مبارکباد شمشاد بھائی کے چالیس ہزار پیغامات!

شمشاد

لائبریرین
ہمیں کام سے مطلب جو کہ ہو گیا۔ وہ یہ تھوڑا ہی بتائیں گے کہ یہ تو بزنس سیکرٹ ہوتے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ بھی ٹھیک ھے۔

چلیئے یونہی سہی۔
ویسے شمشاد بھائی چالیس ہزار تو ہو گئے اب 'گولڈن جوبلی' کی کب تک امید رکھیں ہم؟:)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لو بھلا جائزوں اورا کمیٹیوں کی بھی رپورٹ ہوتی ہے؟ اسے حمود الرحمن کمیشن والی رپورٹ سمجھئے انشااللہ بھارت سے چھپے گی! :grin:

وہ کیوں‌بھائی بھارت سے کیوں؟؟؟

ویسے یہ تو بتائے بھارت سے چھپے گی یا چُھپے گی:grin:
 

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے۔۔۔۔

ابھی ایک ضمیر صاحب موقع دیکھ کر جاگ پڑے پھر اگلے دن ہی سو گئے کہ نہیں جی وہ تو ہم نے ایسے ہی کہا تھا ٹیسٹ کرنے کو کہ کیا ہوتا ہے بھلا فوج کا انتخابات سے کیا لینا دینا؟ ہم تو معصوم سے لوگ ہیں نہریں صاف کرتے ہیں میٹر چیک کرتے ہیں، سڑکیں بناتے ہیں، پودے لگاتے ہیں جائیدادیں بناتے بلکہ تقسیم کرتے ہیں بھلا ہمارا کیا کام سیاست سے؟ :grin:
 

راہب

محفلین
فرید صاحب کے درجن بھر بچے تھے ان سے ملنے ایک مرتبہ ایک نوارد تشریف لائے اور تعارف کے بعد جب ان کو یہ پتہ چلا کہ فرید صاحب کے درجن بچے ہیں تو نوارد نے فرید صاحب سے دریافت کیا کہ "کیوں صاحب آپ اس کے علاوہ اور کیا کرتے ہیں" ویسے میں یہ دریافت کرنے کی گستاخی شمشاد صاحب سے نہیں کرسکتا کہ وہ اور "کیا کیا" کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
مجیب بھائی آپ کی مبارک بات کا بہت شکریہ۔

میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اپنا تعارف تو دیں۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم
شمشاد بھائی ۔۔۔۔
پانچ ہزار خطوط پرانی مبارکباد قبول فرمائیں ۔۔۔۔:)
ہمیں تو چالیس حطوط ہی بہت بڑا سنگ میل لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔
میں نے اب تک آپ کی جو پوسٹس دیکھی ہیں وہ صرف عام سی پوسٹس ہی نہیں ہوتی ہیں ۔۔۔۔ اس میں اچھےپیغامات بھی ہوتے ہیں ۔۔۔۔
اس لیے آپ اس مبارکباد کے بہت زیادہ حقدار ہیں ۔۔۔۔۔
 
Top