سولھویں سالگرہ صابرہ امین کی انگریزی نظموں پر تبصرہ جات

نور وجدان

لائبریرین
Friendship is all about having a powerful long lasting-bond of mutual fondness, attachment, and warmth between two or more people. To give a tribute to this relationship, I earnestly share a piece from my poetry.

1.jpg

2.jpg
Excellent job
 
یاسر شاہ

محفلین
ماشاء اللہ صابرہ بہن آپ انگریزی میں، کہ جو سکہ رائج الوقت زبان ہے ،میں اچھی دستگاہ رکھتی ہیں ۔میری انگریزی لیاقت اتنی نہیں کہ آپ کی نظم پہ کوئی تنقیدی تبصرہ کر سکوں لیکن یہ بھی نہیں چاہوں گا کہ صرف چہ خوب چہ خوب کر کے چل دوں اور نتیجے میں آپ کا بھی شکریہ وصول کروں ،بس۔کیوں نہ آپ سے استفادہ کے لیے کچھ نظم کے حوالے سے بات کروں۔

پہلے تو درخواست ہے کہ نظم اگر ٹائپ بھی کر دیا کریں
تو سطور کو نقل کر کے ان پر بات کرنا آسان ہو جائے گا۔پھر ایک اور درخواست نظم کے ساتھ خوبصورت عورت کی تصویر مت لگائیں کہ مردوں کی ساری توجہ ادھر مرکوز رہتی ہے اور تعریف آپ کو لگتا ہے نظم کی کر گئے ہیں:D۔آرٹ کے لیے یہ چیزیں غیرضروری ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
مجھے نظم کا وہ حصہ پسند آیا جہاں ماسٹر پیس کا تعلق تیسری آنکھ سے بتایا گیا ہے۔ دل چاہ رہا تھا کہ وہ حصہ کم از کم منفی حصے جتنا تو طویل ہوتا اگر اس سے زیادہ نہیں!
 
یاسر شاہ

محفلین
اب یہ فرمائیے نقالی کرنے والوں کو آپ نے آخر میں heartless snatchers کہا سو تو سمجھ میں آگیا لیکن ابتدا میں manufacturers کہا یہ کچھ پلے نہیں پڑا۔پھر یہ فرمائیے "A third eye" کے بجائے "the third eye" کیوں کہا۔
اب تیسری درخواست یہ ہے کہ کچھ مجھ جیسے انگریزی شاعری سے شغف رکھنے والوں کے لیے اپنی پسندیدہ انگریزی نظمیں اپنے مفید تبصروں کے ساتھ بھی پیش کریں تاکہ گفت و شنید سے سیکھنے سکھانے کا سلسلہ چلے۔:)
 
صابرہ امین

لائبریرین
مجھے نظم کا وہ حصہ پسند آیا جہاں ماسٹر پیس کا تعلق تیسری آنکھ سے بتایا گیا ہے۔ دل چاہ رہا تھا کہ وہ حصہ کم از کم منفی حصے جتنا تو طویل ہوتا اگر اس سے زیادہ نہیں!
Ok, I will think about it and will try to add some more points regarding it. Thanks for your feedback.
 
صابرہ امین

لائبریرین
اب یہ فرمائیے نقالی کرنے والوں کو آپ نے آخر میں heartless snatchers کہا سو تو سمجھ میں آگیا لیکن ابتدا میں manufacturers کہا یہ کچھ پلے نہیں پڑا۔پھر یہ فرمائیے "A third eye" کے بجائے "the third eye" کیوں کہا۔
اب تیسری درخواست یہ ہے کہ کچھ مجھ جیسے انگریزی شاعری سے شغف رکھنے والوں کے لیے اپنی پسندیدہ انگریزی نظمیں اپنے مفید تبصروں کے ساتھ بھی پیش کریں تاکہ گفت و شنید سے سیکھنے سکھانے کا سلسلہ چلے۔:)
ابھی آپ کا جواب لکھا اور ایک گلچ نے سب ختم کر دیا ۔
خیر، دوبارہ کوشش کرتی ہوں ۔
جب کوئی کسی بھی موضوع پر کسی کے بھی لئے لکھے گا تو مینوفیکچرر ہی کہلائے گا نا جیسے بہت سے رائٹرز مختلف لوگوں کے لیے لکھتے ہیں۔ ملک ریاض کی کتاب اس کی عمدہ مثال ہے۔
a ایک عمومی چیز کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے ۔ جبکہ the مخصوص چیز کے لیے۔
ایک بات کہ Ordinal numbers سے پہلے a نہیں آتا ۔ یعنی ہم a first, a second, a third نہیں کہہ سکتے ۔ بلکہ ہمیں the first, the second, or the third وغیرہ ہی کہنا ہوتا ہے ۔
اس کو ایسے سمجھیے کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ "I drove a car" تو اس کا مطلب ہے کسی کی بھی گاڑی چلائی یا آپ کے پاس ایک سے زیادہ گاڑیاں ہیں ۔ اور اگر آپ کہتے ہیں کہ "I drove the car" یعنی میں نے اپنی گاڑی چلائی ۔ واولز کو سمجھنا انگریزی کو سمجھنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ماشاء اللہ صابرہ بہن آپ انگریزی میں، کہ جو سکہ رائج الوقت زبان ہے ،میں اچھی دستگاہ رکھتی ہیں ۔میری انگریزی لیاقت اتنی نہیں کہ آپ کی نظم پہ کوئی تنقیدی تبصرہ کر سکوں لیکن یہ بھی نہیں چاہوں گا کہ صرف چہ خوب چہ خوب کر کے چل دوں اور نتیجے میں آپ کا بھی شکریہ وصول کروں ،بس۔کیوں نہ آپ سے استفادہ کے لیے کچھ نظم کے حوالے سے بات کروں۔
پاکستان میں انگریزی زبان لازمی پڑھائی جاتی ہے تو اکثر لوگ مطلب سمجھ ہی جاتے ہیں ۔ ہاں اگر آپ سیکھنا چاہیں تو یہ دنیا کی آسان ترین زبانوں میں سے ایک ہے ۔
پہلے تو درخواست ہے کہ نظم اگر ٹائپ بھی کر دیا کریں
تو سطور کو نقل کر کے ان پر بات کرنا آسان ہو جائے گا۔پھر ایک اور درخواست نظم کے ساتھ خوبصورت عورت کی تصویر مت لگائیں کہ مردوں کی ساری توجہ ادھر مرکوز رہتی ہے اور تعریف آپ کو لگتا ہے نظم کی کر گئے ہیں:D۔آرٹ کے لیے یہ چیزیں غیرضروری ہیں۔
جی ٹھیک ہے ٹیکسٹ شامل کر دیتی ہوں۔
ایسا زبردستی تو ایسا نہیں ہوتا ۔ کیونکہ میں خود ایک خاتون ہوں تو اس لیے مجھے شائد کچھ عجیب نہیں لگتا ۔ اچھا دھیان رکھوں گی ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
بٹیا اُردو محفل پہ انگریزی تو اتنی مشکل سے لکھی جاتی ہے اور وہ بھی اسطرح دس غلطیاں کو تب کہیں جا کے لکھا جاتا ہے ۔۔۔
۔ لیپ ٹاپ پر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، ہاں موبائیل پر مشکل ہوتی ہے ۔
ویسے آپ کی انگریزی کی استعداد بہت اچھی ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
پاکستان میں انگریزی زبان لازمی پڑھائی جاتی ہے تو اکثر لوگ مطلب سمجھ ہی جاتے ہیں ۔
جی تھوڑی بہت تو مجھے بھی آتی ہے لیکن شاعری سمجھنے کی بات کر رہا ہوں جیسے اردو تو بہتوں کو آتی ہے لیکن میر و غالب کی سمجھ کسی کسی کو آتی ہے۔
 
Top