صحت کے لیے دعا

ہماری ایک بہت ہی متحرک اور مخلص رکن مہوش کچھ عرصے سے آشوبِ‌ چشم کا شکار ہیں اور شاید چند ماہ تک فورم پر نہ آسکیں‌گی۔ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ آکر اپنی تجاویز اور بیش قیمت مشوروں سے فورم کو آگے بڑھا سکیں۔ جو لوگ نہیں جانتے انہیں بتاتا چلوں کہ مہوش بہت متحرک اور بہت باعلم شخصیت ہیں اور جیسے آج کل نئے آنے والے ممبر مرعوب ہوجاتے ہیں چند پوسٹس دیکھ کر ، اگر وہ مہوش کی پوسٹس دیکھ لیتے تو شاید کبھی جرات نہ کرپاتے، میں خود بہت عرصے تک جرات نہ کرسکا مہوش کی پوسٹ پر جواب دینے کا کیونکہ اتنا مفصل اور بلیغ جواب دینا انتہائی مشکل ہے۔ محترمہ شگفتہ سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ تفصیل سے اپنی ہم صنف مہوش کا ذکر کردیں تاکہ نئے آنے والے تمام ارکان جان لیں ک وہ کس شخصیت سے اب تک محروم ہیں۔

خدائے بزرگ و برتر سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل اور رحمت سے مہوش کو کامل شفا عطا کرے

آمین ثم آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محب علوی آپ کا شکریہ ۔ میں ہر وقت اس امید پر آنلائن ہوتی ہوں کہ مہوش کی جانب سے کچھ تازہ خبر ملے اور پھر مایوسی ہوتی ہے ۔ آخری خبر مہوش کے حوالے سے نبیل بھائی سے ہی ملی تھی کہ مہوش کے سمسٹر ہیں ۔ اور اب یہ تکلیف دہ خبر ملی ہے ۔ میرا ابھی تک مہوش سے رابطہ نہیں ہوپایا ہے اور اردو محفل کے ذریعے ہی مہوش سے ملاقات رہی ہے۔

مہوش ،

ہم سب کی دعائیں آپ کے لیے ہیں۔ آپ ذرا ہمت پکڑیں :) اور جلد واپس آئیں تاکہ ہم دوبارہ سے آپ کے طویل و مفید مراسلوں سے فیضیاب ہوسکیں۔ آپ بس جلدی سے متحرک ہو جائیں کیونکہ پچھلے دنوں آپ کے خطوط پڑھنے کی اس قدر عادت ہوچکی ہے کہ اب آپ کی کمی بہت بری طرح محسوس ہوتی ہے ۔

دعائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا مجھے نہیں معلوم تھا کہ مہوش کو یہ پرابلم ہے۔ وہ عام طور پر اپنے سمسٹر کے دوران مصروف ہو جاتی ہیں اور فورم پر کم آتی ہیں لیکن اس کی کسر بعد میں نکال دیتی ہیں۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ مہوش بہن جلد از جلد صحت یاب ہوں اور پھر سے ہمارے درمیان موجود ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے مہوش صاحبہ، اس پر آشوب دور میں‌آپ کو آشوبٍ چشم کی بیماری لاحق ہوئی۔ کافی پریشان ہوا۔ مگر کسی بزرگ کی کہی بات یا آگئی کہ بیماری سے گناہ جھڑتے ہیں، تو پریشانی میں کمی ہوئی۔ مگر پھر بھی بیماری بیماری ہوتی ہے۔ آنکھوں کی بیماری تو اس پر مستزاد کہ بندہ دیکھنے سے بھی وقتی طور پر رہ جاتا ہے۔ ہم سب اہلٍ محفل کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ پاک آپ کو جلد از جلد صحتٍ کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔
قیصرانی
 
قدرے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ اب افاقہ ہے مگر معالج نے آرام کے لیے کہا ہے اور والدین کی طرف سے بھی سختی سے ہدایت ہے کہ دو تین ماہ تک کمپیوٹر بالکل استعمال نہیں کرنا۔

امید ہے کہ ایک دو ماہ میں مہوش مکمل صحت یاب ہو کر واپس آجائیں گی اور بچوں اور خواتین کی دلچسپی کے لیے جن خطوط پر وہ سوچ رہی تھیں اسے آگے بڑھا سکیں گی۔ میں نے اور رضوان نے گو اس پر کچھ کام کیا ہے مگر مہوش کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہم لوگ بھی کچھ سست ہو گئے ہیں اور دوسرے بکھیڑوں میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
تبھی اتنے عرصہ تک ان کی کوئی تحریر نہیں آئی۔ ورنہ ایک کھلبلی سی مچی رہتی ہے۔ ہم سب کی تمنائیں اور نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں کہ جلد آپ کی تکلیف ختم ہو اور اپنے درمیان دیکھیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محب علوی ، آپ یا محفل میں کوئی دوسرے رُکن کیا مہوش علی سے رابطے میں ہیں یا بتا سکتے ہیں کہ مہوش کی طبیعت اب کیسی ہے ؟

اللہ تعالٰی سے امید ہے کہ مہوش اب بالکل خیریت سے ہیں ۔ اور ہم بے چینی سے مہوش کے منتظر۔
 

دوست

محفلین
اللہ انھیں‌ شفاءِ کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے۔ ان کی اتنی عادت ہوچکی تھی کہ کافی شدت سے کمی محسوس ہوئی۔ طویل مدتی منصوبے پیش کرنا اور بظاہر ناممکن نظر آنے والے پراجیکٹ پیش کرنا انھی کا خاصہ ہے اور انھی کی بدولت میرے جیسے خوابوں کی دنیا میں‌ پہنچ جاتے ہیں اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں۔
امید ہے جلد ہی یہاں‌ ہونگی اپنے مخصوص انداز میں اردو کی ترقی کے لیے کوئی منصوبہ لے کر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قدرے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ اب افاقہ ہے مگر معالج نے آرام کے لیے کہا ہے اور والدین کی طرف سے بھی سختی سے ہدایت ہے کہ دو تین ماہ تک کمپیوٹر بالکل استعمال نہیں کرنا۔

امید ہے کہ ایک دو ماہ میں مہوش مکمل صحت یاب ہو کر واپس آجائیں گی اور بچوں اور خواتین کی دلچسپی کے لیے جن خطوط پر وہ سوچ رہی تھیں اسے آگے بڑھا سکیں گی۔ میں نے اور رضوان نے گو اس پر کچھ کام کیا ہے مگر مہوش کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہم لوگ بھی کچھ سست ہو گئے ہیں اور دوسرے بکھیڑوں میں الجھ کر رہ گئے ہیں۔
مہوش صاحبہ، جلدی سے اپنی بخیر و خوبی والی خیریت سے آگاہ کیجئے گا۔
بچوں اور خواتین کی دلچسپی کے سلسلے اور محب اور رضوان اس پر کام کر رہے ہیں :roll: ایں‌چہ بوالعجبی است
باتونی ہاتھی
 
امید تو ہے کہ اب مہوش کافی بہتر ہوں گی مگر شاید ابھی کمپیوٹر استعمال پر پابندی جاری ہو :)

ایک میل میں نے کی تھی مگر وہ فورم پر ہی کی تھی اس وقت تو جواب آ گیا تھا اس کے بعد ایک اور بھیجی تھی مگر شاید فورم پر آنا نہیں ہوا اس لیے اس کا جواب نہیں آیا۔
 
Top