بالکل درست ہے بھیا۔۔۔ ۔! آپ کی محبت ہے کہ آپ نے شعر اور صاحبِ شعر دونوں کو یاد رکھا ۔ :)

بھائی میرے شعر میں تو وہ جادو ہوتا ہے کہ ہم جیسے "کہدنوں" کو بھی یاد رہ جاتا ہے۔ اب وہ جناب کے شعر میں ہے یا کسی کے بھی۔۔ اس لیے کم از کم اس لحاظ سے تو ہمارا حافظہ لائقِ ستائش نہیں! :D
 

الشفاء

لائبریرین
تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی
درپردہ یہ بچھڑوں کو ملانے کے لئے تھی
بگڑے ہیں اُسی بات پہ وہ ہم سے شفا آج
جو بات کہ بگڑی کو بنانے کے لئے تھی
شاعر: الشفاء


بہت شکریہ اسامہ بھائی اس ذرہ نوازی کے لئے۔۔۔
یہ دھاگہ اب تک نہ دیکھا تھا۔ اب ان شاءاللہ نظر میں رہے گا۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مرے رات دن کبھی یوں بھی تھے، کئی خواب میرے دروں بھی تھے
یہ جو روز و شب ہیں قرار میں، یہی پہلے وقفِ جنوں بھی تھے

مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا
یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے

یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا یہ مقام پر، کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے

ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا
ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے

یہ جو سیلِ غم سرِ چشمِ نم ہے رواں دواں کئی روز سے
اِسے کیا خبر اسی دشت میں کئی خواب محوِ سکوں بھی تھے

شاعر: محمداحمد بھائی
 

شیرازخان

محفلین
جنہیں بہتر طریقے سے ہزاروں نے کیا موزوں
وہ باتیں پھر سے شعروں میں بنا کر کیا ملا ہم کو

شاعر: شیرازخان
مکمل غزل
اسامہ بھائی اس عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ابھی ابھی اس دلچسپ لڑی پہ آنا ہوا ہے، سو ہم بھی حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں آپ کے لکھے پسندیدہ اشعار کا تو سلسلہ بند ہی نہ ہو اس لیئے صرف آپ کا ایک شعر جو قریباٌ ایک سال قبل پڑھا تھا جو مجھے زبانی یاد بھی ہے پیش کر رہا ہوں۔۔۔
 
Top