مغزل

محفلین
خدا خیر کرے۔۔ اب باقی مانندہ منافقین سر جوڑ بیٹھیں گے۔۔ کہ اب کس نے لوٹنا ہے ملک کو۔
 

حسن علوی

محفلین
مستقبل کچھ بھی نہیں بلکہ حال سے بھی زیادہ بھیانک ہے۔ جب "امریکہ کا با اعتماد ساتھی" بھی "معیار" پر پورا نہیں اتر پا رہا تو باقی کس کھیت کی مولی ہیں؟


جناب کتابی باتیں نہیں مگر ایک آمر سے ایک جمہوری شخصیت کا موازنہ کرنا بھی درست نہیں۔ اب آپ اگر گاجر مولی کی بات کریں تو میرے حساب سے موجودہ دور میں اِکّا دُکّا ممالک کے علاوہ کوئی بھی ایسا ملک نہیں جہاں امریکہ کا اثر و رسوخ نہ چلتا ہو۔ تو اب انہی حالات میں رہ کر ہمیں کچھ بہتری لانی ھے۔ بہت برے حالات سے کم برے حالات کسی درجہ بہتر ہی ہیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اب کون روکے گا بے لگام گھوڑوں کو،
خدا کرے کہ اس ملک کو کوئی ڈسپلینڈ اور باوقار صدر میسر آئے، خدا کرے کہ میرے بچے بھی بڑے ہو کر اسی آزاد ملک میں سانس لیں، یہ ملک جیسا بھی ہے مگر میرا ہے، ورنہ میری پہچان کیا ہوگی، کہ میرا تعلق کس ملک و قوم سے ہے؟
 

مغزل

محفلین
اس سے پھر شر پھیلے گا۔۔ جناب
ہمیں ہر قومیت اور مذہب کا خیال رکھنے والا چاہیئے۔
ہمارا نظریہ۔۔ بین الانسانی ہے۔
 
اس سے پھر شر پھیلے گا۔۔ جناب
ہمیں ہر قومیت اور مذہب کا خیال رکھنے والا چاہیئے۔
ہمارا نظریہ۔۔ بین الانسانی ہے۔

اچھا سب سے پہلے اسلام سے شر پھیلے گا تو اپکی مرضی جس کو بھی لے ایے
میرا خیال ہے کہ دوسری صورت میں‌شر پھیلے گا کہ اسلام ہی تو سب کا بھلا کہتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
میری بات کو غلط سمت مت دیجیئے جناب۔
میرا مطلب آپ کے نعرے سے ہے۔۔
بحیثیت مسلمان ہمیں غیر مذاہب کے لوگوں کی دادرسی بھی کرنی ہے۔
یہ بات کہ ۔۔ اسلام سے سب کا بھلا ہوگا۔۔
یہی میرا بھی ایمان ہے۔ کہ اسلام سراسر نفع ہے۔

لیکن اس اسلام اور اسلامی نعرہ لگانے والے ۔۔ طالبان یا قبائلی ۔۔ کیا زور نہیں‌پکڑیں گے۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ملک وقوم کو ایک جابر،قاتل،ظالم،اور دین کے دشمن سے نجات ملی ،،اب اللہ کرے کوئی انسان صدارت کے رتبے پر فائز ہو
 

محسن حجازی

محفلین
ہم آپ کو حضور کے مستعفی ہونے سے چھے روز قبل ہی یہاں بتا چکے ہیں کہ its a switch of shoulder
اور یہ انہونی بھی نہیں تھی۔ منگل باغ میں کی گئی جعلسازی بہت بھونڈی کوشش تھی جو آنجہانی جنرل کو مہنگی پڑی۔
 

شکاری

محفلین
محترم مشرف تو یہاں سے چھٹی کرگئے اب دیکھنا یہ ہے وہ کونسے گھر جاتے ہیں اور اپنے اصلی گھر کب اور کن حالات میں جاتے ہیں؟
 
ڈاکٹر نسیم اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہےکہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے ایوان صدر اپنا استعفی بھجوادیا ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنے عہدے سے استعفی صدر پرویز مشرف کی جانب سے صدارت چھوڑنے کے فوراً بعد دیا ہے وہ صدر پرویز مشرف کے پراعتماد ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیے۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
اس تھریڈ پر ایک دن میں اتنی رپلائی دیکھ ایسا لگتا ہے کہ لوگ بہت خوش ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
حیرت ہے کمانڈو صدر نے بغیر لڑے ہی ہتھیار ڈال دیئے جبکہ دعوی تو یہ تھا کہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

میں کمانڈو ہوں اور میں نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا ۔ مجھے ڈر نہیں لگتا ہے۔

اپنے خلاف الزامات کا ڈت کر مقابلہ کروں گا اور جوابی چارج شیٹ جاری کروں گا۔

آپ تو مٹ گئے ایک ہی وار میں ، کمال ہے
 

زونی

محفلین
حیرت ہے کمانڈو صدر نے بغیر لڑے ہی ہتھیار ڈال دیئے جبکہ دعوی تو یہ تھا کہ ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

میں کمانڈو ہوں اور میں نے ہتھیار ڈالنا نہیں سیکھا ۔ مجھے ڈر نہیں لگتا ہے۔

اپنے خلاف الزامات کا ڈت کر مقابلہ کروں گا اور جوابی چارج شیٹ جاری کروں گا۔

آپ تو مٹ گئے ایک ہی وار میں ، کمال ہے






ارے آپ لوگ مان کیوں نہیں لیتے کہ صدر صاحب نے قوم کے انتہائی مفاد میں یہ اقدام اٹھایا ھے ، جبکہ پچاسی فیصد عوامی رائے ان کی تائید میں ھے(یہ لوگ خدا جانے کون ہیں جو دال اور آٹے آٹے کی رٹ لگائے رہتے ہیں) اور کابینہ میں ان پر کوئی بھی چارج ثابت نہیں کیا جا سکتا (استعفی تو ملک کے انتہائی مفاد میں اخلاقاً دیا گیا ھے):grin1:
، ان کے دور حکومت میں پاکستان نے معاشی اور ثقافتی سطح پر دن دگنی رات چوگنی ترقی کی ، انڈسٹری تو اسقدر انوسٹمینٹ ہوئی کہ پہلے والی بند کر کے نئی کھولنی پڑیں، اسلام آباد میں قومی یاد گار بنائی گئی ، کراچی میں آرٹ گیلری اور لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر ان کی ملک سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،:music:
جس ملک میں یہ سب کچھ ہو رہا ھے اسے نئے صدر کی کیا ضرورت ھے:blush:، انہی کو مرمت کروا لیتے۔:grin:
 
مان تو لیا بس یہ گلہ ہے کہ آخری میں کمانڈو ایکشن نہیں کیا اور بیان بازی میں کافی وقت ضائع کر دیا۔
 
Top