شوہریات!!!

صابرہ امین

لائبریرین
باقی بات کے ساتھ اتفاق تھا ۔۔۔ اور اسی خطرے کے پیش نظر دوسرا مراسلہ بطور ڈسکلیمر پیش کیا گیا۔
آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جن سے بات کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا کہ برا مان جائیں گے۔ اسی طرح آپ کی ہلکی پھلکی باتیں بے ضرر ہی ہوتی ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی صاحب ، میں نے تو ٹیگ کی بندوق آپ کے کاندھے پر اس لیے رکھی تھی کہ آپ یہاں آکر در جوابِ آں غزل کچھ دفاعی گولہ باری فرمائیں گے۔ لیکن آپ تو الٹا مضمون نگار کے موقف کی تائید کر رہے ہیں ۔

جس جن پہ تکیہ تھا وہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ :devil3:

خیر ، کچھ دفاعی میزائل آپ پر اُدھار رہے ۔ میں تو اپنے اس لیے بچا کر رکھ رہا ہوں کہ دوسری لڑائیوں ۔۔۔ معاف کیجیے گا ۔۔۔۔ لڑیوں میں کام آئیں گے۔
لیکن آپ بالکل دریغ نہ کریں اور جہاں گولی سے کام چل سکتا ہو وہاں بلا جھجک دستی بم ماریں ۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔ محفل چند روز میں بند ہونے والی ہے۔
آپ بالکل بےفکر رہیں۔۔۔ آپ کے خلاف ہر قسم کا گولہ بارود استعمال کیا جاوے گا۔۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ماشاء اللہ صابرہ میں ایسے جراثیم کا پایا جانا بڑی اچھی خبر ہے، شاید نبیل بھی اس لیے محفل بند نہیں کر رہے کہ کچھ اور شاہکار ظہیراحمدظہیر اور صابرہ امین سے لکھوا لیں، پھر بند وند کرنے کی سوچیں
بہت بہت شکریہ،، میرے پیارے استاد محترم ، کئی دنوں سے آپ کو یاد کر رہی تھی۔ ٹیگ کرنے کا بھی سوچا مگر آپ کی مصروفیت بھی دیکھ رہی تھی۔آپ کا بہت شکریہ۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت شکریہ،، میرے پیارے استاد محترم ، کئی دنوں سے آپ کو یاد کر رہی تھی۔ ٹیگ کرنے کا بھی سوچا مگر آپ کی مصروفیت بھی دیکھ رہی تھی۔آپ کا بہت شکریہ۔۔
مصروف خاتون فرام کینیڈا ، آپ پہلی فرصت میں اس دھاگے میں پہنچیں اور اپنا قرض اور فرض ادا کریں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
واہ!
بہت عمدہ صابرہ امین
شگفتہ شگفتہ فسانے ترے😊
ہنسنے ہنسانے کا سامان بھی خوب رکھتی ہیں۔
ہنستی مسکراتی رہیں۔
شکریہ، لاريب اخلاص ! آپ کے حوصلہ افزا کلمات کا شکریہ۔۔ کہاں غائب ہیں؟؟ ویسے ہمارا سوال ہی غلط ہے شاید۔۔ ہم تو جلدی جلدی یہاں وہاں سے وقت نکال کر جھانکی مارنے آتے ہیں ہو سکتا ہے کہ آپ آتی ہوں ۔ :D
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش و خرم اور ہنستا بستا رکھے، آمین!
 
لاريب اخلاص

فرصت ملتے اردو محفل حاضری لگتی ہے مگر کچھ عرصے سے کرب سے گزر رہے تھے پچھلے دنوں ہاسپٹل بھی رہے۔
ایک پیارے کی ڈھارس بندھانے ہر لمحہ ان کے ساتھ گزرا!
اب تھوڑا ذہنی سکون ملا تو محفل کا رخ کیا۔
 
فرصت ملتے اردو محفل حاضری لگتی ہے مگر کچھ عرصے سے کرب سے گزر رہے تھے پچھلے دنوں ہاسپٹل بھی رہے۔
ایک پیارے کی ڈھارس بندھانے ہر لمحہ ان کے ساتھ گزرا!
اب تھوڑا ذہنی سکون ملا تو محفل کا رخ کیا۔
لاریب، کیسی طبیعت ہے اب ان کی؟ اور آپ ٹھیک ہیں!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
فرصت ملتے اردو محفل حاضری لگتی ہے مگر کچھ عرصے سے کرب سے گزر رہے تھے پچھلے دنوں ہاسپٹل بھی رہے۔
ایک پیارے کی ڈھارس بندھانے ہر لمحہ ان کے ساتھ گزرا!
اب تھوڑا ذہنی سکون ملا تو محفل کا رخ کیا۔
بہت افسوس ہوا۔ اللہ ان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں، آمین!
ہاں بند ہونے سے پہلے آنا جانا تو رکھیں ہمیں بھی ایک دوسرے کی ڈھارس بندھانے کی ضرورت ہے اس وقت!
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم نے ایک کتاب پڑھنا شروع کی، جس کا عنوان تھا۔ مرد مریخ سے ہیں اور خواتین زہرہ سے یعنی یہ دو الگ الگ سیارے کی مخلوق ہیں اور قدرت کی ستم ظریفی دیکھیے کہ ان دونوں کو ایک ساتھ رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔

غرض و غایت اس کے پڑھنے کی یہ تھی شاید کچھ گتھیاں سلجھ جائیں اور حکمتِ عملی ترتیب دینا کچھ سہل ہو جائے۔ :)

تاہم کتاب کے چھے باب پڑھ کر ہم نے سوچا کہ جب سب کا سب کمپرومائز ہمیں ہی کرنا ہے تو پھر تیرہ ابواب پڑھنے سے بھی کیا ہو جائے گا۔ :)

سو الحمدللہ! کچھ وقت بچانے میں تو کامیاب ہو ہی گئے۔ :)

لیکن یہاں پھر ہمارے ساتھ وہی ہوا۔ یعنی صابرہ بی بی نے یہ مینوئل تو خواتین کے لیے لکھا ہے اور ہمیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ البتہ تھوڑا بہت ہنس لیے، مسکرا لیے۔ چلو یہ بھی غنیمت ہے۔

تفنن برطرف۔ :)

اچھی، دلچسپ اور مزیدار تحریر ہے۔ لکھتی رہیے۔

شاد آباد رہیے۔
 
Top