جب سے تو متصلِ دامنِ اسلاف نہیں/جب سے تو متبعِ سنتِ اسلاف نہیں​
الف عین محمد یعقوب آسی بار دگر زحمت۔
میں اپنے دوستوں سے اکثر گزارش کیا کرتا ہوں کہ:
(1) ہو بہو مضمون اور لفظ کی جگہ پر لفظ نہ ڈھونڈا کیجئے۔ اس سے کہیں بہتر اور مؤثر طریقہ ہے کہ آپ مصرع نیا کہہ لیں، یا ضروری ہو تو شعر ہی نیا کہہ لیں۔ مضمون میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ آپ کے موجودہ شعر کا مضمون کسی اور موقعے پر کسی اور صورت میں بھی آ سکتا ہے۔
(2) ترمیم میں جلدی نہ کیا کریں، بلکہ اپنے شعر اور مجوزہ ترمیم کے ساتھ کچھ وقت گزاریں، بہت کچھ از خود کھل جائے گا۔
(3) ضروری نہیں کہ آپ کے قاری یا ناقد کی رائے ہمہ گیر اور درست ہو۔ ترجیحات اور فیصلہ دونوں آپ کے ہیں!

دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
 
جزاک اللہ جی استاد محترم آپکی رہنمائی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔۔اللہ آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے آمین
 
شکیب

محفلین
میں اپنے دوستوں سے اکثر گزارش کیا کرتا ہوں کہ:
(1) ہو بہو مضمون اور لفظ کی جگہ پر لفظ نہ ڈھونڈا کیجئے۔ اس سے کہیں بہتر اور مؤثر طریقہ ہے کہ آپ مصرع نیا کہہ لیں، یا ضروری ہو تو شعر ہی نیا کہہ لیں۔ مضمون میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ آپ کے موجودہ شعر کا مضمون کسی اور موقعے پر کسی اور صورت میں بھی آ سکتا ہے۔
(2) ترمیم میں جلدی نہ کیا کریں، بلکہ اپنے شعر اور مجوزہ ترمیم کے ساتھ کچھ وقت گزاریں، بہت کچھ از خود کھل جائے گا۔
(3) ضروری نہیں کہ آپ کے قاری یا ناقد کی رائے ہمہ گیر اور درست ہو۔ ترجیحات اور فیصلہ دونوں آپ کے ہیں!

دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
پوائنٹ 1 سے میں اپنے ذاتی تجربے کی رو سے بے انتہا متفق ہوں، اور جب بھی یہ پوائنٹ آپ کا کسی تبصرے میں دیکھتا ہوں تو دل ہی دل میں ”متفق“ کی مہر ثبت کرتے رہتا ہوں۔
ترمیم میں جلدی کا بھی ہرگز قائل نہیں، یہ دونوں آپشنز میں نے پہلے سے رکھے تھے جنہیں اعجاز چچا جان نے مسترد کرکے تیسرا(فرمودہء اسلاف والا) چنا تھا۔
دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں :)
 
یہ دونوں آپشنز میں نے پہلے سے رکھے تھے جنہیں اعجاز چچا جان نے مسترد کرکے تیسرا(فرمودہء اسلاف والا) چنا تھا۔
جناب الف عین میرے لئے بھی محترم ہیں۔ میں ان کی رائے کا احترام قائم رکھتے ہوئے اختلاف کا اظہار بھی کر دوں تو وہ برا نہیں مانتے (ان کی محبت ہے)۔تاہم رائے اپنی اپنی اور ساتھ ہی ہم اپنے دوستوں کی رائے کا اثر لیتے بھی ہیں۔ اس کے پیچھے کارفرما عوامل انفرادی بھی ہو سکتے ہیں۔ ہے نا!
 
پوائنٹ 1 سے میں اپنے ذاتی تجربے کی رو سے بے انتہا متفق ہوں، اور جب بھی یہ پوائنٹ آپ کا کسی تبصرے میں دیکھتا ہوں تو دل ہی دل میں ”متفق“ کی مہر ثبت کرتے رہتا ہوں۔
ترمیم میں جلدی کا بھی ہرگز قائل نہیں، یہ دونوں آپشنز میں نے پہلے سے رکھے تھے جنہیں اعجاز چچا جان نے مسترد کرکے تیسرا(فرمودہء اسلاف والا) چنا تھا۔
دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں :)
تجربے سے سیکھا ہوا "بہت پکا سیکھا ہوا" ہوتا ہے۔ کتابی باتیں بھی بجا مگر ۔۔ تجربہ آخر تجربہ ہے، اور بولتا ہے۔ کتاب اور تجربہ جمع ہو جائیں تو سونے پر سہاگا!
بہت شکریہ!
 
Top