رباب واسطی

محفلین
ہم بچپن سے سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ ط سے طوطا ہوتا ہے
لیکن آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام خبرزار (آپ چینل) کے سیکشن فرنگِ آصفیہ میں نیا شوشہ چھوڑ دیا کہ ط سے طوطا نہیں بلکہ ت سے توتا ہوتا ہے

اردو محفل پر موجود اردودان و ماہرینِ اردو رہنمائی فرمائیں
 
فرقان احمد

طوطا اصل میں ت سے ہی ہوتا ہے؛ تاہم، اُردو میں اب ایسے ہی رائج ہو گیا ہے اس لیے اسے غلط تصور نہیں کیا جاتا ہے۔ بقول شخصے، طوطا بھلے ت سے ہو، ہم اسے ط سے لکھیں گے کیونکہ طوطے کی ناک بھی تو ط جیسی ہے۔ دراصل، توتا کو ت سے تسلیم نہیں کیا گیا اور اب طوطا، ط سے لکھنے کا ہی چلن ہے۔ آفتاب صاحب درست فرماتے ہیں تاہم اُن کی سُنتا کون ہے! :)
 
میم الف

فرقان بھائی
آج ہی آپ نے میری نظم پڑھی ہے
آپ کو اس کا حوالہ دینا چاہیے تھا
تے میں طا میں رکھا کیا ہے
توتا ہنستا ہنستا آ ہے
ٹھونگا مار کے اڑتا جا ہے
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو
 
فاتح

لائبریرین
توتا ت سے ہی ہوتا ہے۔ عرصہ قبل کسی گدھے نے بچوں کی درسی کتب میں اسے ط سے لکھا اور بچوں کے ذہنوں میں وہیں سے ط سے طوطا بیٹھ گیا۔ اب وہی بچے دو دو نسلیں گزار کر بوڑھے ہو گئے ہیں لیکن بچپن میں ان کے دماغوں میں ڈالی جانے یہ غلطی اب بھی چل رہی ہے۔
 
زیک

مسافر
ط کسی مقامی لفظ میں نہیں ہوتا کہ یہ درآمد شدہ حرف ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ کئی الفاظ میں لوگوں نے ت کو ط کر دیا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
جوش نے بھی یادوں کی برات میں شاید اسے توتا ہی کہا اور لکھا ہے مگر یوسفی صاحب بھی درست فرماتے ہیں۔ طوطا غلط العام ہے سو فصیح ہے!
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا علم ہے کہ یہ کب ہوا؟ “طوطا” کا پہلا استعمال کس نے اور کب کیا؟
فاتح صاحب نے اس طرف اشارہ کیا ہے لیکن مجھے علم نہیں ہے۔ اغلب یہی ہے کہ کسی درسی کتاب کا شاخسانہ ہے جیسے درسی کتب میں بہت سے اشعار اور غزلیں غلط منسوب ہو گئی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
فاتح صاحب نے اس طرف اشارہ کیا ہے لیکن مجھے علم نہیں ہے۔ اغلب یہی ہے کہ کسی درسی کتاب کا شاخسانہ ہے جیسے درسی کتب میں بہت سے اشعار اور غزلیں غلط منسوب ہو گئی ہیں۔
90 کی دہائی کی درسی کتب میں طوطا ط سے ہے اور پوری اردو دنیا اب اسے ایسے ہی لکھتی ہے۔ غلط العام ہے بھی تو اب رائج العام ہو چکا ہے :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
90 کی دہائی کی درستی کتب میں طوطا ط سے ہے اور پوری اردو دنیا اب اسے ایسے ہی لکھتی ہے۔ غلط العام ہے تو اب رائج العام ہو چکا ہے :)
ستر کی دہائی کے وسط میں جب میں "کچی" کا قاعدہ الف انار، ب بکری پڑتا تھا تو ت تختی اور ط طوطا ہی تھے۔ :)
 
Top