شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

پینا نہ چاہتا تھا مگر اس کے باوجود
تھم تھم کے ، سوچ سوچ کے ، لہرا کے پی گیا

مے سی حسین چیز ہو اور واقعی حرام
میں کثرت شکوک سے گھبرا کے پی گیا
عبدالحمید عدم
 

عرفان سرور

محفلین
نہ جانے ساغر و مینا پہ پیمانے پہ کیا گزری
جو ہم پی کر چلے آئے تو میخانے پہ کیا گزری

بڑی رنگینیاں تھیں اولِ شب ان کی محفل میں
بتاؤ بزم والو رات ڈھل جانے پر کیا گزری

قمر جلالوی
 
Top