شعر و ادب سے توبہ

ضیاء حیدری

محفلین
کینیڈا آنے سے قبل ہم نے اپنی کتابیں دوست احباب کو بانٹ دی تھیں کہ انہیں یہاں ساتھ نہیں لایا جاسکتا تھا ۔ ویسے تو ہم نے کئی بار شعر و ادب سے توبہ کی تھی، مگر ہر بار ناتوانیء ارادہ آڑئے آئی تھی، کہتے ہیں سگریٹ نوشی ترک کرنا آسان کام نہیں ہے مگر اس سے بھی مشکل شعر و شاعری سے جان چھڑانا ہوتا ہے۔ ہم نے یہ سوچ کر تمام کتابیں بانٹ دی تھیں کہ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لیکن یہ بانسری ہمارے مزاج میں حلول کرگئی ہے۔ اب بھی لکھتے لکھاتے ہوئے کوئی شعر یاد آجاتا ہے، ہم فورم پر لگا دیتے ہیں۔ ہماری شعر و شاعری کی عادت کم بخت گلے میں ایسی پھنسی ہوئی ہے ہم بازآنے والے نہیں ہیں۔ اب تو خود بخود وقت بے وقت کوئی نہ کوئی شعر سر ذد ہوجاتا ہے، اگر وہ ہمارے حساب میں فٹ نہ ہورہا ہو تو مرمت کرکے اپنے کام کا بنا لیتے ہیں، ہم بچپن سے ہی ایسے کاموں کے ماہر ہیں اب اس مہارت کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔
 
زیک

مسافر
علی بھائی ، کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔
کیا مدھو بالا کی بات ہورہی ہے؟! :grin:
ملاحظہ فرمائیں:

اکتیس بتیس سال پہلے امریکا ہجرت کے وقت کتابیں دوست احباب کو دے دی تھیں کہ انہیں یہاں ساتھ نہیں لایا جاسکتا تھا ۔ ہجرت سےپہلے بھی دو تین بار جب شعر و ادب سے توبہ کی تو تمام کتابیں بانٹ دی تھیں کہ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لیکن یہ بانسری کم بخت تو گلے میں ایسی فٹ ہوئی کہ بانس کی حاجت ہی نہ رہی ۔ اب تو خود بخود وقت بے وقت کوئی نہ کوئی راگ الاپتی رہتی ہے۔

کینیڈا آنے سے قبل ہم نے اپنی کتابیں دوست احباب کو بانٹ دی تھیں کہ انہیں یہاں ساتھ نہیں لایا جاسکتا تھا ۔ ویسے تو ہم نے کئی بار شعر و ادب سے توبہ کی تھی، مگر ہر بار ناتوانیء ارادہ آڑئے آئی تھی، کہتے ہیں سگریٹ نوشی ترک کرنا آسان کام نہیں ہے مگر اس سے بھی مشکل شعر و شاعری سے جان چھڑانا ہوتا ہے۔ ہم نے یہ سوچ کر تمام کتابیں بانٹ دی تھیں کہ نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ لیکن یہ بانسری ہمارے مزاج میں حلول کرگئی ہے۔ اب بھی لکھتے لکھاتے ہوئے کوئی شعر یاد آجاتا ہے، ہم فورم پر لگا دیتے ہیں۔ ہماری شعر و شاعری کی عادت کم بخت گلے میں ایسی پھنسی ہوئی ہے ہم بازآنے والے نہیں ہیں
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
پیشگی معذرت!
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ انہوں نے آخری مراسلہ محترم
ظہیراحمدظہیر کا پڑھا ہو وہی ذہن و دل پر اثر کر گیا پھر محترم لکھنے بیٹھ گئے اور لکھتے ہوئے یہی ان کو محسوس ہوا کہ یہ میری ہی باتیں ہیں کچھ ان کہی کچھ من کہی۔
(جیسا کہ آخری رٹا ہوا سوال ہر جواب میں گھس آتا ہے)
 
علی وقار

ہممم، ویسے اس مبینہ لڑی میں کتب تو شاید محترمہ صابرہ امین نے بھی بانٹی تھیں اس لیے ممکن ہے کہ پے در پے وقوع پذیر ہونے والے ایک جیسے واقعات کے زیر اثر یہ تحریر منصہ شہود پر آئی ہو۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پیشگی معذرت!
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ انہوں نے آخری مراسلہ محترم
ظہیراحمدظہیر کا پڑھا ہو وہی ذہن و دل پر اثر کر گیا پھر محترم لکھنے بیٹھ گئے اور لکھتے ہوئے یہی ان کو محسوس ہوا کہ یہ میری ہی باتیں ہیں کچھ ان کہی کچھ من کہی۔
(جیسا کہ آخری رٹا ہوا سوال ہر جواب میں گھس آتا ہے)
سیدھا سادا ڈاکے کا کیس ہے اسے کیوں مشکل بنا رہی ہیں
 
زیک

مسافر
اس واقعہ سے وہ وقت یاد آ گیا جب کسی پاکستانی بلاگر نے میرے بلاگ سے میری بائیوگرافی کاپی پیسٹ کر کے اپنے بلاگ پر لگائی۔ باقی معلومات تو اس نے پھر بدل لیں لیکن میری بیٹی کا نام وہیں رہنے دیا۔ نقل اور عقل اکٹھے ایک میان میں نہیں رہ سکتے!
 
واقعی، ظالم نے سب کچھ ہی تو چرا لیا۔ شاید وہ آپ کی بیٹی کے نام کو بھی کیوٹ کی کوئی اضافی قسم تصور کر رہا ہو گا۔
 
Top