شفیق خلش شفیق خلش ::::: دوستی اُن سے میری کب ٹھہری ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 13, 2015

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    [​IMG]

    دوستی اُن سے میری کب ٹھہری
    اِک شناسائی تھی غضب ٹھہری

    ساری دُنیا کے غم مِٹا ڈالے
    یاد اُن کی بھی کیا عجب ٹھہری

    حالِ دل خاک جانتے میرا
    گفتگو بھی تو زیرِ لب ٹھہری

    تِیرَگی وضْع کرگئی بدلے
    اِک ملاقاتِ نِیم شب ٹھہری

    دِل کے ہاتھوں رہے ہم آزردہ
    اِک مُصیبت نہ بے سبب ٹھہری

    کیا عِلاج اُن سے میرے درد کا ہو
    آہ میری جنھیں طرب ٹھہری

    جائے گی لے کے اِنتظار کو ساتھ
    اُن کی فُرقت میں جاں بَلب ٹھہری

    اب تو دِن کو بھی دیکھتے ہیں خلش
    کُچھ قیامت سے کم نہ شب ٹھہری

    شفیق خلش
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب شیئر کرنے پر شکریہ قبول کیجئے شاہ جی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت شکریہ شیزان !
    خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر