مبارکباد ظفری بھائی کے محفل پر دو سال

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن، ظفر احمد درانی صاحب، عرف ظفری بھائی، انہوں نے 3 اگست 2005 کو محفل میں شمولیت اختیار کی، گویا ماشاءاللہ تیسرے سال میں قدم رکھ چکے ہیں۔ یوں کہنے کو تو دو سال کا عرصہ کچھ بھی نہیں ہوتا، لیکن ایک فورم پر دو سال کا عرصہ بھر پور طریقے سے گذارنا ایک معانی رکھتا ہے۔

میری شناسائی گو ابھی ان سے بالکل نئی ہے لیکن یقین ہے کہ میری دوستی ان سے لمبی بنیادوں پر استوار ہوچکی ہے، بلکہ لگتا ہی نہیں کہ دو ماہ پہلے ہم ناآشنا تھے۔

ظفری بھائی کی شخصیت کے متعلق تو "رفیقانِ دیرینہ" آپ کو مجھ سے بہتر بتائیں گے، لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ آپ انتہائی پڑھے لکھے، باشعور، عالمِ اسلام اور پاکستان کے کیلیے دردِ دل رکھنے والے، تحمل مزاج اور پُر خلوص انسان ہیں۔ آپکی طبیعت میں مزاح کا عنصر بھی بدرجہ اتم موجود ہے اور میرے نزدیک یہ ایک بہت بڑی خوبی ہے۔

ظفری صاحب نہ صرف اردو ادب کے دلداہ ہیں بلکہ خود بھی بہت اچھے شاعر اور مصنف ہیں اور اپنی تحریروں سے قارئینِ محفل کو نوازتے رہتے ہیں۔ سیاست میں بھی سرگرم ہیں، اور اپنے جاندار تجزیے پیش کرتے ہیں، جو مبنی بر حقیقت ہوتے ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ آجکل کے دور میں کم ہی لوگ "سچی" بات کو مانتے ہیں۔

ہمارے اس محفل کے نئے اراکین جو ظفری بھائی کے متعلق مزید پڑھنا چاہیں وہ انکا انٹرویو ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

انٹرویو ود ظفری

ظفری بھائی کی تحریروں میں سے مجھے یہ بہت اچھی لگی ہیں

شام کا خبرنامہ

اسٹوری آف دی فور سینٹس

اختتامِ سفر پر مجھے پیار آیا۔

یقیناً پرانے اراکین نے یہ تحاریر ملاحظہ فرمائی ہونگی، لیکن یہ اعادہ اسلیے کردیا کہ ہمارے نئے اراکین بھی ظفری بھائی کی بھرپور شخصیت سے آشنا ہوجائیں۔

ظفری بھائی آپ کے محفل پر دو سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت مبارک باد۔

ظفری بھائی آپکی شخصیت کے حوالے سے اقبال کا ایک شعر آپکی نذر

وہی ہے صاحبِ امروز جس نے اپنی ہمت سے
زمانے کے سمندر سے نکالا گوہرِ فردا

خوش رہیئے۔

۔
 
سید ابرار

محفلین
ظفری صاحب سے بعض معاملات میں اختلاف رائے کے باوجود ، میں یہ اعتراف کرنا چاھونگا کہ اج کل ایسے انسان واقعتا کم ہیں ، میری ظفری صا حب سے واقفیت صرف ”گوشہ سیاست “ کے حوالے سے ہے ، اور ظفری صاحب کی گھری سوچ نیز متوازن رائے کا میں احترام کرتا ہوں ، حقیقت تو یہ ہے کہ امریکہ کے ماحول میں‌ ایسے انسان کو کو دیکھ کر واقعتا خوشی ہوتی ہے کہ جس کے دل میں عالم اسلام کے لئے درد ، اور اسلام سے محبت ہو ،
ظفری صاحب کو محفل پر دوسال گذارنے کی مبارکباد دینے کے ساتھ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح سرگرم رہیں گے، اور اپنے قیمتی خیالات سے ہم سب کو آگاہ کرتے رہیں گے
 
رضوان

محفلین
ظفری دوسال تم نے ایک ہی محفل میں کاٹ لیے۔ گویا ختم ہوگیا تمہارا ہرجائی پن! نہیں یہ محفل کی زنجیر ہے جس نے ہرجائیوں کوبھی باندھ رکھا ہے۔
بندھے رہو ظفری بھائی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو مبارک ہو ظفری۔ اور جزاک اللہ وارث صاحب کہ آپ نے اتنا خیال رکھا۔
 
امن ایمان

محفلین
اففففففف
embarrassed.gif

میں بھول گئی کہ میں نے یہ تہنیتی دھاگہ کھولنا تھا۔۔۔۔:( i 'm really very sorry ۔۔ اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔۔مجھے کبھی بھی ڈیٹس یاد نہیں رہتی ہیں۔۔۔:( لیکن ایک طرح سے یہ اچھا بھی ہوا ہے ۔۔میں وارث صاحب کی طرح شاید تھریڈ نہ شروع کرسکتی
smile.gif
( وارث صاحب بہت شکریہ اور ظفری صاحب کے بارے میں اتنا سب کچھ لکھنے اور جاننے پر مبارکباد)

جی تو جناب ظفر احمد ظفری صاحب میری طرف سے بھی بہتتتتتتتتتت ساری مبارکباد ہو
flower.gif

وارث صاحب نے مزید کچھ کہنے کو چھوڑا ہی نہیں۔۔۔:confused:
 
ساجد

محفلین
ظفری صاحب ، مابدولت آپ کو خراجِ تہنیت پیش کرتے ہیں​
ہماری سلطنتِ تخیلات آپ ایسے لوگوں کے دم قدم سے آباد ہے​
:congrats:
 
الف عین

لائبریرین
شہنشاہِ شاہاں کے بعد میں جراْت کر رہا ہوں ظفری کو مبارکباد دینے کی۔ مبارک ہو ظفری۔ اور شکریہ وارث یہ موضوع شروع کرنے کا۔ جس سے یہ پتہ چلا کہ ان کا نام ظفر احمد درانی ہے۔ میرے شاگرد ہونے پر بھی مجھے اس کا علم نہیں تھا۔
 
ظفری

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں اپنے دوست وارث بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میری اردو محفل پر شمولیت یاد رکھی ۔ اور جس طرح انہوں نے میرا تعارف نووارد اور " دیرینہ " رفقاء سے کروایا ہے ۔ وہ میرے لیئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ کیونکہ وارث بھائی کا علمی و ادبی قد اتنا بڑا ہے کہ مجھ جیسے نئے قلمکار کے تحریریں پڑھنا اور ان کو پسند بھی کرنا کم از کم میرے لیئے ایک بہت بڑی بات ہے ۔ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی اور رہنمائی میں مجھے بہت کچھ سیکھنا کا موقع ملا ہے ۔ اور جیسا کہ وارث بھائی نے خود کہا کہ دوستی کو گو کہ دو ماہ ہی ہوئے ہیں مگر لگتا ہے کہ جیسے برسوں کی جان پہچان ہے ۔ مجھے انکی دوستی پر فخر ہے اور انشاءاللہ یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ۔

ایک بار پھر بہت بہت شکریہ وارث بھائی کہ آپ نے مجھے اتنی عزت اور اہمیت دی ۔ میں اس کے لیئے آپ کا بہت شکرگذار ہوں ۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب سے بعض معاملات میں اختلاف رائے کے باوجود ، میں یہ اعتراف کرنا چاھونگا کہ اج کل ایسے انسان واقعتا کم ہیں ، میری ظفری صا حب سے واقفیت صرف ”گوشہ سیاست “ کے حوالے سے ہے ، اور ظفری صاحب کی گھری سوچ نیز متوازن رائے کا میں احترام کرتا ہوں ، حقیقت تو یہ ہے کہ امریکہ کے ماحول میں‌ ایسے انسان کو کو دیکھ کر واقعتا خوشی ہوتی ہے کہ جس کے دل میں عالم اسلام کے لئے درد ، اور اسلام سے محبت ہو ،
ظفری صاحب کو محفل پر دوسال گذارنے کی مبارکباد دینے کے ساتھ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح سرگرم رہیں گے، اور اپنے قیمتی خیالات سے ہم سب کو آگاہ کرتے رہیں گے

ابرار صاحب آپ کی مبارکباد کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔ مجھے بھی خوشی ہے کہ آپ کم از کم ایسے موضوعات پر بات کرتے ہیں ۔۔۔۔ جس پر بات کرنے کے لیئے آج کے نوجوان کے پاس وقت نہیں ہے ۔ رہی بات چند امور پر اختلافات کی تو وہ ایک لازمی امر ہے کہ ہر کوئی اپنا ایک خاص نقطہِ نظر رکھتا ہے اور کہیں نہ کہیں ، کسی دوسرے کے مختلف نظریات یا خیالات سے اس کا ٹکراؤ بھی ہوسکتا ہے ۔ مگر یہ بات سامنے رہنی چاہیئے کہ نظریہ یا خیال جیسا بھی ہو ۔۔۔ زمینی حقائق سے مشابہت ضرور رکھتا ہو ۔

انشاءاللہ آپ سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوتا رہے گا ۔

ایک بار پھر آپ کے محبت بھرے پیام کا شکریہ ۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری دوسال تم نے ایک ہی محفل میں کاٹ لیے۔ گویا ختم ہوگیا تمہارا ہرجائی پن! نہیں یہ محفل کی زنجیر ہے جس نے ہرجائیوں کوبھی باندھ رکھا ہے۔
بندھے رہو ظفری بھائی۔

دوسال تو کسی طرح کاٹ ہی لیئے ۔۔ مگر یہ کچھ اس طرح گذرے کہ ، ایک سال تیرے پیار میں ۔۔ اور دوسرا سال تیرے انتظار میں :grin:

یار ۔۔۔ تم تو بلکل ہی اڑن چھو ہو کر رہ گئے ہو ۔ کچھ دنوں سےدیکھ رہا ہوں کہ اردو محفل کی جھروکوں سے کسی شرمیلی دوشیزہ کی طرح جھانکتے ہو اور پھر پلو دانتوں میں دبا کر یہ جا وہ جا ۔۔۔ ہرجائی پن تو تم نے اختیار کیا ہوا ہے میرے بھائی ۔۔۔ وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ۔
ان کے ہر جائی پن کا چلن دیکھ کر
دشمنوں پر ہمیں پیار آنےلگا

تو کم از کم یہ نوبت تو نہ آنے دو ناں ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
اففففففف
embarrassed.gif

میں بھول گئی کہ میں نے یہ تہنیتی دھاگہ کھولنا تھا۔۔۔۔:( i 'm really very sorry ۔۔ اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہے۔۔مجھے کبھی بھی ڈیٹس یاد نہیں رہتی ہیں۔۔۔:( لیکن ایک طرح سے یہ اچھا بھی ہوا ہے ۔۔میں وارث صاحب کی طرح شاید تھریڈ نہ شروع کرسکتی
smile.gif
( وارث صاحب بہت شکریہ اور ظفری صاحب کے بارے میں اتنا سب کچھ لکھنے اور جاننے پر مبارکباد)

جی تو جناب ظفر احمد ظفری صاحب میری طرف سے بھی بہتتتتتتتتتت ساری مبارکباد ہو
flower.gif

وارث صاحب نے مزید کچھ کہنے کو چھوڑا ہی نہیں۔۔۔:confused:

چلیں کوئی بات نہیں ۔۔۔۔ آپ یہ تھریڈ کھول نہیں سکیں تو یہاں آکر مبارکباد تو دے دی ناں ۔۔۔ یہی بہت ہے کہ اس طرح بھی آپ نے مجھے یاد رکھا ۔ :)

اور دیکھا آپ نے کہ وارث بھائی نے واقعی کمال کردیا ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب ، مابدولت آپ کو خراجِ تہنیت پیش کرتے ہیں​
ہماری سلطنتِ تخیلات آپ ایسے لوگوں کے دم قدم سے آباد ہے​
:congrats:

بادشاہ سلامت ۔۔۔۔ اگلے خط پوسٹ کرنے کی اجازت پاؤں تو کچھ عرض کروں ۔

آپ کا خراج ِ تہنیت ہمارے لیئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔۔۔۔ مگر مابدولت اس خراجِ تہنیت کے ساتھ دو چار گاؤں بھی عنایت فرما دیتے تو آپ کی خیالی سلطنت میں ہم مذید وسعت کی دعا کرتے ۔۔۔۔۔ خیر آپ کا خراج ِ تہینت ہم تک پہنچا ۔ ہم اس کے لیئے آپ کے بہت ممنون ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں کہ آپ آئندہ ہماری اس اکلوتی خواہش کا خیال ضرور کریں گے ۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
شہنشاہِ شاہاں کے بعد میں جراْت کر رہا ہوں ظفری کو مبارکباد دینے کی۔ مبارک ہو ظفری۔ اور شکریہ وارث یہ موضوع شروع کرنے کا۔ جس سے یہ پتہ چلا کہ ان کا نام ظفر احمد درانی ہے۔ میرے شاگرد ہونے پر بھی مجھے اس کا علم نہیں تھا۔

بہت بہت شکریہ استادِ محترم ۔۔۔۔ اور جہاں تک میرے نام کا تعلق ہے وہ وارث بھائی نے میرے انٹرویو کی کھوج کے دوران دریافت کیا ہے ۔ مگر یہ میری نالائقی ہے کہ میں آپ کو اس بارے میں مطلع نہ کر سکا ۔ جس کے لیئے میں معذرت خواہ ہوں ۔
 
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی! آپ کی تحریریں اوپری سطح کی نہیں ہوتیں بلکہ ان میں گہرائی اور دین و وطن کا درد چھپا ہوتا ہے۔ آپ جیسے قابل احترام ساتھیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے مرکز سے وابستگی رکھی ہے۔ اللہ یہ سلسلہ جاری رکھے۔ آمین
وارث صاحب! بہت کمال انداز سے آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔ آپ کو بھی مبارکباد۔ شمشاد بھائی جان کی کمی، آپ احسن طریق سے پوری کررہے ہیں ماشاء اللہ۔
 
Top