مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا ہم سے تعلق بھی کچھ کم نہیں کہ آپ نے صریر کو بھی عبید جانا۔ گویا
دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی
بہرحال اس لڑی میں آج ہی آنا ہوا۔سنگ میل بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔ آپ کے مراسلے نہایت قیمتی ہیں۔ میرا تو مشورہ ہے کہ پیشہ ورانہ ڈاکٹری سے ریٹائر ہوئیے گا تو یہیں ایک "شفاخانہ" کھول لیجیے گا تاکہ بیماران محفل کچھ دوائےدل بہم پہنچا سکیں۔ :)
آہا ! عبید انصاری صاحب مدظلہ العالی تشریف لائے ہیں ۔ زہے نصیب ، زہے نصیب! حضور تشریف لائیے ۔ آگ کی بھی خوب کہی آپ نے ۔آپ کی طرف کی تو آپ جانیں ، ہماری طرف البتہ برابر سے زیادہ لگی ہوئی ہے ۔
میں تو اب یہاں تقریباً روزانہ ہی آرہا ہوں کل سے ۔ :D آپ البتہ غائب ہیں ۔ آتے جاتے رہا کیجیے ۔
صریر صاحب آپ کے ہم نام ہیں ۔ ان کا اصل نام عبید صدیقی ہے ۔ یعنی یہ عبدِ عاصی دو صالح عبیدوں کے درمیان گھر گیا ہے ، اللہ خیر کرے ۔ :D
مبارکبادی کے لیے آپ کا بہت شکریہ! جہاں تک ریٹائر ہونے کی بات ہے تو ڈاکٹروں کی زندگی میں یہ مقام ذرا دیر سے ہی آتا ہے ۔ اللہ کریم اپنا فضل فرمائیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
معذرت استاذی! ۔ ۔ جی وہ دل کا بات کی بورڈ کی نوک پر پہلے آ گئی ۔تدوین کر دی ہے۔اب ٹھیک ہے نا۔ :grin:

براہ کرم اب آپ پوشیدہ کی گئی انتہائی ادبی گفتگو اور شاعرانہ زبان پڑھ کر کسی کو مت بتائیے گا۔ :biggrin:
بھئی یہ آپ اپنے کیبورڈ کی نوک ذرا کند کروائیں ورنہ کسی دن بہت زور سے چبھے گی ۔
دوسری بات یہ کہ اساتذہ سے ٹوٹکے اور جگاڑ سیکھنے کے لیے کبھی کبھار نذرانے وغیرہ کا تکلف بھی کرنا ہوتا ہے ۔ یوں خالی ہاتھ چلے آنا اورٹوٹکے جگاڑ وغیرہ اینٹھ کر چلے جانا کہاں کا طریقہ ہے ۔ پتہ نہیں آپ تک یہ خبر کیوں نہیں پہنچی کہ اب کوچۂ شعرا میں بھی رشوت کا چلن ہے ۔ :grin:
 
بہت بہت شکریہ، خرم! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
آپ نے کوئی تازہ مضمون لکھا؟ اگر لکھا ہو تو براہِ کرم شریکِ محفل کیجیے ۔
ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا۔ جی ایک مضمون تو یہاں شامل کیا تھا چند دن قبل ۔ لیکن وہ تازہ نہیں تھا۔
ایک نہایت محنت سے لکھا مضمون تنہائی کے سو سال از گیبریل گارشیا مارکیز : عالمی استعمار اور نو آبادیات کے آئینے میں ۔۔ ۔ ان شا اللہ جلد ہی شامل کروں گا۔ وہ ایک رسالے میں اشاعت کے لیے گیا ہے۔ امید ہے کہ دو تین دن تک اشاعت ممکن ہوجائے گی۔ ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا۔
مارکیز کے اس ناول کو کے عوض نوبل پرائز مل چکا ہے۔ گو کہ مکمل کام کے عوض ہی نوبل پرائز کا فیصلہ کیا جاتا ہے لیکن اس ناول کا حصہ اہم ترین ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت شکریہ، خرم! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔

ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا۔ جی ایک مضمون تو یہاں شامل کیا تھا چند دن قبل ۔ لیکن وہ تازہ نہیں تھا۔
ایک نہایت محنت سے لکھا مضمون تنہائی کے سو سال از گیبریل گارشیا مارکیز : عالمی استعمار اور نو آبادیات کے آئینے میں ۔۔ ۔ ان شا اللہ جلد ہی شامل کروں گا۔ وہ ایک رسالے میں اشاعت کے لیے گیا ہے۔ امید ہے کہ دو تین دن تک اشاعت ممکن ہوجائے گی۔ ممنون ہوں۔ جزاک اللہ خیرا۔
مارکیز کے اس ناول کو کے عوض نوبل پرائز مل چکا ہے۔ گو کہ مکمل کام کے عوض ہی نوبل پرائز کا فیصلہ کیا جاتا ہے لیکن اس ناول کا حصہ اہم ترین ہے۔
خرم ، اگر اس مضمون کا ربط فراہم کردیں تو نوازش ہوگی۔ پڑھنا چاہتا ہوں ۔ گیبریل گارشیا کے ناول پر جو مضمون لکھا ہے اسے اردو محفل پر ضرور لگائیے۔ براہِ کرم آپ مجھے ٹیگ کردیجیے گا۔
 
خرم ، اگر اس مضمون کا ربط فراہم کردیں تو نوازش ہوگی۔ پڑھنا چاہتا ہوں ۔ گیبریل گارشیا کے ناول پر جو مضمون لکھا ہے اسے اردو محفل پر ضرور لگائیے۔ براہِ کرم آپ مجھے ٹیگ کردیجیے گا۔
آج اپلوڈ کیا ہے لیکن یہاں 4000 سے زیادہ الفاظ کی اجازت نہیں اس لیے ادھورا اپلوڈ ہوا ہے۔ آپ نمبر عنایت فرمائیں تو وٹس ایپ پر بھیج دیتا ہوں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آج اپلوڈ کیا ہے لیکن یہاں 4000 سے زیادہ الفاظ کی اجازت نہیں اس لیے ادھورا اپلوڈ ہوا ہے۔ آپ نمبر عنایت فرمائیں تو وٹس ایپ پر بھیج دیتا ہوں
بہتر ہے۔
ویسے مضمون کو یہاں بھی لگادیں ۔ اسے تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک نئی لڑی کے تین مختلف مراسلوں میں لگادیں ۔ سب لوگ پڑھ سکیں گے۔
 
Top