سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

صابرہ امین

لائبریرین
اصل میں manufacturers کی شہرت مثبت ہے snatchers کے مقابلے میں۔
اصل میں ذہن میں اسمبلرز تھا جب جواب لکھا ۔ پھر اپنا جواب دوبارہ پڑھا تو غلطی کا احساس ہوا اور تدوین کر دی ۔ آپ دوبارہ دیکھیے کہ مینوفیکچرر ہونا کوئی اچھی بات نہیں ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
اور یوں لگتا ہے کہ ابتدا میں ہی آپ نے نقالوں کو ایک بلند مرتبہ دے دیا ہے۔:)

جب کوئی کسی بھی موضوع پر کسی کے بھی لئے لکھے گا تو مینوفیکچرر ہی کہلائے گا نا جیسے بہت سے رائٹرز مختلف لوگوں کے لیے لکھتے ہیں۔ ملک ریاض کی کتاب اس کی عمدہ مثال ہے۔ تو مینوفیکچرر ہانا کوئی اچھی بات نہیں ۔ بعض مشہور رائٹرز بڑے لوگوں سے پیسے لے کر ان کے نام سے کتابیں لکھتے ہیں۔ کیا جھوٹ کا یہ کاروبار اچھی بات ہے ؟
 
یہ لیجیے ۔

دوستی
دوست وہ ہے
واقعی آپ کے قریب ہو ،
دوست وہ ہے جو
سچ مچ آپ کو عزیز ہو ،
وہ شخص جو آپ پر اعتماد کرتا ہو ،
وہ شخص جو آپ کا خیال رکھتا ہو ،
وہ شخص جو آپ کے درد کو برداشت کرتا ہو ،
وہ شخص جو آپ کو برداشت کرتا ہو
جس کے ساتھ آپ رقص کرسکتے ہوں ،
جس سے آپ بات کرسکتے ہوں ،
جس پر آپ بھروسہ کرسکتے ہوں ،
جس کے ساتھ آپ رو سکتے ہوں ،
جھوٹ ، فریب یا منافقت ،
نہ آپ جانتے ہیں ، اور نہ ہی وہ۔
دھوکہ دہی ، بےوفائی، یا فریب ،
نہ آپ کرتے ہیں ، نہ وہ کرتا ہے۔




صابرہ امین
ایسے دوست مجھے لگتا ہے میاں بیوی ہی ہوسکتے ہیں:)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اصل میں manufacturers کی شہرت مثبت ہے snatchers کے مقابلے میں۔

Manufacturer کی جگہ Plagiarist کا لفظ استعمال ہوتا تو نظم کے عنوان سے مطابقت ہو جاتی۔
یہی بات مجھے بھی عجیب سی لگ رہی ہے کیونکہ میرے خیال میں "مینوفیکچرر" سرقہ کرنے والے کی کم ظرفی کا درست اظہار نہیں کر رہا
ویسے میری مجال نہیں کہ صابرہ بہن سے انگریزی پر بحث بھی کر سکوں :)
ویسے اچھا مضمون باندھا ہے، ماشاءاللہ، بہت خوب
 

سیما علی

لائبریرین
جی تھوڑی بہت تو مجھے بھی آتی ہے لیکن شاعری سمجھنے کی بات کر رہا ہوں جیسے اردو تو بہتوں کو آتی ہے لیکن میر و غالب کی سمجھ کسی کسی کو آتی ہے۔
پر یہاں تو حال یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر اپنا کہا تم آپ ہی سمجھے تو کیا سمجھے
مزا کہنے کا جب ہے اک کہے اور دوسرا سمجھے

کلام میر سمجھے اور زبان میرزا سمجھے
مگر ان کا کہا یہ آپ سمجھیں یا خدا سمجھے
پر ہمارے یہاں تو یہ عالم ہے کہ سب سمجھ گئے۔۔۔۔۔۔:):):):):)
 

یاسر شاہ

محفلین
.
پر یہاں تو حال یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر اپنا کہا تم آپ ہی سمجھے تو کیا سمجھے
مزا کہنے کا جب ہے اک کہے اور دوسرا سمجھے

کلام میر سمجھے اور زبان میرزا سمجھے
مگر ان کا کہا یہ آپ سمجھیں یا خدا سمجھے
پر ہمارے یہاں تو یہ عالم ہے کہ سب سمجھ گئے۔۔۔۔۔۔:):):):):)
میں بھی کچھ کچھ سمجھ گیا۔:cool:
 

سیما علی

لائبریرین
مولائے کائینات
  • حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جس کا کوئی دوست نهیں اس کا کوئی ذخیره نهیں۔
  • الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الأصدِقاءُ نَفسٌ واحِدَةٌ في جُسُومٍ مُتَفَرِّقَةٍ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: دوست٬ مختلف جسموں میں ایک نفس هوتا هے۔
بٹیا ایک نفس ہونا بہت ہی بڑی بات ہے۔۔۔یہ فرمان تمام باتوں کا نچوڑ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top