شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

عرفان سرور نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 16, 2011

  1. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,276
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    شام ہو ، جام ہو ، سبو بھی ہو
    تجھ کو پانے کی آرزو بھی ہو
     
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بسکہ ہیں بدمستِ بشکن بشکنِ میخانہ ہم
    موئے شیشہ کو سمجھتے ہیں خطِ پیمانہ ہم
    (چچا)
     
  3. السید کامل عباس الجعفري

    السید کامل عباس الجعفري محفلین

    مراسلے:
    52
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lurking
    مرے مزاج کو لہجے کی برف توڑتی ہے
    لہُو کی آگ سے اُتری ہوئی شراب ہوں میں
     
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جتنی بھی مے کدے میں ہے ساقی پلا دے آج
    ہم تشنہ کام زُہد کے صحرا سے آئے ہیں(خمار بارہ بنکوی)
     
  5. السید کامل عباس الجعفري

    السید کامل عباس الجعفري محفلین

    مراسلے:
    52
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lurking
    ہم توبہ کر کے مر گئے قبل اجل خمار
    توہینِ مے کشی کا مزا ہم سے پوچھیے

    خمار بارہ بنکوی
     
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ذوق جو مدرسہ کے بگڑے ہوئے ہیں مُلا
    ان کو مہ خانہ میں لے آؤ سنور جائیں گے
    (ابراہیم ذوق)
     
  7. ABDUL AR

    ABDUL AR محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    راحت نہ مل سکی مجھے مے خانہ چھوڑ کر
    گردش میں ہوں میں گردش پیمانہ چھوڑ کر


    دو گھونٹ نے بڑھا دیے رندوں کے حوصلے
    مینا و خم پہ جھک پڑے پیمانہ چھوڑ کر

    جلیل مانک پوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,248
    آنکھیں ساقی کی جب سے دیکھی ہیں
    ہم سے دو گھونٹ پی نہیں جاتی

    (جلیل مانک پوری)
     
  9. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,248
    اذاں ہو رہی ہے پلا جلد ساقی
    عبادت کریں آج مخمور ہو کر

    (نامعلوم)
     
  10. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    2,683
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cool
    کبھی خوش بھی کیا ہے دل کسی رندِ شرابی کا
    بھڑا دے منھ سے منھ ساقی ہمارا اور گلابی کا
    میر درد
     
  11. ABDUL AR

    ABDUL AR محفلین

    مراسلے:
    2,073
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    چشمِ ساقی کا اشارہ تھا، اُدھر ہاتھ بڑھا
    پینے والے نے کہاں زہر کا ساغر دیکھا
     
  12. چوہدری قیس

    چوہدری قیس محفلین

    مراسلے:
    1
    شاید ابھی پہنچی نہ ہو بابِ قبول تک۔۔

    ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہے۔۔
     

اس صفحے کی تشہیر