مبارکباد شمشاد بھائی کے چالیس ہزار پیغامات!

حسن علوی

محفلین
چالیس ہزار پیغامات میں تو خواب میں بھی نہیں دیکھ سکتا:eek:

بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی آپ یقینی طور پر جانِ محفل ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی مبارک باد آپ کو !

ذرا کتاب تو چھاپیں ناں اپنے پیغامات کو اکٹھا کر کے :) پھر ہم لائبریری میں رکھیں گے :)
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ کو بہت بہت بہت بہت مبارک ہو ۔
محسن بھائی نے جب یہ ٹاپک کھولا تھا تو خواہش ابھری کہ اس پر کچھ لکھوں مگر پھر یہ سوچ کر رہنے دیا کہ جب آپ کی پورے چالیس ہزار ہوجائیں گے تو پھر ایک مراسلہ اپنے انداز سے لکھوں گا ۔
ایک بار پھر بہت بہت مبروک ۔ :)
 

زونی

محفلین
شمشاد بھائی بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت مبارک ہو آپکو ، اکیس توپوں کی سلامی چھت پہ دے دی تھی:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ھمم اب دینی بنتی ہے مبارک کہ 40000 پوسٹس مکمل ہو گئیں ۔۔:)

بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی ۔۔ اللہ کرے آپ کی پوسٹس اس ہی طرح دن دوگنی رات چوگنی بڑھتی رہیں ۔۔ اور اردو محفل کی رونق میں اضافہ کرتی رہیں ۔۔:)

congrats023.gif

بہت شکریہ سارہ تمہاری مبارک باد کا اور اور بہت سارا شکریہ تمہارے خوبصورت پوسٹر کا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے اس تھریڈ کو صفحہ اول پر دکھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ مجبوراً اسے ضروری اعلانات کے زمرہ میں منتقل کر رہا ہوں۔ موقع بھی کچھ ایسا ہی ہے۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی اور آپ کا ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔ محفل فورم کی مقبولیت میں آپ کا واقعی بہت نمایاں کردار ہے۔ لیجیے میری جانب سے اسی خوشی میں آتش بازی :)

[ame]http://youtube.com/watch?v=YiRe6oveE7g[/ame]
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام نبیل بھائی

اصل میں شکریہ تو آپ کا ادا کرنا چاہیے کہ اردو محفل کے طور پر اتنا اچھا پلیٹ فارم دیا ہوا ہے کہ اور کہیں جانے کو دل ہی نہیں کرتا اور پھر یہاں اتنے اچھے اراکین ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ سب سے رابطہ رکھوں۔ سب سے ہی بات چیت کرتا رہوں۔

ایک بار پھر آپ کا بہت شکریہ۔
 
Top