تعارف شہر دوستاں میں آمد

متعلم

محفلین
گو کہ یہ گوشہ تعارف ہے تاہم نہ جانے کیوں مجھے منیر نیازی کی ایک خوبصورت غزل بہت یاد آرہی ہے چنانچہ پہلے غزل
وہ جو اپنا یار تھا دیر کا کسی اور شہر میں جابسا
کوئی شخص اس کے مکان میں کسی اور شہر کا آبسا
یہی آنا جانا ہے زندگی کہیں دوستی کہیں اجنبی
یہی رشتہ کار حیات ہے کبھی قرب کا کبھی دور کا
ملے اس میں لوگ رواں دواں، کوئی بے وفا کوئی با وفا
کٹی عمر اپنی یہاں وہاں، کہیں دل لگا کہ نہیں لگا
کوئی خواب ایسا بھی ہے یہاں جیسے دیکھ سکتے ہوں دیر تک
کسی دائمی شب وصل کا کسی مستقل غم یار کا
وہ جو اس جہاں سے گزر گئے کسی اور شہر میں زندہ ہیں
کوئی ایسا شہر ضرور ہے انہی دوستوں سے بھرا ہوا
یونہی ہم منیر پڑے رہے کسی اک مکاں کی پناہ میں
کہ نکل کے ایک پناہ سے، کہیں اور جانے کا دم نہ تھا۔

یہ غزل مجھے ہر بار اس وقت یاد آتی جب کبھی میں اس فورم سے گزرتا۔ یہ فورم مجھے بس ہر دفعہ دوستوں سے بھرا ہوا ایک شہر ہی لگتا۔(اگر یہ غزل میری ہوتی تو اس فورم کے نام کردیتا)۔تاہم اب تک چونکہ یونی کوڈ سے اتنی آشنائی نہ تھی لہذا اس کا رجسٹرد ممبر نہ بن سکا اب اپنے ایک دوست سے کچھ سدھ بدھ حاصل کرنے کے بعد یہاں قدم رنجہ فرما رہا ہوں۔
میرا نام سالک زیدی ہے سیکھنے سکھانے اور کتابیں پڑھنے کا کافی شوق ہے روایتی تعلیم بی اے تک حاصل کی اور پھر مختلف کورسس کیے مختلف فیلڈز میں۔ ایک چھوٹا سا بزنس شہر نگاراں کراچی میں ہے ۔تبادلہ خیال کرنے، چوپال جمانے اور چوپالوں میں جانے کا بڑا شوق ہے۔اکثر میں اور میرے دوست مختلف مقامات پر جمع ہوتے ہیں اور خوب خوب باتیں کرتے ہیں مباحثے کرتے ہیں، ہر اس موضوع پر جو ہتے چڑھ جائے۔
اس فورم میں آنے کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو نہ جانے کب سے ذہن کے عیاں(مجھ پر) و نہاں گوشوں میں ایک ڈھیر کی صورت میں جمع ہیں اور اپنے جوابوں کی تلاش میں میرے ذہن کے صحرا میں دھول اڑا رہی ہیں۔اس سلسلے میں اس فورم کے بعض جید ممبران کو تکلیف دینا چاہوں گا۔
اس فورم کے بہت سے ممبر مجھے بڑے پسند ہیں ہر ایک کی اپنی اپنی خوبیاں ہیں ، گو کہ ابھی تک اس فورم کو مکمل طور پر میں نہیں دیکھ سکا ہوں تاہم جستہ جستہ کئی مقامات سے بعض اوقات کافی کافی دیر تک بیٹھ کر دیکھا ہے اور بہت کچھ سیکھا بھی ہے ابھی بسا اتنا ہی باقی اب تو انشاء اللہ باتیں رہیں گی ہی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید سالک زیدی۔
یہ بات دلچسپ ہے کہ آپ کافی عرصے سے محفل فورم سے واقف ہیں اور اب تحریری اردو سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد باقاعدہ ممبر بنے ہیں۔ آپ کی پوسٹ سے تو یہی لگ رہا ہے کہ اب آپ کو اس سلسلے میں خاصا عبور حاصل ہو چکا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت اس محفل میں اچھا گزرے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سالک زیدی۔۔۔ میں بھی تکلیف اٹھانے کے لئے منتظر ہوں۔۔۔ اگر مجھے جید سمجھا جائے تو۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
سالک صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

ہمیں بھی آپ کے خیالات کا انتظار رہے گا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
خوش آمدید سالک صاحب - ہم تو تمام عمر تکلیفیں اٹھاتے ہی رہے ہیں‌کچھ اور سہی -
حیراں ہوں روؤں دل کو کہ پیٹوں جگر کو میں
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
گو کہ یہ گوشہ تعارف ہے تاہم نہ جانے کیوں مجھے منیر نیازی کی ایک خوبصورت غزل بہت یاد آرہی ہے چنانچہ پہلے غزل
وہ جو اپنا یار تھا دیر کا کسی اور شہر میں جابسا
کوئی شخص اس کے مکان میں کسی اور شہر کا آبسا
یہی آنا جانا ہے زندگی کہیں دوستی کہیں اجنبی
یہی رشتہ کار حیات ہے کبھی قرب کا کبھی دور کا
ملے اس میں لوگ رواں دواں، کوئی بے وفا کوئی با وفا
کٹی عمر اپنی یہاں وہاں، کہیں دل لگا کہ نہیں لگا
کوئی خواب ایسا بھی ہے یہاں جیسے دیکھ سکتے ہوں دیر تک
کسی دائمی شب وصل کا کسی مستقل غم یار کا
وہ جو اس جہاں سے گزر گئے کسی اور شہر میں زندہ ہیں
کوئی ایسا شہر ضرور ہے انہی دوستوں سے بھرا ہوا
یونہی ہم منیر پڑے رہے کسی اک مکاں کی پناہ میں
کہ نکل کے ایک پناہ سے، کہیں اور جانے کا دم نہ تھا۔

یہ غزل مجھے ہر بار اس وقت یاد آتی جب کبھی میں اس فورم سے گزرتا۔ یہ فورم مجھے بس ہر دفعہ دوستوں سے بھرا ہوا ایک شہر ہی لگتا۔(اگر یہ غزل میری ہوتی تو اس فورم کے نام کردیتا)۔تاہم اب تک چونکہ یونی کوڈ سے اتنی آشنائی نہ تھی لہذا اس کا رجسٹرد ممبر نہ بن سکا اب اپنے ایک دوست سے کچھ سدھ بدھ حاصل کرنے کے بعد یہاں قدم رنجہ فرما رہا ہوں۔
میرا نام سالک زیدی ہے سیکھنے سکھانے اور کتابیں پڑھنے کا کافی شوق ہے روایتی تعلیم بی اے تک حاصل کی اور پھر مختلف کورسس کیے مختلف فیلڈز میں۔ ایک چھوٹا سا بزنس شہر نگاراں کراچی میں ہے ۔تبادلہ خیال کرنے، چوپال جمانے اور چوپالوں میں جانے کا بڑا شوق ہے۔اکثر میں اور میرے دوست مختلف مقامات پر جمع ہوتے ہیں اور خوب خوب باتیں کرتے ہیں مباحثے کرتے ہیں، ہر اس موضوع پر جو ہتے چڑھ جائے۔
اس فورم میں آنے کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو نہ جانے کب سے ذہن کے عیاں(مجھ پر) و نہاں گوشوں میں ایک ڈھیر کی صورت میں جمع ہیں اور اپنے جوابوں کی تلاش میں میرے ذہن کے صحرا میں دھول اڑا رہی ہیں۔اس سلسلے میں اس فورم کے بعض جید ممبران کو تکلیف دینا چاہوں گا۔
اس فورم کے بہت سے ممبر مجھے بڑے پسند ہیں ہر ایک کی اپنی اپنی خوبیاں ہیں ، گو کہ ابھی تک اس فورم کو مکمل طور پر میں نہیں دیکھ سکا ہوں تاہم جستہ جستہ کئی مقامات سے بعض اوقات کافی کافی دیر تک بیٹھ کر دیکھا ہے اور بہت کچھ سیکھا بھی ہے ابھی بسا اتنا ہی باقی اب تو انشاء اللہ باتیں رہیں گی ہی۔

السلام علیکم

خوش آمدید !

دلچسپ لکھا آپ نے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید سالک زیدی صاحب۔

آپ کو اردو محفل اچھی لگی ہمیں بھی بہت خوشی ہوئی۔ :)

امید ہے آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
 
بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
ارے سالک جی آپ کہاں غائب ہو گئے :confused:

شہر دوستاں میں آپکی آمد کا بہت بہت شکریہ اور خوش آمدید
جبکی مجھے یونی کوڈ سے آشنائی نہیں تھی پھر بھی ہم یہاں ظاہر ہو گئے :grin: بلکہ ابھی تک خاضر ہوں
جلدی آئیں کہ آپکی پوسٹ میں کافی سارے سوال ہیں جو مجھے پوچھنے ہیں (اگر تو اس فورم کے بہت سے ممبر جو آپکو بڑے پسند ہیں اپنی اپنی خوبیاں کی وجہ سے اور ان مین میرا بھی نام ہو گا تو یہ بات آپ بہت اچھی طرح جانتے ہونگے کہ میرا کام یہاں صرف سوال پوچھنا ہی ہے ) :grin: :grin: :grin:
 
متعلم

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ نبیل، ماوراء، دوست، ابن سعید، عندلیپ، الف عین، زینب، شمشاد، سخنور،سیدہ شگفتہ، محمد وارث، پپو، ایم بلال اور تعبیر آپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ۔
غائب رہنے کی وجہ یہ تھی کہ میں کراچی سے باہر تھا اور اکثر یہ آنا جانا لگا رہتا ہے چنانچہ آپ لوگ "پھر بے خودی میں بھول گیا راہِ کوئے یار" پر میری غیابت کو قیاس نہ کر لیجئے گا تاہم اب میری پوری کوشش یہی رہے گی کہ میں کچھ انقطاع کے ساتھ ہی سہی مگر آپ سب سے رابطے میں رہوں۔
نبیل سب سے پہلے خیر مقدم کرنے کا مزید شکریہ۔ درحقیقت رومن اردو یا انگریزی میں کمپیوٹر استعمال کرنے اور یونی کوڈ میں اردو لکھنے میں وہی فرق ہے جو بے نمک کھانے اور نمکین کھانے میں ہے چنانچہ یونی کوڈ سیکھنے کا اشتیاق آج بھی روز افزوں ہے ۔ ماوراء جی ہاں بعض لوگوں کو اپنے ذہن کے استعمال میں بھی تکلیف ہوتی ہے (مذاق) ویسے ماوراءقوسین میں آپ نے یہ وضاحت خوب فرمائی ہے کہ یہ مذاق ہے۔دوست آپ کی سب سے بڑی دوستی اس وقت یہ ہے کہ آپ نے پا اور جی کے درمیان "ء" لگا دیا ہے۔الف عین صاحب بادی النظر آپ تو اس فورم میں استاذ الاساتذہ لگتے ہیں ویسے آپ کو" جید" کیا سمجھا جائے۔سخنور صاحب تکلیف کی جو صورت آپ کو مجھ سے بہم پہنچے گی اس کے لیےغالب کی طرح آپ کو کسی علی بہادر کی ضرورت نہیں پڑے گی چنانچہ نوحہ گر و نوحہ گری کو ملتوی کر دیجیے محرم کے لیے اور سخن کے کچھ ایسے نمونے گلستان ادب سے چن لائیے کہ شہر دوستاں کی فضا گل ولالہ کی خوشبو سے مہک اٹھے اور ہم آپ کو سخنور وں کا گل سرسبد تسلیم کرلیں۔
سیدہ شگفتہ تعریف کا مزید شکریہ ۔ تعبیر یہ تو مجھے کچھ کچھ معلوم ہی ہے کہ آپ سوال پوچھتی ہیں اور پھر پوچھتی ہیں اور پھر سوال پوچھتی ہیں یہاں تک کہ جواب دینے والا یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ خامہ انگشت بہ دنداں کہ اسے کیا لکھیے
ناطقہ سر بہ گریباں کہ اسے کیا کہیے۔ آپ سب کی محبتوں پھر شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کراچی سے باہر آنا جانا لگا رہتا ہے تو کراچی سے باہر بھی انٹر نیٹ لگا رہتا ہے، وہیں سے آ جایا کریں۔
 
متعلم

محفلین
اس سلسلے میں بعض عوامل سد راہ ہیں اولآ جہاں جاتا ہوں وہ رشتہ دار و احباب اس کی اجازت نہیں دیتے کہ میں انکے حصے کا وقت کمپیوٹر کو دوں ثانیآ سائبر کیفے کے ماحول سے مجھے وحشت ہوتی ہے لہذا وہاں جانا بھی ممکن نہیں ثالثآ بعض اوقات یہ آنا جانا کاروبار کے سلسلے میں‌ہوتا ہے چنانچہ مصروفیات بھی اجازت نہیں دیتیں۔ویسے آنا جانا لگا رہتا ہے کے تعاقب میں آپ نے " انٹر نیٹ لگا رہتا ہے" بھی خوب استعمال کیا ہے، لگتا ہے کہ جدید شاعری کے جراثیم آپ میں‌کثرت سے موجود ہیں۔کچھ تازہ کلام اسی رو میں ارشاد فرمائیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سالک بھائی اللہ نہ کرئے کہ شاعری کے جراثیم مجھ میں ظاہر ہوں اور وہ بھی جدید شاعری کے۔

آپ کی تحریر سے شوق ہوا کہ محفل میں آپ کی آمد کثرت سے ہو، بس اسی وجہ سے لکھا تھا۔ ورنہ یہ تو معلوم ہی ہے کہ غمِ روزگار کیا ہوتا ہے۔ کوشش کریں کہ اردو محفل کو تھوڑا وقت دیں۔ کبھی کبھی اپنے آپ کو دھوکہ دے کر ہی ادھر آ جایا کریں۔ ;) آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا۔
 
دوست

محفلین
آپ کی تحریروں سے نستعلیقیت چھلکتی اور جھلکتی ہے۔ آتے جاتے رہا کریں۔
 
Top