طلباء اور اساتذہ کے کمال

جاسمن نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 12, 2018

  1. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,163
    جھنڈا:
    Pakistan
    نہیں اور بھی بہت سی خصوصیات ہیں۔۔۔
    اگر سب لکھنی شروع کردیں تو آپ ان میں ان کا نام ڈھونڈتے رہ جائیں گے!!!
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 28, 2018
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ سین خے بہن بنیادی طور پر استانی ہیں غالبا۔ شیف والا کام تو شوقیہ ہوگا۔
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,163
    جھنڈا:
    Pakistan
    ہمیں تو جو سبق پڑھایا ہم اسی کی طرف نسبت کرتے ہیں!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    مجھے لگتا ہیے یہ پی ایس ایل کا فائنل ہو رہا جس میں کامران اکمل نے کیچ مس کر دیا یقین نہیں تو کیپر کی پوزیشن چیک کر لیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
  5. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,369
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    اچھا لمحہ منتخب کیا طالب علم نے عکس بندی کے لیے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    استاد تو استاد اس سکول کے تو بچے بھی کمال کے ہیں:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,369
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بالکل ایسا ہی ایک ورژن پشتو کا بھی دیکھا تھا چند دن پہلے ۔
    یا تو یہ چربہ ہےیا پھر وہ ۔خیر کامیاب تجربوں کا چربہ تو ایک عام بات ہے ۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1
  8. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,886
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کی بات ٹھیک ہے لئیق بھائی پر انجنئیرنگ جیسی مشکل پڑھائی لڑکیاں شادی کے بعد نہیں کر سکتیں۔ یا تو شوہر ہر کام کے لئے نوکر چاکر رکھ کر دے اور یہ صرف اسی وقت ہی ممکن ہے جب پیسے کا مسئلہ نہ ہو۔ ایسا صرف امیر گھرانوں میں ہی ممکن ہے۔ دوسری بات بہت جگہ پر جوائنٹ فیملی سسٹم بھی ہوتا ہے اور ایسی صورت میں سسرالیوں کے تعاون کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔

    شادی کے بعد بی اے، بی ایس سی تو کیا جا سکتا ہے پر انجنئیرنگ یا میڈیکل کی پڑھائی کافی مشکل ہو جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  9. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,404
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    میری بیوی نے انجینیرنگ کا آخری سال اور پھر انجینیرنگ کی ماسٹرز ڈگری شادی کے بعد ہی کئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  10. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,886
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اس مراسلے پر ہنسنا بالکل بھی منع نہیں ہے :rolleyes:

    ایک بچے کو میں نے "میرے پسندیدہ استاد" پر پیراگراف لکھنے کو دیا۔ اس نے اصرار کیا کہ مجھ پر لکھے گا۔ میں بڑی خوش ہوئی۔

    اس نے کچھ ایسا لکھا

    میری پسندیدہ استانی مس سائرہ ہیں۔ میں ان سے ٹیوشن پڑھنے جاتا ہوں۔ مجھے وہ اس لئے پسند ہیں کیونکہ مجھے ان سے بالکل ڈر نہیں لگتا ہے۔ ان کو بیوقوف بنانا بہت آسان ہے۔ وہ ہمارے ہر جھوٹ پر یقین کر لیتی ہیں۔ میں اگر ان سے کہوں کہ میں بیمار ہوں تو بہت پریشان ہو جاتی ہیں اور میری امی کو فون کرتی ہیں۔ جب تک میری امی نہیں آتی ہیں پھر وہ جب تک مجھے نہیں پڑھاتی ہیں۔ وہ خود کبھی بھی اکیلے اکیلے نہیں کھاتی پیتی ہیں بلکہ ہمیں بھی کھلاتی ہیں۔ ہمیں ڈانٹتی بھی نہیں ہیں اور نہ ہی مارتی ہیں۔ اگر ہم کہیں کہ ہم تھک رہے ہیں تو ہماری ڈائیگرام بھی بنا دیتی ہیں۔ ہمیں ایکٹیویٹیز بھی کرواتی ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ بہت مزہ آتا ہے۔

    یہ پڑھ کر میری کافی حالت خراب ہوئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ واقعی تمھیں مجھ سے ڈر نہیں لگتا تو اس نے جواب میں اپنے ٹوٹے ہوئے دانتوں کی بتیسی نکال کر نہیں میں سر ہلا دیا۔ پھر میں نے پوچھا کہ تم مجھ سے بہانے بناتے ہو تو اس نے جلدی سے سر ہاں میں ہلا دیا۔ :unsure:

    اس کے بڑے بھائی نے کہا مس یہ تو گھر جا کر آپ کی نقل بھی اتارتا ہے۔ پھر میں نے باقی سب سے بھی پوچھا کہ واقعی کسی کو ڈر نہیں لگتا تو سب جواب میں "ہے ہے ہے" کرتے رہے۔ :cry:

    اس دن مجھے پتا چلا کہ میں آٹھ سال کے بچے کے ہاتھوں تقریباً روزانہ بیوقوف بنتی ہوں اور مجھے ایک دن بھی اس بات کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ :cry2:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  11. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,455
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    باقی تو سب ٹھیک ہے۔ لیکن ایک استاد ہونے کی حیثیت سے میرا تجربہ تو یہ ہے کہ میں بسا اوقات سب کچھ جانتے بوجھتے بھی بچوں کے سامنے انجان بن جاتا ہوں اور وہ خوش ہو جاتے ہیں کہ واہ! استاد کو پتہ ہی نہیں چلا۔:)
    میرے نزدیک بعض اوقات بچے کی غلطی کو نظر انداز کرنا مناسب ہوتا ہے۔
    اور میرے خیال میں اکثر اساتذہ بچے کی "دو نمبریوں" کو بخوبی سمجھ جاتے ہیں لیکن بچوں کی رعایت سے نظر انداز کرتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  12. محمد سلیم جان

    محمد سلیم جان معطل

    مراسلے:
    110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    لئیق احمد بھائی جان ،آپ والا ٹیچرتوپھربھی رحم والا تھا ،سوائے تھوڑا موٹا ہونے کے علاوہ اس میں کوئی برائی نہیں تھی بلکہ لاکھوں میں ایک تھا ۔ ہمارا ٹیچر تو بات بات پر ڈیریکٹ مرغا بنادیا کرتا تھا اور کتاب کاپیوں سے بھرا بیگ کمر پر رکھ دیتا تھا۔اگر آپ پہلے بتاتے تو میں آپ سے Teacher Swaping کرتا ۔ پھر مزا آجاتا قسم سے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    اندازہ ہوا ہے کہ محفل پہ کافی اساتذہ موجود ہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  14. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    1,886
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جی زیادہ تر تو میں بھی بچوں کے جھوٹ اور بہانے بازیاں سمجھ جاتی ہوں اور آپ کی طرح اگنور بھی کر دیتی ہوں :) پر اس بچے کے ہاتھوں میں واقعی بیوقوف بن گئی تھی۔ وہ ایکٹنگ ہی بیماری کی اتنی ذبردست کرتا تھا۔ آنسو بھی نکال لیتا تھا اور میں گھبرا جاتی تھی :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  15. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,163
    جھنڈا:
    Pakistan
    اور بچہ جو ہر وقت ماں کی آغوش، محبت اور توجہ کا محتاج ہوتا ہے تو اس کمی کو کیسے پورا کیا جاسکے گا؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 2
  16. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    37,404
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Amused
    باپ مر گیا کیا؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  17. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,369
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    لیکن ماں کا متبادل تونہیں ہوتا۔
     
    • متفق متفق × 3
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  18. محمد سلیم جان

    محمد سلیم جان معطل

    مراسلے:
    110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    زور کس پہ ہوا ' بکرا منڈی پر' ۔ آپ کے اشٹوڈنٹ کو خواب میں بھی بکرا منڈی نظر آتا ہوگا ، آپی۔ کہیں پچھلے جنم میں وہ کوئی بکرا تو نہیں تھا !
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  19. محمد سلیم جان

    محمد سلیم جان معطل

    مراسلے:
    110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بڑی دور کی کوڑی لائے آپ ناصر بھائی۔ یہ تو وہی بات ہوئی 'آم کے آم ، گٹھلیوں کے دام' !
     
    • متفق متفق × 1
  20. محمد سلیم جان

    محمد سلیم جان معطل

    مراسلے:
    110
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کلاس سکس میں ہمارا ٹیچر ایک روز مرنے کے بعد جسمانی اعضا کو عطیہ دینے کے بارے میں خوب زور دے رہے تھے اورساتھ میں اپنی تعریف بھی کررہے تھے کہ میں نے اپنے فلاں فلاں آرگنز لکھ کر ڈونیٹ کیے ہیں ۔ان میں ان کی آنکھیں بھی شامل تھیں جن پر ہر وقت نظر کا ایک موٹا چشمہ سجا ہوتا اور اس کے باوجود سبق پڑھاتے وقت وہ کتاب کو اپنی پکوڑا سی ناک سے صرف دو یا تین انچ کی دوری پر رکھتے تھے ۔میرے والد صاحب کی نظر نابینا ہونے کی حد تک کمزور ہوچکی تھیں۔ جب ٹیچر صاحب کی زبانی پتہ چلا کہ ان کےمرنے کے بعد ان کی آنکھیں کسی اندھے کو دی جائیں گی تو میں جھٹ اپنی جگہ سے کھڑا ہوا اور خوشی اور جوش سے بولا۔" سر جی آپ مرنے کے بعد اپنی آنکھیں میرے ابو کو دے دیں۔" تو صاحب میرایہ کہنا تھا کہ کلاس کے سارے لڑکے زور کا قہقہہ ماکر ہنس پڑے۔ میں حیران و پریشان کہ یااللہ میں نے ایسی کونسی Funny بات کری ہے ۔ادھر ٹیچر کا تھوبڑا الگ لٹکا ہوا تھا ۔ پھر ماسٹرجی رونے والی آواز ، جس میں چھپا ہوا غصہ بھی شامل تھا ، میں مجھ سے بولے ۔" اچھا تو تو اللہ میاں سے دعا کر کہ میں تیرے باپ سے پہلے مرجاؤں !
    تب بات میری سمجھ میں آئی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9

اس صفحے کی تشہیر