شیفتہ شب وصل کی بھی چین سے کیوں کر بسر کریں ۔ نواب مصطفیٰ خان شیفتہ

فرخ منظور

لائبریرین
شب وصل کی بھی چین سے کیوں کر بسر کریں​
جب یوں نگاہبانئ مرغِ سحر کریں​
​
محفل میں اک نگاہ اگر وہ ادھر کریں​
سو سو اشارے غیر سے پھر رات بھر کریں​
​
طوفانِ نوح لانے سے اے چشم فائدہ؟​
دو اشک بھی بہت ہیں، اگر کچھ اثر کریں​
​
آز و ہوس سے خلق ہوا ہے یہ نامراد​
دل پر نگاہ کیا ہے، وہ مجھ پر نظر کریں​
​
کچھ اب کے ہم سے بولے تو یہ جی میں ہے کہ پھر​
ناصح کو بھی رقیب سے آزردہ تر کریں​
​
واں ہے وہ نغمہ جس سے کہ حوروں کے ہوش جائیں​
یاں ہے وہ نالہ جس سے فرشتے حذر کریں​
​
اہلِ زمانہ دیکھتے ہیں عیب ہی کو بس​
کیا فائدہ جو شیفتہ عرضِ ہنر کریں​
​
(نواب مصطفیٰ خان شیفتہ)​
​
​
​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top