سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

نور وجدان

لائبریرین
ایسے دوست مجھے لگتا ہے میاں بیوی ہی ہوسکتے ہیں:)
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہوں

"دیار نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو

میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے
مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو

میں اس کے ہاتھ نہ آؤں وہ میرا ہو کے رہے
میں گر پڑوں تو مری پستیوں کا ساتھی ہو

وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھہرے
گلی گلی مری رسوائیوں کا ساتھی ہو

کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو میرے تیوروں کا ساتھی ہو

میں اپنے آپ کو دیکھوں وہ مجھ کو دیکھے جائے
وہ میرے نفس کی گمراہیوں کا ساتھی ہو

وہ خواب دیکھے تو دیکھے مرے حوالے سے
مرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو "
 
سیما علی

کیا کہنے بہت اعلیٰ یہ ہماری بے حد پسندیدہ نظم ہے یا پھر !!!!!
وہی تو سب سے زیادہ ہے نکتہ چیں میرا
جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے!!!!!!

وہ میرا دوست ہے سارے جہاں‌کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے!!!!!!!!

یہ ہماری سوچ ہے اور کبھی کبھی آپکو اپنے دوست کے عیب بھی اپنے آپ سے ڈھک لینا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
کیا کہنے بہت اعلیٰ یہ ہماری بے حد پسندیدہ غزل ہے یا پھر !!!!!
وہی تو سب سے زیادہ ہے نکتہ چیں میرا
جو مسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے!!!!!!

وہ میرا دوست ہے سارے جہاں‌کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے!!!!!!!!

یہ ہماری سوچ ہے اور کبھی کبھی آپکو اپنے دوست کے عیب بھی اپنے آپ سے ڈھک لینا ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
واہ واہ ۔ بہت خوب!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہوں

"دیار نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو

میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے
مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو

میں اس کے ہاتھ نہ آؤں وہ میرا ہو کے رہے
میں گر پڑوں تو مری پستیوں کا ساتھی ہو

وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھہرے
گلی گلی مری رسوائیوں کا ساتھی ہو

کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو میرے تیوروں کا ساتھی ہو

میں اپنے آپ کو دیکھوں وہ مجھ کو دیکھے جائے
وہ میرے نفس کی گمراہیوں کا ساتھی ہو

وہ خواب دیکھے تو دیکھے مرے حوالے سے
مرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو "
واہ واہ، میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک ۔ ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہی بات مجھے بھی عجیب سی لگ رہی ہے کیونکہ میرے خیال میں "مینوفیکچرر" سرقہ کرنے والے کی کم ظرفی کا درست اظہار نہیں کر رہا
ویسے میری مجال نہیں کہ صابرہ بہن سے انگریزی پر بحث بھی کر سکوں :)
ویسے اچھا مضمون باندھا ہے، ماشاءاللہ، بہت خوب
بس ایسے ہی ڈرتے رہیں جیسے ہم اصلاحِ سخن میں سب سے ڈرتے ہیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
اردو محفل کی ساری ذیلی فورمز دائیں سے بائیں سکرپٹ کے لئے معیار شدہ ہیں، انگریزی کے لئے General Discussion ذیلی فورم ہے۔ اب یہ مجھے نہیں معلوم کہ وہاں سالگرہ کا سابقہ لگ سکے گا یا نہیں۔
نظم اچھی ہے ماشاء اللہ
 
صابرہ امین

لائبریرین
Manufacturer کی جگہ Plagiarist کا لفظ استعمال ہوتا تو نظم کے عنوان سے مطابقت ہو جاتی۔

ویسے نظم خوب یے۔
پسندیدگی کا شکریہ ۔ ۔ اچھا آئیڈیا ہے ۔ :) اصل میں میں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ اصل میں ہم صرف کانٹنٹ کی چوری کو ہی سرقہ خیال کرتے ہیں ۔ ہر وہ شخص سرقہ کرتا جو حقیقی معنوں میں ایک نئی چیز تخلیق نہیں کرتا ۔ مثال کے طور پر ایک رائٹر محض اپنی ہی لکھی کہانیوں کو ملا جلا کر کچھ تیار کر لے تو یہ بھی سرقہ ہے ۔ مینیوفیکچرنگ کا لفظ عموما بڑے پیمانے پر کچھ تیار کرنا ہے جو کہ کمانے کی نیت سے ہو ۔ اس لیے استعمال کیا ۔ ایک لکھاری کو لکھنے والا ہی ہونا اور کہلانا چایئے ۔ مگر آپ کی بات بھی وزن دار ہے ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اردو محفل کی ساری ذیلی فورمز دائیں سے بائیں سکرپٹ کے لئے معیار شدہ ہیں، انگریزی کے لئے General Discussion ذیلی فورم ہے۔ اب یہ مجھے نہیں معلوم کہ وہاں سالگرہ کا سابقہ لگ سکے گا یا نہیں۔
نظم اچھی ہے ماشاء اللہ
آج تو میری عید ہو گئی ۔ اب یہ نظم کہاں جاتی ہے کوئی پرواہ نہیں ۔ آپ کا تبصرہ بہت قیمتی ہے میرے لیے ۔ میں تہہِ دل سے ممنون ہوں ۔:redheart:
 
صابرہ امین

لائبریرین
لگ رہا ہے کہ سولھویں سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کو عائشہ باوانی اسکول سے سیدھا سینٹ جوزف کانونٹ بھیج دیا گیا ہے
ازراہ تفنن ۔۔۔ :)
راحل بھائی ، آپ شاعر تو بہت اعلی ہیں ہی، مزاح کی صلاحیت بھی خوب رکھتے ہیں ۔ آپ کے مراسلے ہر جگہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ کاش آپ کچھ مزاح لکھیں ۔
 
راحل بھائی ، آپ شاعر تو بہت اعلی ہیں ہی، مزاح کی صلاحیت بھی خوب رکھتے ہیں ۔ آپ کے مراسلے ہر جگہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ کاش آپ کچھ مزاح لکھیں ۔
مزاح لکھنے کے لیے جو سنجیدگی چاہیے، افسوس ہمارے پاس اس کی کچھ کمی :)
ویسے میں تو نہ انگریزی شاعری کرتا ہوں، نہ ہی اس کی کوئی خاص سمجھ ہے مجھے ۔۔۔
ہماری صاحبزادی نے پچھلے مہینے ایک نظم انگریزی میں لکھی تھی ۔۔۔ سوچ رہا ہوں رجحان کا تعاقب کرتے ہوئے (یعنی ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے :) ) وہی یہاں لگا دوں۔
 
میرا مطلب آپ کی خوبصورت شاعری کی کتاب "یادیں گنگناتی ہیں" سے متعلق تھا ۔
جی ضرورلگایئے ۔ بہت اچھا رہے گا ۔ بچوں کے اچھوتے خیالات کی بات ہی کچھ اور ہے ۔ ہمارے بچے بھی ہمیں حیران کر دیتے ہیں ۔
 
Top