محمد وارث

لائبریرین
اگر وکی پیڈیا کو "ظاہر ہے اہلِ زبان نے ہی مرتب کیا ہو گا" کی سند دے کر من و عن درست تسلیم کرنے کی دلیل مان لی جائے۔۔۔ تب اردو وکی پیڈیا پر تو "توتا" سرے سے موجود ہی نہیں۔۔۔ ان "اہلِ زبان مرتبین" نے اس کو صرف "طوطا" ہی لکھا ہے۔:laughing:
ویسے علامہ دھخدا نے اپنی لغت میں طوطی کے ذیل میں جس پرندے کا ذکر کیا ہے وہ یہی ہرا طوطا ہے اور چھوٹی سی چڑیا کا کہیں کوئی ذکر نہیں جسے ہمارے ہاں کے علما ایک علیحدہ پرندہ سمجھتے ہیں۔ علامہ نے یہ ضرور لکھا ہے کہ یہ لفظ یعنی طوطی معرب ہے "توته ٔ هندی" کا لیکن اس چھوٹی چڑیا کا کہیں کوئی ذکر نہیں بلکہ ہمارے ہرے طوطے یا پیرٹ ہی کا ذکر کیا ہے۔
معنی طوطی | لغت‌نامه دهخدا
 
جاسم محمد

محفلین
ایک زمانے میں ایران میں عربی الفاظ اور حروف کے خلاف اور فارسی کو غیر ضروری عربی الفاظ سے پاک کرنے کی تحریک بہت شد و مد سے چلی تھی لیکن "طوطی" اپنی طوے بچا گیا ۔ تو کیا اردو والوں نے املا میں فارسی کا تتبع کیا ہے؟
بھارت میں بھی ایک ایسی ہی تحریک چلی تھی جس کے بعد اردو کی جگہ ہندی ایجاد ہو گئی :)
 
جاسم محمد

محفلین
اگر وکی پیڈیا کو "ظاہر ہے اہلِ زبان نے ہی مرتب کیا ہو گا" کی سند دے کر من و عن درست تسلیم کرنے کی دلیل مان لی جائے۔۔۔ تب اردو وکی پیڈیا پر تو "توتا" سرے سے موجود ہی نہیں۔۔۔ ان "اہلِ زبان مرتبین" نے اس کو صرف "طوطا" ہی لکھا ہے۔:laughing:
ویسے بھی ایرانی وکی پیڈیا کو وکی پیدیا لکھتے ہیں۔ بیچاروں کے پاس ڈ تک نہیں۔ کیا پیدی کا پیدی کا شوربہ :)
 
ام5786

محفلین
بالکل اسی طرح "تمغا" لکھا اور پڑھا جاتا ہے اس کا صحیح یا ہو کہیں ایک اور املا "تغما" ہے۔ :)
 
Top