالغہ معلوم ہوتا ہے۔ ظہیر بھائی کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ آنجناب کی تعریف میں جس قدر الفاظ لکھے جائیں گے، شاید کم پڑ جائیں سو میں یہ مشقت کیوں کروں؟ ظہیر بھائی، مبارک باد قبول فرمائیے۔
مبارک باد توبصد دل وجاں قبول ہے ، قبلۂ عالی ! لیکن اس سے آگے کے ارشادات قبول نہیں ۔ :) بہرحال ،آپ کے حسنِ ظن اور محبتوں کا بہت بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جاسمن صاحبہ اور پھر وقاربھائی آپ نے ظہیرصاحب کے تعارف اور تعریف میں جو کچھ کہا عین واقعی اور برحق ہے ۔اور ابھی تو یہ خبر عام نہیں ہوئی جب خیر سےدیگر محفلین کو علم ہوگا کہ ہمارے پیارے ،چاندستارے ظہیربھائی منصبِ پنج ہزاری پر فائز ہوگئےہیں تو دیکھیے گارُشحاتِ قلم سے کیا کیا حواہرات نموپذیر ہوں گے ۔ میں جس زمانے میں اِس محفل میں بالکل نیا نیا تھا اور اپنی کج مج ، ہیچ پیچ تحریریں اصلاح کے لیے پیش کرتا تھا تو جس محبت اور شفقت سےمحترم ظہیر صاحب اُن بے وقعت اور بے مایہ تحریروں کو لیتے تھے اور میری رہنمائی فرماتے تھے ۔۔۔۔۔ میں آسمانوں میں اُڑنے لگتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے وقت ٹھہر جا کہ ذرا اور بھی سُن لیں
لمحے۔ یہ ۔بار۔ بار ۔میسر ۔نہیں ۔ہوتے
رب ِ کریم ظہیر بھائی ایسی محترم اور شفیق ہستی کو ہمیشہ سلامت رکھےاور دن دونی رات چوگنی ترقی سے نوازے،آمین ثم آمین۔
بہت بہت شکریہ ،شکیل ! ان محبتوں کے لیے مقروض ہوں۔ اللہ کریم آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے ، شاد و آباد رہیں ۔ تادیر زندہ و تابندہ رہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی کو مبارک باد پیش کرنے میں ہم بھی پیش پیش ہونا چاہیں گے ۔
آپ کے اس پیش پیش ہونےسے میں زیر ہوگیا ۔ بہت شکریہ ، عاطف بھائی ۔ سات سال اور پانچ ہزار مراسلات پہلے جب میں داخلِ محفل ہوا تھا تو آپ اور احمد بھائی سے اپنے تعارف کی لڑی میں کچھ گفتگو ہوئی تھی اور حلقۂ تارکینِ اندرونِ سندھ کا قیام عمل میں آیا تھا ۔:D کل کی سی بات لگتی ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی کو بیک وقت پانچ ہزار مراسلوں پر مبارکبادی اور شکریہ ۔۔۔
شکریہ اس لیے کہ ان پانچ ہزار مراسلوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
بہت شکریہ ، عبدالرؤف! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ اگر میرے قلم سے کچھ فائدہ مند باتیں صادر ہوئیں اور آپ مستفید ہوئے تو سمجھیے میری بچت ہوگئی ۔ یعنی اب میں اپنی یاوہ گوئی پر پکڑا بھی گیا تو دفاع کی مد میں کچھ تو ہوگا۔
 
Top