مبارکباد ظفری بھائی کے محفل پر دو سال

ابوشامل

محفلین
ظفری بھائی! ایک راز کی بات بتاؤں؟ محفل پر آنے سے قبل میں مغربی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کی جانب سے نجانے کیوں مایوس تھا! یہ مایوسی ایسی نہ تھی کہ انہیں برا بھلا کہوں بلکہ بالکل ویسی تڑپ تھی جیسی اپنے بھائی کے لیے ہوتی ہے، لیکن یہاں آ کر دو افراد نے مجھے اپنی رائے بدلنے پر مجبور کیا، ان میں سے ایک آپ ہیں، امریکہ میں رہتے ہوئے آپ اسلام اور پاکستان کے لیے دل کے اندر جو تڑپ رکھتے ہیں اس نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے اور مجھے موہوم سے امید دی کہ نہیں یہ مٹی اب بھی زرخیز ہے بس اسے نم کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں رہیں خوش رہیں، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ہاں! اپنی مفید خیالات سے ہمیں مستفید کرتے رہیں۔ والسلام
 
ابوشامل

محفلین
مولانا عبد العزیز کا پردہ تو انتہائی بے غیرتی سے اٹھا دیا گیا تھا جبکہ میرا پردہ ابھی تک موجود ہے ;)
 
ظفری

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ظفری بھائی! آپ کی تحریریں اوپری سطح کی نہیں ہوتیں بلکہ ان میں گہرائی اور دین و وطن کا درد چھپا ہوتا ہے۔ آپ جیسے قابل احترام ساتھیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے مرکز سے وابستگی رکھی ہے۔ اللہ یہ سلسلہ جاری رکھے۔ آمین
وارث صاحب! بہت کمال انداز سے آپ نے یہ دھاگہ شروع کیا۔ آپ کو بھی مبارکباد۔ شمشاد بھائی جان کی کمی، آپ احسن طریق سے پوری کررہے ہیں ماشاء اللہ۔

رہبر آپ کی محبت اور خلوص بھرے پیام کا بہت بہت شکریہ ۔ اور آپ نے بلکل صحیح فرمایا ہے کہ وارث بھائی شمشاد بھائی کی کمی کافی حد تک پوری کر رہے ہیں ۔ اللہ ان کو جزائے خیر دے ۔ شمشاد بھائی بھی اپنی واپسی پر یقیناً یہ سب دیکھ کر بہت خوش ہونگے ۔
 
اردو محفل کے ہر دلعزیز رکن، ظفر احمد درانی صاحب، عرف ظفری بھائی، انہوں نے 3 اگست 2005 کو محفل میں شمولیت اختیار کی، گویا ماشاءاللہ تیسرے سال میں قدم رکھ چکے ہیں۔ یوں کہنے کو تو دو سال کا عرصہ کچھ بھی نہیں ہوتا، لیکن ایک فورم پر دو سال کا عرصہ بھر پور طریقے سے گذارنا ایک معانی رکھتا ہے۔

میری شناسائی گو ابھی ان سے بالکل نئی ہے لیکن یقین ہے کہ میری دوستی ان سے لمبی بنیادوں پر استوار ہوچکی ہے، بلکہ لگتا ہی نہیں کہ دو ماہ پہلے ہم ناآشنا تھے۔

ظفری بھائی کی شخصیت کے متعلق تو "رفیقانِ دیرینہ" آپ کو مجھ سے بہتر بتائیں گے، لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ آپ انتہائی پڑھے لکھے، باشعور، عالمِ اسلام اور پاکستان کے کیلیے دردِ دل رکھنے والے، تحمل مزاج اور پُر خلوص انسان ہیں۔ آپکی طبیعت میں مزاح کا عنصر بھی بدرجہ اتم موجود ہے اور میرے نزدیک یہ ایک بہت بڑی خوبی ہے۔

ظفری صاحب نہ صرف اردو ادب کے دلداہ ہیں بلکہ خود بھی بہت اچھے شاعر اور مصنف ہیں اور اپنی تحریروں سے قارئینِ محفل کو نوازتے رہتے ہیں۔ سیاست میں بھی سرگرم ہیں، اور اپنے جاندار تجزیے پیش کرتے ہیں، جو مبنی بر حقیقت ہوتے ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ آجکل کے دور میں کم ہی لوگ "سچی" بات کو مانتے ہیں۔

ہمارے اس محفل کے نئے اراکین جو ظفری بھائی کے متعلق مزید پڑھنا چاہیں وہ انکا انٹرویو ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

انٹرویو ود ظفری

ظفری بھائی کی تحریروں میں سے مجھے یہ بہت اچھی لگی ہیں

شام کا خبرنامہ

اسٹوری آف دی فور سینٹس

اختتامِ سفر پر مجھے پیار آیا۔

یقیناً پرانے اراکین نے یہ تحاریر ملاحظہ فرمائی ہونگی، لیکن یہ اعادہ اسلیے کردیا کہ ہمارے نئے اراکین بھی ظفری بھائی کی بھرپور شخصیت سے آشنا ہوجائیں۔

ظفری بھائی آپ کے محفل پر دو سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت مبارک باد۔

ظفری بھائی آپکی شخصیت کے حوالے سے اقبال کا ایک شعر آپکی نذر

وہی ہے صاحبِ امروز جس نے اپنی ہمت سے
زمانے کے سمندر سے نکالا گوہرِ فردا

خوش رہیئے۔

۔

آجکل تو لگتا ہے محفل پر موسم ہے دوستیوں کا ;) اور لطف یہ ہے کہ بندے ایک دوسرے کو پہچان رہے ہیں اور یوں ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ ظفری کی بات چل نکلی ہے تو بتاتا چلوں کہ موصوف 3 اگست کے بعد رفو چکر ہوگئے تھے اور پھر 18 اپریل سے دوبارہ بھرپور طریقے سے فعال ہوئے ، وہ دن اور آج کا دن ظفری نے پھر میدان نہیں چھوڑا۔ ظفری کا ایک چھوٹا سا تعارف یہاں بھی ہے

ظفری کا خاکہ

ظفری ماشاءللہ فورم کی ہردلعزیز شخصیت ہیں اور بہت سی یادگار پوسٹس ہیں اسی محفل پر جنہیں پڑھ کر آج بھی لطف آتا ہے۔ کوئی ہم مزاج مل جائے تو ظفری کی رگِ ظرافت بھی خوب پھڑکتی ہے اور باتوں باتوں میں منظرنگاری سے ایسا نقشہ کھینچ دیتا ہے یہ بندہ کہ شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں یہ واقعہ سچا ہی نہ ہو ورنہ اتنی تفصیل کیسے معلوم ہوئی بھلا۔ ایک دفعہ میں نے بھی ظفری سے کہا تھا کہ بھائی کچھ لکھا کرو اس کے بعد ظفری نے میرے اوپر ہی لکھنا شروع کردیا تب سے میں نے ظفری سے کچھ لکھوانے سے توبہ کر لی ۔ ظفری ان چند ایماندار دوستوں میں سے ہے جس نے الیکشن کے کڑے دنوں میں دوستی کا فرض نبھایا ;)

ظفری کا ایک کارنامہ جو میری اور رضوان کی گونا گوں کاوشوں کا مرہون منت ہے وہ آب گم کو برقیانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور یوں لائبریری کی اولین کتاب جس پر ٹیم کی حیثیت سے کام ہوا ظفری کی محنت سے مکمل ہوئی۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی! ایک راز کی بات بتاؤں؟ محفل پر آنے سے قبل میں مغربی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں اور ہندوستان کے مسلمانوں کی جانب سے نجانے کیوں مایوس تھا! یہ مایوسی ایسی نہ تھی کہ انہیں برا بھلا کہوں بلکہ بالکل ویسی تڑپ تھی جیسی اپنے بھائی کے لیے ہوتی ہے، لیکن یہاں آ کر دو افراد نے مجھے اپنی رائے بدلنے پر مجبور کیا، ان میں سے ایک آپ ہیں، امریکہ میں رہتے ہوئے آپ اسلام اور پاکستان کے لیے دل کے اندر جو تڑپ رکھتے ہیں اس نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے اور مجھے موہوم سے امید دی کہ نہیں یہ مٹی اب بھی زرخیز ہے بس اسے نم کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں رہیں خوش رہیں، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ہاں! اپنی مفید خیالات سے ہمیں مستفید کرتے رہیں۔ والسلام

آپ نے راز کی بتائی ۔ شکریہ ۔ ;)
ویسے ایک بات میں ‌بھی آپ کو بتاؤں کہ یہ ٹھیک ہے کہ پردیس میں رہنے والے پاکستانی کا ایک عام تصور یہ ہے کہ وہ اپنے وطن اور مذہب سے کٹ جاتا ہے ( خصوصاً یورپ اور امریکہ و کینیڈا میں رہنے والے پاکستانی ) ۔ جبکہ بات اس کے برعکس ہے ۔ گو کہ یہاں کا سسٹم آپ کے مذہبی معاملات میں‌ رخنہ نہیں ڈالتا مگر پھر بھی ایک اکثریت اپنی ضرورتیاتِ مجبوریوں کی وجہ سے روزمرہ کی مذہبی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر رہتی ہے ۔ لیکن یہاں لوگ اپنے مذہب سے غافل نہیں‌ ہوتے ، اپنا قبلہ یاد رکھتے ہیں ۔ اور اپنے مذہب کا بھرپور دفاع کرتے ہیں ۔ اور اپنی مسلم شناخت سے منہ نہیں‌ موڑتے ۔ ہر ممکن کو شش کرتے ہیں کہ وہ روزمرہ کی مذہبی پریکٹس سے دور نہ رہیں ۔ مگر یہ ضرور ہے کہ اپنی قومی شناخت کے حوالے سے جو کچھ ممکن بنتا ہے وہ کر گذرتے ہیں ۔ ملک کے اندرونی حالات کے بارے فکر مند رہتے ہیں ۔ اور نجی محفلوں میں جانکاری اور معلومات لیتے رہتے ہیں ۔ فلاحی انجمنوں کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ گذشتہ سال میں کشمیر اور ابھی حالیہ سیلاب و طوفان میں اپنی آنکھوں سے میں نے یہاں کے پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر امدادی ریلف میں کام کرتے دیکھا ہے ۔ وطن سے دوری ایک پاکستانی کو پاکستان اور اسلام سے اور قریب تر بناتی ہے ، اس کے اندر اپنے اور اپنے وطن کے تشخص کا احساس اور قوی ہو جاتا ہے ۔ آپ دیکھیں کہ پاکستان میں ہر قسم کی برائی تک پہنچنے کے لیئے معاشرتی اور مذہبی رکاوٹیں ہیں ۔ مگر پھر بھی لوگ وہاں بھی اس سے " فیضیاب " ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ یہ برائیاں یہاں کے معاشرہ میں زندگی کے روزمرہ کے معمولات میں شامل ہیں ۔ مگر پھر بھی مسلمز اور خصوصاً پاکستانیوں کی ایک بڑی اکثریت اس سے دور رہتی ہے ۔

آپ دیکھیں کہ اس معاشرے میں انسان اپنی ہر جبلتی اور نفسانی خواہشات کی تکمیل کتنی آسانی سے کر سکتا ہے مگر پھر بھی سب اس سے اجتناب کرتے ہیں ۔ یہ ایک معمولی مثال ہے کہ ہر پاکستانی اور مسلم کہیں بھی رہتا ہو ، اس کے دل میں اللہ کا خوف اور وطن کی محبت کا عنصر بہت حد تک پیوست ہوتا ہے ۔ اس لیئے آپ اور بلکہ سب کو وطن سے دور پاکستانیوں کے بارے میں اتنا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انشاء اللہ جہاں‌تک ہوسکتا ہے ہم سب وطن سے دور پاکستانی آپ سب کے شانہ بشانہ اسلام اور پاکستان کی سالمیت کے لیئے اپنی ہر ممکن صلاحیتوں اور کوششوں کو استعمال کرتے رہیں گے ۔
 
ظفری

لائبریرین
آجکل تو لگتا ہے محفل پر موسم ہے دوستیوں کا ;) اور لطف یہ ہے کہ بندے ایک دوسرے کو پہچان رہے ہیں اور یوں ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ ظفری کی بات چل نکلی ہے تو بتاتا چلوں کہ موصوف 3 اگست کے بعد رفو چکر ہوگئے تھے اور پھر 18 اپریل سے دوبارہ بھرپور طریقے سے فعال ہوئے ، وہ دن اور آج کا دن ظفری نے پھر میدان نہیں چھوڑا۔ ظفری کا ایک چھوٹا سا تعارف یہاں بھی ہے

ظفری کا خاکہ

یہ بہت خوش آئند بات ہے محب کہ ۔۔۔۔ گھٹن کا ماحول تلف ہوا ۔۔۔ سیاسی ، مذہبی نظریات اور سوچ میں فرق ہونے کے باوجود ہم سب کو یہ احساس ہے کہ " ہم سب ایک ہیں " ۔ کسی کی تنزولی اور نقصان سب کی تنزولی اور نقصان ہے ۔ اب چونکہ ایک دوسرے سے براہ راست گفتگو کا آغاز ہوچکا ہے تو امید ہے کہ اب ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح پہچان اور جان سکیں گے ( جیسا کہ تم نے بھی کہا ) ۔ اور اپنی اپنی بات پہنچانے اور سمجھانے میں کسی قسم کی دقت اور بدمزگی کا اب کوئی امکان نہیں رہے گا ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اختلافات کسی بھی نوعیت کے ہوں ان کہ ممکنہ حل ضرور موجود ہیں اور اگر مسلسل تکرار ہے تو دونوں فریق وہاں سمجھوتہ کر سکتے ہیں ۔ ہم اگر اسی سوچ کا احاطہ ملک گیر طور پر بڑھائیں تو بہت ممکن ہے کہ اس طرح ہمارا معاشرہ انتشار سے بچا رہے گا ۔

اور دوستو یہ لنک جو اوپر دیا گیا ہے بہت ہی خوب ہے اور میرے ساتھ محب نے اوروں کی بھی خوب کھنچائی کی ہوئی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اس دھاگے کا ہر مضمون آپ سب کو بیحد پسند آئے گا ۔

ظفری ماشاءللہ فورم کی ہردلعزیز شخصیت ہیں اور بہت سی یادگار پوسٹس ہیں اسی محفل پر جنہیں پڑھ کر آج بھی لطف آتا ہے۔ کوئی ہم مزاج مل جائے تو ظفری کی رگِ ظرافت بھی خوب پھڑکتی ہے اور باتوں باتوں میں منظرنگاری سے ایسا نقشہ کھینچ دیتا ہے یہ بندہ کہ شک ہونے لگتا ہے کہ کہیں یہ واقعہ سچا ہی نہ ہو ورنہ اتنی تفصیل کیسے معلوم ہوئی بھلا۔ ایک دفعہ میں نے بھی ظفری سے کہا تھا کہ بھائی کچھ لکھا کرو اس کے بعد ظفری نے میرے اوپر ہی لکھنا شروع کردیا تب سے میں نے ظفری سے کچھ لکھوانے سے توبہ کر لی ۔ ظفری ان چند ایماندار دوستوں میں سے ہے جس نے الیکشن کے کڑے دنوں میں دوستی کا فرض نبھایا ;)

جانے محب کو کیسے خبر ہوگئی کہ میں آج کل محب پر کچھ لکھنے کے لیئے پر تول رہا ہوں ۔ میں‌ محب کی توبہ کا تقدس قائم رکھتے ہوئے اس پر کچھ لکھنے کا ارادہ " فی الوقت " موقوف کر رہا ہوں ۔ توبہ کی افادیت ختم ہوتے ہی ایک زوردار دھماکہ کروں‌گا ۔ :grin:

ظفری کا ایک کارنامہ جو میری اور رضوان کی گونا گوں کاوشوں کا مرہون منت ہے وہ آب گم کو برقیانے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور یوں لائبریری کی اولین کتاب جس پر ٹیم کی حیثیت سے کام ہوا ظفری کی محنت سے مکمل ہوئی۔

گو کہ اس میں میرا بہت کم حصہ تھا مگر مجھے پھر بھی خوشی اور فخر ہے کہ میں نے آبِ گم کو برقیانے میں اپنا جو بھی کردار تھا ادا کیا ۔ اور باقی تمام ساتھیوں سے بھی امید ہے کہ ایسے منفرد اور لاثانی ناولوں کے برقیانے میں اپنی ہر ممکن مدد سے نوازے گے ۔

ایک خاص بات بھی دوستوں‌ کو بتا چلوں‌ کہ میرا اس اردو محفل پر محب سے ساتھ پرانا ہے ۔ دوستی اپنے اس معیار اور عقیدت میں کچھ اس طرح داخل ہوچکی ہے کہ ہم کو ایک دوسرے سے کسی امور پر چاہے کتنا ہی اختلاف ہو مگر ہم ایک دوسرے کی سوچ قدر کرتے ہیں ۔ اور جہاں ‌تک ہو سکے اپنی توجہ گفتگو کے اصل ماخذ پر مرکوز رکھتے ہیں ۔ محب کو مجھے ذچ کر نا اور مجھے محب کو ذچ کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور ساتھ میں رضوان ، قیصرانی اور شمشاد بھائی کو بھی شامل کر لیتے ہیں ۔ اور کمال یہ ہے ہم میں سے کسی کو بھی کسی سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہوتی ۔ میری خواہش ہے کہ اس دائرہ ِ دوستی میں اور بھی ساتھی و دوست شریک ہوں ۔ جہاں ہم سنجیدہ موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے ہلکی پھلکی خوش گیپیاں کا سلسلہ بھی جاری رکھیں ۔
 
رضوان

محفلین
واہ صاحب واہ کیا کرشمہ ہوگیا ہے؟ آج ستائش باہمی کی محفل جمی ہے۔ ایکدوسرے کو مکھن لگایا جا رہا ہے۔ اس مکھن بازی کے دوران کوشش یہ ہے کہ ساری محفل ہی کو چپیڑ دیں تاکہ
کوئی اٹکے نہیں، بس رپٹ جائے

قوی امید تو ہے کہ اراکین باہمی مباحث میں جس بالغ نظری اور برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سے ایکدوسرے کے ساتھ تعلق بڑھے گا۔ مختلف نقطہ نظر اور رائے رکھتے ہوئے بھی ہم مل جل سکتے ہیں اور مشترکہ کام کرسکتے ہیں وہی پروجیکٹ جامعیت اور گہرائی رکھتا ہے جس کو مختلف نقطہ ہائے نظر کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہو تب ہی خامیاں دور ہوسکتی ہیں اور گُلہائے رنگا رنگ سے ملکر ہی گلدستہ بنتا ہے رنگوں کا اختلاف حسن پیدا کرتا ہے اور جی کو لبھاتا ہے یعنی شرط باہم ملنے کی ہے اور کام کرنے کی ۔
 
دیکھ لو رضوان ، میں نے اور ظفری نے تو محفل جمائی ہوئی ہے اور بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کے اوصاف بیان کر رہے ہیں مگر تم تو نو دو ۔۔۔۔۔۔۔ ہی ہو گئے ہو۔ مکھن لگوانے کا بنیادی اصول ہوتا ہے پہلے مکھن لگایا جائے اورپھر جواب میں لگوایا جائے ، تم تو جانتے ہی ہو اس میدان کے پرانے کھلاڑی ہو ، ویسے تم پر مکھن اب شاید ہی اثر کرے کہ چکنے گھڑوں کے ساتھ رہ رہ کر اب چکنائی تم پر بے اثر ہے۔ ظفری کا انداز بیان دیکھا ، کتنا عمدہ خطبہ دیا ہے اور کس طرح لوگوں کے دل میں اتر گیا ہے اس لیے ہی میں ظفری کو پسند کرتا ہوں کہ جب تعریف کرتا ہے تو خوش کردیتا ہے اور جب زچ کرتا تو بھی خوش کر دیتا ہے ویسے تم بھی اس فن کے ماہر ہو مگر جانے آجکل کن کی صحبت میں ہو کہ ہمیں بھولے بیٹھے ہو۔

سنجیدہ نکتہ پر بات کرتے ہوئے میں ظفری کی بات کی تائید کرتا چلوں کہ واقعی اب صورتحال پہلے سے اور بہتر ہو گئی ہے اور لوگ ایک دوسرے کو سن بھی رہے ہیں اور کمال خوبی سے برداشت بھی کر رہے ہیں جس سے فضا بہتر ہوتی جا رہی ہے اور مباحث میں اضافہ ہوا ہے خصوصا سیاست کے زمرے میں جہاں بات بعد میں اور لڑائی پہلے ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ یہ بات تمہاری بالکل درست ہے کہ اختلاف سے ایک حسن پیدا ہوتا ہے گر باہم مل کر چلتے رہے تو مختلف پہلو بھی اجاگر ہوتے رہتے ہیں اور کام بھی بہتر طور ہوتا رہتا ہے۔

ویسے تم بہت مدت سے خاموش ہو کوئی منصوبہ کوئی پراجیکٹ ذہن میں نہیں ہے۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو ظفری

مجھے تاخیر ہو گئی مکھن لگانے میں، میرا مطلب ہے مبارک دینے میں کہ میں پاکستان گیا ہوا تھا۔ ویسے مجھے یاد تھا کہ 3 اگست کو آپ کی محفل پر سالگرہ ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
بہت مبارک ہو ظفری

مجھے تاخیر ہو گئی مکھن لگانے میں، میرا مطلب ہے مبارک دینے میں کہ میں پاکستان گیا ہوا تھا۔ ویسے مجھے یاد تھا کہ 3 اگست کو آپ کی محفل پر سالگرہ ہے۔

شمشاد بھائی بہت بہت شکریہ کے آپ نے مبارکباد دی اور مجھے پورا یقین تھا کہ آپ کو یہ دن ضرور یاد ہوگا ۔

اور ہاں مکھن ضرور لگائیے مگر چھری سے نہیں ۔۔۔ :boxing:
 
شمشاد

لائبریرین
کیسے ہیں اور امی کیسی ہیں؟ آپ تو اس وقت آنلائن ہی ہیں لیکن مجھے دفتر سے دیر ہو رہی ہے۔ اس لیے جا رہا ہوں۔ ان شاء اللہ شام میں ملاقات ہو گی۔
 
Top