مبارکباد شمشاد بھائی کے چالیس ہزار پیغامات!

محسن حجازی

محفلین
بھئی یہ دھاگہ ہم نے بک کروا رکھا ہے مبارکباد کے لیے پیشگی میں اور یہ برائے فروخت نہیں ہے حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت 'قنونی' کاروائی کی جائے گی اور محفل تھانے کی ہوا بھی کھانا پڑ سکتی ہے۔
علاوہ ازیں دیواروں پر اشتہار لگانا بھی منع ہے!
تھوکنا بھی منع ہے!
کوڑا پھینکنا بھی منع ہے!

اس کے علاوہ کیاکچھ منع ہے، فہرست طویل ہے اپنے شہر کی دیواریں دیکھ لیجیے ہمارے پاس اس قدر وقت نہیں کہ تمام تنبیہات یہاں نقل کریں۔
اور۔۔۔۔۔ یہ۔۔۔۔۔ ہم اس دھاگے کو تالا لگائے دیتے ہیں۔ ابھی شمشاد بھائی کے کوئی پانچ سو پیغامات باقی ہیں صبح ہمارے بیدار ہونے تک وہ بھی ہو جائیں گے( بیدار جو ہم علی الدوپہر بارہ بجے ہوتے ہیں)۔

والسلام،
 

شمشاد

لائبریرین
تالے کا کہہ کر کواڑ تو آپ نے کھلے چھوڑ رکھے ہیں، ایسے میں اگر کوئی گھس آیا تو کیا ہو گا؟ خالی کہنے سے تالا تھوڑا ہی لگتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
چلو، میرا ایک ہوم ورک کم کر دیا محسن نے۔ میں روزانہ شمشاد کی تعداد دیکھ رہا تھا کہ مبارک باد دوں۔۔
شکریہ محسن۔۔۔ کیا تم کو مبارک باد کا ایک الگ سے موضوع شروع کر دوں؟ تمھارے بی پانچ سو پیغامات ہونے ہی والے ہیں۔ ایک دن علی الصبح آ کر بیٹھ جاؤ اور نیند ہی نیند میں کاپی پیسٹ کر کے چالیس پچاس پیغامات پوسٹ کر دو تو ہو ہی جائیں گے۔۔ فی الحال یہ تانا بانا شروع کرنے کی مبارکباد تو قبول کر ہی لو۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی آپ فکر نہ کریں، میں آپ کے پیغام کے بعد کے سارے پیغامات آپ کے دوبارہ آنے تک یہاں سے کہیں اور منتقل کر دوں گا۔
 

تعبیر

محفلین
congratsss6qs.gif

مجھے بھی اسکانسخہ بتائیں:)
 
congratsss6qs.gif


ابھی نہیں بلکہ کچھ بعد میں دینا سوہنیو۔۔۔!

یار تعبیر آپ کے نام سے بھی قیصرانی بھائی کے نام کی طرح شک و شبہ پڑتا ہے۔ خیر
 

محسن حجازی

محفلین
جناب الف عین صاحب! اس قدر اچھا مشورہ دیا آپ نے۔۔۔۔! ہماری عقل سلیم میں یہ نادر خیال کیوں نہ آیا۔۔۔۔
کواڑ کھلے رہ گئے غائب دماغی میں تالا ڈالنا بھول گئے۔۔۔ا ور یہ تعبیر صاحبہ نے تو پوسٹر چپکانا شروع کر دیے!
چالیس ہزار پیغامات کے جشن کی تفریب جاری رہے گی لیکن ایک بریک کے بعد!
 

الف عین

لائبریرین
محسن، شاید فدوی کو پہچانا نہیں۔۔۔ یہ ہزار چشم در اصل اعجاز اختر المعروف بہ اعجاز عبید ہے۔
شمشاد کے اس وقت بھی 13 پیغامات کم ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
ابھی تک پورے نہیں کئے چالیس ہزار شمشاد بھائی ۔۔ میں نے پوسٹر جمع کر کے رکھے ہوئے ہیں کب سے ۔۔ جلدی پورے کریں تو لگاؤں نہ ۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک پورے نہیں کئے چالیس ہزار شمشاد بھائی ۔۔ میں نے پوسٹر جمع کر کے رکھے ہوئے ہیں کب سے ۔۔ جلدی پورے کریں تو لگاؤں نہ ۔۔:rolleyes:

ابھی الیکشن میں مصروف ہوں۔ اور ویسے بھی ان کے پوسٹر ہٹ جانے دو، پھر میرے لیے لگانا۔
 

محسن حجازی

محفلین
ارے اپنے والے اعجاز انکل؟ بھیس بدلے بیٹھے ہیں؟ کمال ہے۔۔۔۔ شمشاد بھائی تالے کا فائدہ نہ آپ کے ناظم ہونے کا! لوگ دھڑا دھڑ سٹیکر پوسٹر دیواروں پر چپکائے جا رہے ہیں! میں ابھی تو جا رہا ہوں۔۔۔۔پھر آتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میرا 40ہزارواں پیغام ہے اور میں یہ پیغام محسن حجازی صاحب کے نام کرتا ہوں۔
محسن بھائی آپ کا یہ دھاگہ شروع کرنا میرے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں۔ بہت شکریہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی۔۔۔۔ شفقت ہے آپ کی۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ اس انتساب کا! میں تو گنگ سا ہو کے رہ گیا ہوں میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ قیمتی پیغام میرے نام ہوگا۔۔۔۔۔!

واقعی چالیس ہزار کا ہندسہ نظر آ رہا ہے۔۔۔۔۔!

اس چالیس ہزارویں پیغام پر میں شمشاد بھائی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔!
اس موقع پر نبیل بھائی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اردو زبان کا سب سے بڑا اور پہلا یونی کوڈ فورم مہیا کیا۔۔۔۔
قیصرانی، آصف، زکریا و دیگر ناظمین اعلی بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔۔۔ میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔!
دیگر۔۔۔۔
کچھ لکھوا کے لاتے ہیں کہیں سے کچھ دیر میں۔۔۔۔! :grin:
 

سارہ خان

محفلین
ھمم اب دینی بنتی ہے مبارک کہ 40000 پوسٹس مکمل ہو گئیں ۔۔:)

بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی ۔۔ اللہ کرے آپ کی پوسٹس اس ہی طرح دن دوگنی رات چوگنی بڑھتی رہیں ۔۔ اور اردو محفل کی رونق میں اضافہ کرتی رہیں ۔۔:)

congrats023.gif
 
Top