شوہریات!!!

صابرہ امین

لائبریرین
باقی بات کے ساتھ اتفاق تھا ۔۔۔ اور اسی خطرے کے پیش نظر دوسرا مراسلہ بطور ڈسکلیمر پیش کیا گیا۔
آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جن سے بات کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا کہ برا مان جائیں گے۔ اسی طرح آپ کی ہلکی پھلکی باتیں بے ضرر ہی ہوتی ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی صاحب ، میں نے تو ٹیگ کی بندوق آپ کے کاندھے پر اس لیے رکھی تھی کہ آپ یہاں آکر در جوابِ آں غزل کچھ دفاعی گولہ باری فرمائیں گے۔ لیکن آپ تو الٹا مضمون نگار کے موقف کی تائید کر رہے ہیں ۔

جس جن پہ تکیہ تھا وہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :devil3:

خیر ، کچھ دفاعی میزائل آپ پر اُدھار رہے ۔ میں تو اپنے اس لیے بچا کر رکھ رہا ہوں کہ دوسری لڑائیوں ۔۔۔ معاف کیجیے گا ۔۔۔۔ لڑیوں میں کام آئیں گے۔
لیکن آپ بالکل دریغ نہ کریں اور جہاں گولی سے کام چل سکتا ہو وہاں بلا جھجک دستی بم ماریں ۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔ محفل چند روز میں بند ہونے والی ہے۔
آپ بالکل بےفکر رہیں۔۔۔ آپ کے خلاف ہر قسم کا گولہ بارود استعمال کیا جاوے گا۔۔۔۔
 
Top